vni.global
Viral News International

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق ‘ایلانگ اسٹرائیک مکمل

راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق ‘ایلنگ اسٹرائیک-‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق، جو دوطرفہ فوجی تعاون کا حصہ ہے، 9 نومبر کو پبی کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سنٹر (این سی ٹی سی) میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں پاکستانی فوج اور انڈونیشی فوج دونوں کے دستوں نے بھرپور شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس تربیتی سرگرمی کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں عملی تجربے کا تبادلہ کرنا، آپریشنل طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنا اور جدید جنگی مہارتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمت عملیوں سے فائدہ اٹھایا۔

پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ مشترکہ مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.