vni.global
Viral News International

آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2035 تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول اور کوالیفکیشن فارمیٹس کی منظوری دے دی ہے۔

 آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2027 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفکیشن فارمیٹس منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے بھی کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز امریکا اور بنگلا دیش میں کرانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2029 کا فائنل انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے 8 سے 12 جون کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل کا بنیادی مقصد عالمی کرکٹ میں مواقع کو مزید وسیع کرنا اور تمام رکن ممالک کے لیے کوالیفکیشن کے راستوں کو شفاف اور بہتر بنانا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.