فائل فوٹو Archives - Viral News International https://vni.global/blog/tag/فائل-فوٹو/ Viral News International Mon, 06 Jul 2026 20:25:25 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg فائل فوٹو Archives - Viral News International https://vni.global/blog/tag/فائل-فوٹو/ 32 32 گوجرخان میں افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پرباپ بیٹا قتل https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-bdz296r8/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-bdz296r8/#respond Mon, 06 Jul 2026 19:17:06 +0000 https://vni.global/?p=19704

The post گوجرخان میں افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پرباپ بیٹا قتل appeared first on Viral News International.

]]>

پنجاب کے شہر گوجرخان میں معمولی تلخ کلامی  پر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرخان کی یونین کونسل جرموٹ کے نواحی گاؤں کینگھر خورد میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین ارشد بھٹی اور اسکے اکلوتا  بیٹا مصدق بھٹی  اپنے گاؤں میں موجود تھے کہ اچانک حملہ آورو ں نے ان پر آتشیں اسلحے سے سیدھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ باپ اور بیٹے کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کی فوری کارروائی اور شواہد اکٹھے کرلئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر وہاں سے تمام ضروری سائنسی اور مادی شواہد (جیسے گولیوں کے خول وغیرہ) اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

Gujar Khan; Police arrest 05 members involved in motorcycle theft and robbery – Pothwar News

ابتدائی معلومات

 پولیس ذرائع کے مطابق  جھگڑا حویلی میں مویشی باندھنے کے معاملے پر تلخ کلامی سے شروع ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول ارشد محمود کے بھائی محمد منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ماسٹر عاطف اور اس کے بھائی مدثر رفیق کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل اور اعانتِ جرم کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہوا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں

سی پی او راولپنڈی کا نوٹس اور اعلیٰ حکام کو ہدایات

راولپنڈی پولیس کے سربراہ (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور اے ایس پی گوجرخان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کے احکامات جاری کیے۔ سی پی او نے اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس سنگین واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Father, son shot dead in Gujar Khan,CPO orders immediate arrest of suspects

اہل علاقہ کا کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا مطالبہ

قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں شید خوف و ہراس پھیل گیا،اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک قتل کے کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالےکرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے

The post گوجرخان میں افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پرباپ بیٹا قتل appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-bdz296r8/feed/ 0
آرمی چیف تعیناتی: اتحادیوں کا وزیراعظم کے فیصلے پر مکمل حمایت کا اعلان https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b1%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%81-%d8%aa%d8%b9%db%8c%d9%86%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b1%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%81-%d8%aa%d8%b9%db%8c%d9%86%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8/#respond Wed, 23 Nov 2022 18:20:00 +0000 https://vni.global/?p=12060

The post آرمی چیف تعیناتی: اتحادیوں کا وزیراعظم کے فیصلے پر مکمل حمایت کا اعلان appeared first on Viral News International.

]]>

اسلام آباد؛حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  اتحادی جماعتوں کے قائدین و رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور اہم تعیناتیوں کےمعاملے پرمشاورت کی گئی اور وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کے قائدین کواہم تعیناتیوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔

دوسری جانب اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے پارٹی سربراہان اور رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا کہ اللہ نے آپ کو عزت اور منصب سے نوازا ہے، اہم تقرری کرنا آپ کا آئینی حق ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تائید کی اور کہا وزیراعظم جو فیصلہ کریں گے، جے یو آئی ساتھ کھڑی ہے۔

بے اے پی کے خالد مگسی نے بھی کہا کہ آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم کی حمایت کی اور کہا کہ ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آپ نے ہم سے مشاورت کی، آپ کا شکریہ۔

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھاکہ دستور نے آپ کو ذمہ داری دی ہے، ہم آپ کے فیصلوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں، مشاورت کرنا آپ کی جمہوری سوچ کا مظہر ہے۔

اس کے علاوہ اسلم بھوتانی، محسن داوڑ اور  آفتاب شیرپاؤ نے وزیراعظم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ تمام جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

The post آرمی چیف تعیناتی: اتحادیوں کا وزیراعظم کے فیصلے پر مکمل حمایت کا اعلان appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b1%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%81-%d8%aa%d8%b9%db%8c%d9%86%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8/feed/ 0
شاہین شاہ آفریدی نے منگنی اور شادی سے متعلق پردہ اٹھا دیا https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d8%a7%d9%93%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%af%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%86%da%af%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%b3%db%92/ https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d8%a7%d9%93%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%af%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%86%da%af%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%b3%db%92/#respond Tue, 12 Jul 2022 17:56:20 +0000 https://vni.global/?p=4795

The post شاہین شاہ آفریدی نے منگنی اور شادی سے متعلق پردہ اٹھا دیا appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق ابھی ان کا فوکس کرکٹ پر ہے مگر ساتھ ہی وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی اقصیٰ کی منگنی کی خبریں گزشتہ برس مارچ سے تھیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

شاہد آفریدی نے مارچ 2021 میں اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے اور ان کا خاندان بھی رشتے داری کے لیے راضی ہے، تاہم انہوں نے منگنی ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

لیکن اب شاہین آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مگر فی الحال ان کی توجہ کرکٹ پر ہے۔

شاہد آفریدی نے دونوں خاندان کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی تھی مگر منگنی کی تصدیق نہیں کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
شاہد آفریدی نے دونوں خاندان کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی تھی مگر منگنی کی تصدیق نہیں کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

عید الاضحیٰ کے موقع پر جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق تھا اور انہوں نے اب تک متعدد قیمتی گاڑیاں بھی خرید لی ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب ان کی منگیتر بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جب کہ ان کا بھی فی الحال کرکٹ پر دھیان ہے مگر کچھ عرصے بعد وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کے مطابق ان کی خواہش اور پسند کے مطابق ہی اقصیٰ سے ان کی منگنی ہوئی اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

فاسٹ بالر کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ ان کی منگیتر بھی مداحوں سے ناخوش ہوتی ہوں گی مگر وہ خواتین مداحوں کو زیادہ لفٹ نہیں کراتے۔

انہوں نے کم عمری میں منگنی کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو خواہش تھی وہ پوری ہوگئی اور جو ان کا دل تھا وہ انہیں مل گیا۔

انہوں نے پروگرام کے دوران یہ اعتراف بھی کیا کہ کرکٹ کی وجہ سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہوئی۔

The post شاہین شاہ آفریدی نے منگنی اور شادی سے متعلق پردہ اٹھا دیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d8%a7%d9%93%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%af%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%86%da%af%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%b3%db%92/feed/ 0