Technology Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/technology/ Viral News International Tue, 21 Feb 2023 19:27:16 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Technology Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/technology/ 32 32 وزیراعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت https://vni.global/blog/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%88%da%a9%db%8c-%d9%be%db%8c%da%88%db%8c%d8%a7-%d8%b3%db%92-%d9%be%d8%a7%d8%a8%d9%86%d8%af%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%81%d9%b9/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%88%da%a9%db%8c-%d9%be%db%8c%da%88%db%8c%d8%a7-%d8%b3%db%92-%d9%be%d8%a7%d8%a8%d9%86%d8%af%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%81%d9%b9/#respond Mon, 06 Feb 2023 16:37:41 +0000 https://vni.global/?p=14286

The post وزیراعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت appeared first on Viral News International.

]]>

وزیراعظم شہباز شریف نے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے پاکستان میں بلاک آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی اے نے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو 48 گھنٹے کے لیے ڈی گریڈ کرنے کے بعد اس کی سروسز پاکستان میں مستقل طور پر بلاک کر دی تھیں۔

وکی پیڈیا کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا امید ہے کہ حکومت پاکستان جلد پابندی ہٹا دے گی اور معلومات سب انسانوں کے لیے کے ہمارے مقصد میں بھرپور تعاون کرے گی۔

پاکستان میں ہماری سروس بلاک کردیگئی،وکی پیڈیا کی تصدیق

اب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وزیراعظم نے وکی پیڈیا کی سروس فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔

وزیراعظم نے وکی پیڈیا پر سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کی صدارت کریں گے، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

The post وزیراعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%88%da%a9%db%8c-%d9%be%db%8c%da%88%db%8c%d8%a7-%d8%b3%db%92-%d9%be%d8%a7%d8%a8%d9%86%d8%af%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%81%d9%b9/feed/ 0
گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کو تیار https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1/#respond Wed, 01 Feb 2023 14:58:27 +0000 https://vni.global/?p=14076

The post گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کو تیار appeared first on Viral News International.

]]>

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسابقت بڑھتی جارہی ہے۔

گوگل کے ملازمین کی جانب سے وائرل اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کے مقابلے کے لیے کمپنی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ اپرنٹس بارڈ کی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ اے آئی چیٹ بوٹ گوگل سرچ کے تجربے کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دے گا۔

سی این بی سی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ کے لیے گوگل نے اپنی تیار کردہ لینگوئج ٹیکنالوجی ایل اے ایم ڈی اے (LaMDA) کو استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے حالیہ مہینوں کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

اس کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث گوگل نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔

گوگل کا تیار کردہ چیٹ بوٹ بھی کافی حد تک چیٹ جی پی ٹی کی طرح کام کرتا ہے جس سے صارفین ڈائیلاگ باکس پر کسی سوال کا جواب حاصل کرسکیں گے۔

مگر چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں گوگل کا چیٹ بوٹ زیادہ اپ ٹو ڈیٹ ہے اور اس سے حالیہ ہفتوں کے سوالات کے جواب حاصل کرنا بھی ممکن ہے۔

اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی سے 2021 کے بعد کی تفصیلات تو حاصل کی جاسکتی ہیں مگر ان کے درست ہونے ضمانت نہیں ہوتی۔

اپرنٹس بارڈ کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس دیگر مصنوعات بشمول ایک سرچ پیج کی بھی آزمائش کی جارہی ہے۔

گوگل کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق تو نہیں کی گئی مگر ایک ترجمان نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہمارا ماننا ہے کہ اے آئی دنیا بدل دینے والی ٹیکنالوجی ہے جو انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور برادریوں کے لیے بھی بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

The post گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کو تیار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1/feed/ 0
اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3/#respond Sun, 29 Jan 2023 14:19:45 +0000 https://vni.global/?p=13931

The post اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ appeared first on Viral News International.

]]>

کیا آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں؟

تو اچھی بات یہ ہے کہ ایک آسان طریقے سے آپ فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بہتر بناسکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی اسمارٹ فون میں ڈارک موڈ یا تھیم کو ان ایبل کرکے بیٹری لائف کو بڑھانا ممکن ہے مگر اس کے لیے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ڈارک موڈ کیا ہے؟

بیٹری لائف اور ڈارک موڈ کے تعلق پر بات کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہیے کہ یہ ہوتا کیا ہے۔

ڈارک موڈ کو ڈارک تھیم بھی کہا جاتا ہے جسے فونز کے سسٹم سے ان ایبل کرنے پر متعدد ایپس کا یوزر انٹرفیس سفید کی بجائے بلیک یا بلیک گرے رنگوں میں نظر آنے لگتا ہے۔

اس کے متعدد فوائد ہیں کیونکہ ڈارک موڈ سے پاور کم خرچ ہوتی ہے اور بیٹری لائف بڑھتی ہے، مگر یہ اتنا بھی سادہ عمل نہیں۔

درحقیقت ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کو بہتر بنانے کا انحصار 2 عناصر پر ہوتا ہے، ایک اسکرین ٹیکنالوجی اور دوسرا سسٹم بیک گراؤنڈ کلر۔

اسکرین ٹیکنالوجی

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فونز میں او ایل ای ڈی یا ایل سی ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوتا ہے۔

ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بچانے کے لیے او ایل ای ڈی ڈسپلے زیادہ بہترین ہوتا ہے، ایل سی ڈی اسکرین والے فونز میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بہت زیادہ بہتر نہیں ہوتی۔

بیک گراؤنڈ کلرز

اسکرین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ڈارک موڈ ان ایبل کرنے پر کسی پلیٹ فارم یا ایپ میں استعمال ہونے والے بیک گراؤنڈ کلر بھی بیٹری لائف کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

یعنی اگر بیک گراؤنڈ کلرز حقیقی معنوں میں بلیک ہوں تو بیٹری لائف بہتر ہوجاتی ہے۔

تو ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کتنی بہتر ہوسکتی ہے؟

2021 کی ایک تحقیق میں 6 مختلف ایپس گوگل میپس، گوگل نیوز، یوٹیوب اور دیگر میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر فون کی اسکرین برائٹنس 30 سے 50 فیصد ہو تو ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری لائف میں محض 3 سے 9 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

البتہ اگر ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے پہلے یا اس کے بعد اسکرین برائٹنس کو 100 فیصد کردیا جائے تو بیٹری لائف 39 سے 47 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

تو کیا یہ واقعی مؤثر ہے؟

جی ہاں ڈارک موڈ سے فون کی بیٹری لائف بہتر ہوتی ہے، البتہ دورانیہ ہر فون میں الگ الگ ہوسکتا ہے جس کا انحصار مختلف عناصر پر ہوتا ہے جن کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔

مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ فون کی بیٹری لائف کو کچھ بہتر بنانے کا آسان ترین طریقہ ہے کیونکہ آپ کو خود زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی بلکہ فون کی سیٹنگز میں جاکر بس ڈارک موڈ یا تھیم کو ان ایبل کرنا ہوتا ہے بس، جس سے مختلف ایپس کا یوزر انٹرفیس خودکار طور پر ڈارک رنگ کا ہوجاتا ہے۔

The post اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3/feed/ 0
واٹس ایپ صارفین اپنی ایپ فوری اپ ڈیٹ کرلیں https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d9%be-%da%88%db%8c%d9%b9-%da%a9%d8%b1%d9%84/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d9%be-%da%88%db%8c%d9%b9-%da%a9%d8%b1%d9%84/#respond Wed, 28 Sep 2022 10:00:37 +0000 https://vni.global/?p=9565

The post واٹس ایپ صارفین اپنی ایپ فوری اپ ڈیٹ کرلیں appeared first on Viral News International.

]]>

واٹس ایپ نے اپنے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ میسجنگ ایپ کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں (اگر وہ پہلے ہی خودکار طور پر اپ ڈیٹ نہیں ہوچکی ہو تو)۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے پرانے ورژن میں ایک بڑی سکیورٹی کمزوری کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کو نئے ورژن میں فکس کیا گیا ہے۔

یہ سکیورٹی کمزوری ان صارفین کو متاثر کرسکتی ہے جو ایپ کے پرانے ورژن کو استعمال کررہے ہیں۔

واٹس ایپ کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

اس سکیورٹی کمزوری کے باعث حملہ آور ایک ایرر کوڈ integer overflow کی مدد سے میل وئیر، اسپائی وئیر یا دیگر نقصان دہ سافٹ وئیرز اسمارٹ فون میں انسٹال کرسکتے ہیں۔

یہ حملہ آور ایک ویڈیو کال کی مدد سے ڈیوائسز کو نشانہ بناتے ہیں۔

اس سکیورٹی کمزوری کو CVE-2022-36934 کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی نے اسے صارفین کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور سکیورٹی کمزوری CVE-2022-27492 کے بارے میں بھی بتایا گیا جس سے حملہ آور کسی ویڈیو فائل کے ذریعے ڈیوائس کو نشانہ بناتے ہیں۔

ان دونوں سکیورٹی کمزوریوں کی روک تھام واٹس ایپ کے اپ ڈیٹ ورژن میں کی گئی ہے۔

ویسے سکیورٹی خطرات کی روک تھام کے علاوہ بھی ایپ کو اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ نئے فیچرز تک رسائی حاصل ہوسکے۔

The post واٹس ایپ صارفین اپنی ایپ فوری اپ ڈیٹ کرلیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d9%be-%da%88%db%8c%d9%b9-%da%a9%d8%b1%d9%84/feed/ 0
واٹس ایپ صارفین کیلئےاہم فیچر متعارف https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92%d8%a7%db%81%d9%85-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92%d8%a7%db%81%d9%85-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81/#respond Tue, 27 Sep 2022 12:35:56 +0000 https://vni.global/?p=9536

The post واٹس ایپ صارفین کیلئےاہم فیچر متعارف appeared first on Viral News International.

]]>

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کے لیے اس ایپ میں آڈیو  یا ویڈیو کالز کا حصہ بننا آسان کر دے گا۔

کال لنکس نامی فیچر سے صارفین اپنے جاننے والوں کو آڈیو کال کے لیے مدعو کرسکیں گے۔ نام سے ہی عندیہ مل جاتا ہے کہ آپ کو ایک کال کا لنک بنانا ہوگا اور ان افراد سے شیئر کرنا ہوگا جن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

جن افراد کو یہ لنک بھیجا جائے گا وہ اس پر کلک کرکے کال کا حصہ بن جائیں گے۔درحقیقت اس سے ان افراد کو بھی کال کے لیے مدعو کیا جاسکتا ہے جو آپ کے کانٹیکٹس میں شامل نہیں، بس ان کا واٹس ایپ ممبر ہونا ضروری ہوگا۔

چونکہ واٹس ایپ دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ ہے تو یہ فیچر صارفین کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ ان کے لیے کسی کال کا حصہ بننا بہت آسان ہوجائے گا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے مطابق اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس پہنچنے میں چند دن یا ہفتے لگ جائیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ ویڈیو کال فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔

The post واٹس ایپ صارفین کیلئےاہم فیچر متعارف appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92%d8%a7%db%81%d9%85-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81/feed/ 0
گوگل کا پاکستان کیلیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92-15-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d8%b4%d9%be%d8%b3/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92-15-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d8%b4%d9%be%d8%b3/#respond Thu, 22 Sep 2022 12:51:06 +0000 https://vni.global/?p=9282

The post گوگل کا پاکستان کیلیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان appeared first on Viral News International.

]]>

 اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل نے تمام پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اسکالر شپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کروا دیے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے لچکدار راستے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔

اپنے مشن ’’اَن لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘‘ میں گوگل نے اپنے اس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ اِس سال، اپنے مقامی پارٹنرز انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (آئی آر ایم) اور اگنائٹ کے ذریعے 15 ہزار اسکالر شپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے، جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔

الفا بیٹا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سنہ 2030ء تک، پاکستان میں 9.7 کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کر سکتیں ہیں۔ پاکستان کے ICT سیکٹر نے گزشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post گوگل کا پاکستان کیلیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92-15-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d8%b4%d9%be%d8%b3/feed/ 0
یوٹیوب میں اب شارٹس ویڈیوز سے پیسے کمانا ممکن https://vni.global/blog/%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%a8-%d8%b4%d8%a7%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%d9%88%db%8c%da%88%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b3%db%92-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%86/ https://vni.global/blog/%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%a8-%d8%b4%d8%a7%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%d9%88%db%8c%da%88%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b3%db%92-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%86/#respond Wed, 21 Sep 2022 12:21:46 +0000 https://vni.global/?p=9230

The post یوٹیوب میں اب شارٹس ویڈیوز سے پیسے کمانا ممکن appeared first on Viral News International.

]]>

یوٹیوب کی جانب سے ایک نئے پروگرام کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے شارٹس ویڈیوز سے پیسے کمانا ممکن ہوجائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے پلیٹ فا رم کے مونیٹائزیشن سسٹم کو وسعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس وسعت کے نتیجے میں زیادہ تخلیق کار یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔

2023 کے آغاز سے شارٹس ویڈیوز پوسٹ کرنے والے یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ان صارفین کو 90دن کے اندر ایک ہزار سبسکرائبرز اور ایک کروڑ شارٹس ویوز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

یہ نئے پارٹنرز یوٹیوب پلیٹ فارم پر شارٹس اور طویل دورانیے کی ویڈیوز میں اشتہارات کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق طویل دورانیے کی ویڈیوز بنانے والے افراد بھی ایک ہزار سبسکرائبرز اور4 ہزار واچ آورز کا ہدف حاصل کرکے پارٹنر بننے کی درخواست دے سکتے ہیں، یعنی اب زیادہ صارفین اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

یوٹیوب نے شارٹس کے لیے بھی اپنی نوعیت کا پہلا ریونیو شیئرنگ ماڈل متعارف کرایا ہے جس پر 2023 سے کام شروع ہوگا۔

اس ماڈل کے تحت اشتہارات سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم میں سے 45 فیصد صارفین خود رکھ سکیں گے جبکہ باقی رقم شارٹس ویوز کی بنیاد پر میوزک لائسنس رکھنے والوں اور دیگر میں تقسیم کی جائے گی۔

یوٹیوب کی جانب سے creator میوزک نامی سیکشن بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اس سیکشن سے صارفین میوزک کیٹلاگ تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے اور میوزک لائسنس بھی خرید سکیں گے جس سے ان کے لیے زیادہ آمدنی کا حصول ممکن ہوجائے گا۔

The post یوٹیوب میں اب شارٹس ویڈیوز سے پیسے کمانا ممکن appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%a8-%d8%b4%d8%a7%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%d9%88%db%8c%da%88%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b3%db%92-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%86/feed/ 0
گوگل کروم میں میموری, بیٹری سیونگ موڈز کا اضافہ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%da%a9%d8%b1%d9%88%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%8c%d9%85%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d8%b3%db%8c%d9%88%d9%86%da%af-%d9%85%d9%88%da%88%d8%b2-%da%a9/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%da%a9%d8%b1%d9%88%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%8c%d9%85%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d8%b3%db%8c%d9%88%d9%86%da%af-%d9%85%d9%88%da%88%d8%b2-%da%a9/#respond Fri, 16 Sep 2022 12:48:57 +0000 https://vni.global/?p=8938

The post گوگل کروم میں میموری, بیٹری سیونگ موڈز کا اضافہ appeared first on Viral News International.

]]>

گوگل کروم میں میموری سیور اور بیٹری سیور نامی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔گوگل کروم کی تجرباتی سیٹنگز میں موجود ان فیچرز کا مقصد لیپ ٹاپ کی بیٹری کو تحفظ فراہم کرنا اور سسٹم میموری کو مختلف ٹیبز ان ایکٹیو بناکر بہتر کرنا ہے۔

بیٹری سیور موڈ اسی وقت کام کرے گا جب آپ کی ڈیوائس بیٹری پر کام کررہی ہوگی یعنی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔

جب آپ میموری سیور موڈ ٹرن آن کرتے ہیں تو کمپیوٹر ان ٹیبز پر میموری ریسورسز مختص نہیں کرے گا جن کو آپ استعمال نہیں کررہے ہوں گے۔اس سے گوگل کروم کی رفتار بہتر ہوگی۔

ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے chrome://flags پر جاکر بیٹری سیور کو سرچ کریں اور پھر ان ایبل کرکے براؤزر کو ری اسٹارٹ کریں۔

The post گوگل کروم میں میموری, بیٹری سیونگ موڈز کا اضافہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%da%a9%d8%b1%d9%88%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%8c%d9%85%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d8%b3%db%8c%d9%88%d9%86%da%af-%d9%85%d9%88%da%88%d8%b2-%da%a9/feed/ 0
ٹِک ٹاک پر مبینہ سائبر حملہ، ایک ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%90%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81%d8%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92/ https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%90%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81%d8%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92/#respond Tue, 06 Sep 2022 09:43:42 +0000 https://vni.global/?p=8252

The post ٹِک ٹاک پر مبینہ سائبر حملہ، ایک ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان appeared first on Viral News International.

]]>

بیجنگ: سائبر سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہےکہ ویڈیو شیئرنگ  ایپ ٹِک ٹاک کو مبینہ طور پر ہیک کیے جانے کی ایک کوشش میں ایک ارب لوگوں کا ڈیٹا سامنے آنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق رپورٹس پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئیں جس میں ہیکرز نے ایک غیر محفوظ سرور میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا جس میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔

رپورٹس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹِک ٹاک کی اینڈرائیڈ ایپ کی  کمزور سیکیورٹی کے متعلق انتباہ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور ایک لنک کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔

مبینہ ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ٹِک ٹاک صارفین کے تقریباً 34 جی بی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

اگینسٹ دی ویسٹ نامی ایک صارف نے بریچ فورمز کے میسج بورڈ پر لکھا ’ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس کو(ڈیٹا کو) ہمیں بیچنا ہے یا عوام میں جاری کرنا ہے۔‘

مزید بتایا کہ ’تقریباً 1.37 ارب اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ ان اکاؤنٹس کا تعلق دنیا بھر سے ہے۔ اس ڈیٹا میں بڑی مقدار میں کم عمر لوگوں کا مواد موجود ہے۔

The post ٹِک ٹاک پر مبینہ سائبر حملہ، ایک ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%90%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81%d8%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92/feed/ 0
واٹس ایپ میں تین نئے فیچرز متحارف کرادئیے گئے https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d9%86-%d9%86%d8%a6%db%92-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1%d8%b2-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%b1%d9%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%af%d8%a6/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d9%86-%d9%86%d8%a6%db%92-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1%d8%b2-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%b1%d9%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%af%d8%a6/#respond Tue, 09 Aug 2022 11:10:41 +0000 https://vni.global/?p=6464

The post واٹس ایپ میں تین نئے فیچرز متحارف کرادئیے گئے appeared first on Viral News International.

]]>

واٹس ایپ نے 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان کیا ہے جو جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ان فیچرز کا اعلان سی ای او مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں کیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ان فیچرز کی تفصیلات بتائی گئیں۔

ایک فیچر واٹس ایپ گروپس کو خاموشی سے چھوڑ دینے کا ہے۔

ایسا کرنے پر گروپ ایڈمن کو تو ایک الرٹ سے علم ہوجائے گا مگر باقی اراکین کو اس کا علم نہیں ہوگا۔

یہ فیچر واٹس ایپس کے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگا جن کے میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

دوسرا فیچر بھی صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس سے آپ دیگر کو یہ جاننے سے روک سکتے ہیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے آپ کو 4 آپشن ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور My contacts excep دستیاب ہوں گے۔

ابھی جب آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہوتے ہیں تو اس کا علم ان سب کو ہوجاتا ہے جو آپ کی پروفائل کو دیکھ سکتے ہیں۔

یہ دونوں فیچرز اسی مہینے کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

تیسرا فیچر ویو ونس کے حوالے سے ہے۔

اس فیچر میں ایسے میسج کو بھیجا جاتا ہے جو ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے، مگر ان میسجز کا اسکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے۔

The post واٹس ایپ میں تین نئے فیچرز متحارف کرادئیے گئے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d9%86-%d9%86%d8%a6%db%92-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1%d8%b2-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%b1%d9%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%af%d8%a6/feed/ 0