پاکستان کا خلائی سفر کی تاریخ میں نیا سنگ میل، ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
پاکستان نے خلائی سفر کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا، جہاں پاکستانی خلا باز ذیشان علی چین کے خلائی مشن شینزو 24 کے ذریعے کامیابی سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ خلا کا سفر کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔
مشن اور پرواز کی تفصیلات
-
روانگی اور ڈاکنگ: شینزو 24 خلائی مشن نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے پرواز بھری اور کامیابی کے ساتھ تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہو گیا۔
-
عملہ اور قیام: ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، جو ایک ہفتے تک خلا میں قیام کریں گے۔
-
سائنسی تجربات: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق مشن کے دوران مجموعی طور پر 90 سائنسی تجربات اور ٹیکنالوجی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
-
استقبال: خلائی اسٹیشن پہنچنے پر ذیشان علی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اسٹیشن میں موجود تمام خلا بازوں نے ایک گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
China launched the Shenzhou-24 crewed spaceship on Wednesday, sending three astronauts, including a Pakistani payload specialist, to its orbiting Tiangong space station.
The spaceship, atop a Long March-2F carrier rocket, blasted off from the Jiuquan Satellite Launch Center in… pic.twitter.com/17k2kC6ADx— China Xinhua News (@XHNews) November 25, 2026
تقریب اور پیغامات
مشن کی روانگی کے موقع پر ہزاروں چینی شہریوں نے براہ راست منظر دیکھا، جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
روانگی سے قبل اپنے پیغام میں ذیشان علی نے کہا کہ پاک چین دوستی کہکشاؤں تک پہنچ چکی ہے اور یہ مشن پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشنز کی امید بھی ظاہر کی۔ ذیشان علی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس مشن میں ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے۔