ریلیف اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، شہباز شریف نے ریلیف پیکج مسترد کردیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ 15 روز کا رہ گیا ہے اور ٹی وی پر خطاب کا شوق پورا کیاجارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے کلو سے تجاوز کرچکی۔

انہوں نے وزیراعظم کا ریلیف پیکج مسترد کردیا اور کہا کہ ریلیف اور  پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، پیٹرول کی قیمت چوتھی مرتبہ بڑھی ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ اس وقت کسان، ڈاکٹر، نوجوان سب پریشان ہیں، وزیراعظم سبسڈی نہ دیں مہنگائی واپس لے لیں۔

Comments (0)
Add Comment