vni.global
Viral News International

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ڈھاکا:  بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ اور کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ قومی فٹبال ٹیم نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کی، تاہم بھارتی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بہترین کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے، جبکہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ اس کا مجموعی طور پر 10واں ٹائٹل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں فتح حاصل نہ کر سکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.