لاہور فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
، اے کیو آئی 267 تک پہنچ گیا
لاہور: شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے اور لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 267 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی بلند رہی۔
فضائی آلودگی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اے کیو آئی آفس کے ارد گرد کی سطح 396 تک پہنچ گئی، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں یہ 340 ریکارڈ کی گئی۔ برکی روڈ اور پیراگون کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح 330 رہی۔
اسی طرح، اے کیو آئی میں کی سطح 308، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 270، اور بیدیاں روڈ پر 263 ریکارڈ کی گئی۔ یہ سطح میں 244 اور ڈی ایچ اےفیز فایئومیں 242 رہی۔
مزید اعداد و شمار کے مطابق، عسکری ٹاؤن میں کی سطح 186 اور برکی روڈ کے ایک اور مقام پر 166 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق، فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں، اور آلودہ ہوا سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں۔
خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔