راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ، سری لنکا کیخلاف 227 رنز کی برتری حاصل
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 227 رنز کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے کیا، تاہم کھیل شروع ہوتے ہی چوتھی وکٹ بغیر کسی رن کے اضافے کے گر گئی اور اذان اویس 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اننگز کے دوران پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 اور چھٹی وکٹ 193 رنز پر گری، جہاں سعود شکیل 24 اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رضا اللہ نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔