vni.global
Viral News International

پی ایم ڈی سی نے تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز کے لیے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی پیشہ ورانہ رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کے لیے 8 فروری 2027 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ تمام متعلقہ ڈاکٹرز مقررہ تاریخ سے قبل اس عمل کو لازمی مکمل کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی قانونی یا ریگولیٹری کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان کے مطابق بروقت تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جب کہ مسلسل 10 سال تک رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے نام پی ایم ڈی سی کے باضابطہ رجسٹر سے خارج کر دیے جائیں گے۔ کونسل نے تمام ڈاکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ دستاویزات کی مدت کا فوری جائزہ لیں اور ڈیڈ لائن سے پہلے تجدید کو یقینی بنائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.