vni.global
Viral News International

فیلڈ مارشل کا دورہ تربت،بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے پاک فوج کے بھرپور عزم کا اعادہ

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوانوں کا غیر متزلزل عزم قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.