vni.global
Viral News International

پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف کے تین سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تینوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر خود کو پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

گرفتاری کے پیشِ نظر ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد ان تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا کی مداخلت کے باعث اس وقت گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.