نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہائی،علیمہ خان کی رہائی تاحال باقی”
لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دو بہنوں، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
جیل حکام کو رہائی کے آرڈر موصول ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو رہا کیا گیا، جو کہ 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں بند تھیں۔
جیل حکام کے مطابق، عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو تاحال جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ان کی رہائی کے احکامات ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ اور احتجاج کے پیشِ نظر تینوں بہنوں کو 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظربند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اور ان کی یہ نظربندی تقریباً 50 روز پر محیط رہی۔ جیل سے رہائی کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کر دیا گیا۔