لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سمن آباد کالج کی خاتون پروفیسر کا نام پکارا گیا مگر وہ اسٹیج پرنہ آئیں۔
اس حوالے سے صحافی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ خاتون پروفیسر نے ٹوئٹ کے ذریعے آپ سے ڈگری لینے سے انکار کیا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو حق حاصل ہے۔
دوسری جانب کالج پرنسپل کا کہنا تھاکہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، خاتون پروفیسر نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔