پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات سے تنازعات کا حل چاہتا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن اور۔مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا ایران کے تنازع کے اقتصادی نتائج کو برداشت کر رہی ہے۔ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پاکستان کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے
بلاول بھٹو نے نشاندہی کی کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد جدید ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے اور یہ کہ وہ امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔