vni.global
Viral News International

پاک فوج کا فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور سپرسونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور پوزیشن بھی مزید مستحکم ہو جائے گی۔ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس اہم لانچ کا براہ راست مشاہدہ کیا۔

علاوہ ازیں صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیپس نے فتح-3 کے اس کامیاب تجربے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افراد کی غیر معمولی لگن اور عزم کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.