vni.global
Viral News International

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں، جو ماہانہ بنیادوں پر اب تک کی سب سے بڑی اور بلند ترین سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 4.1 فیصد جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 17.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالرز رہیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ٹی ایکسپورٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کیا تھا، جب مالی سال 26-2025 میں کل برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی تھیں اور اس میں سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی اور آئی ٹی کے شعبے میں تسلسل سے ترقی کے باعث ملک کی ڈیجیٹل معیشت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.