vni.global
Viral News International

فوری انصاف کا ہدف،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں پنچائیت نظام کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر پنچائیت کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جن میں مستقل رہائشی، نمبردار، اساتذہ، ریٹائرڈ جج، ریٹائرڈ فوجی افسران اور ریٹائرڈ سول سرونٹس رکن ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنچائیت پروگرام کے لیے رولز، پالیسی گائیڈ لائنز اور ضوابط پر مشتمل جامع پلان بھی طلب کر لیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات میں شراکت دار بنانا چاہتی ہے اور تنازعات کے غیر رسمی حل کے لیے قانونی فریم ورک کے تحت پنجاب پنچائیت ایکٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنچائیت نظام کے قیام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور لوگوں کو فوری و سستا انصاف میسر آسکے گا۔ مریم نواز کے مطابق باہمی اختلافات کے حل کے لیے عدالت ہی پہلا فورم نہیں ہونی چاہیے بلکہ پنچائیت کو بھی یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.