vni.global
Viral News International

ایل پی جی مافیا کے خلاف حکومتی دعوے دھرے رہ گئے،عوام مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا کے خلاف حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، اور عوام کو تاحال مقررہ نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

شہر وار موجودہ نرخ

  • کوئٹہ اورگردونواح: 570 سے 650 روپے فی کلو

  • لاہور، راولپنڈی، ملتان اور سرگودھا: 550 سے 600 روپے فی کلو

  • گھوٹگی: 600 روپے فی کلو

  • کراچی: 530 سے 580 روپے فی کلو

حکومتی اقدامات اور نیلامی کا نیا نظام

قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے مقامی ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت:

  • پیداوار کا 90 فیصد حصہ میڈیا کے سامنے نیلام کیا جائے گا جبکہ 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص ہوگا۔

  • ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام سے سپلائی چین مستحکم ہوگی اور صارفین کو مناسب داموں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.