Sports Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/sports/ Viral News International Thu, 09 Jul 2026 12:11:00 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Sports Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/sports/ 32 32 فیٖفا ورلڈ کپ 2026،کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں https://vni.global/blog/tinyurl-com-uhsmhc3n/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-uhsmhc3n/#respond Thu, 09 Jul 2026 12:09:52 +0000 https://vni.global/?p=19794

The post فیٖفا ورلڈ کپ 2026،کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں appeared first on Viral News International.

]]>

فیفا ورلڈ کپ 2026 اب اپنے انتہائی سنسنی خیز اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں راؤنڈ آف 16 کے تمام میچز کے اختتام کے بعد کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ دنیا کی بہترین 8 ٹیمیں اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کے مادی مقابل ہوں گی۔

راؤنڈ آف 16 میں کئی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، جن میں ارجنٹائن نے مصر کو 3-2 سے شکست دی، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے ہرا کر 1954 کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ بیلجیم نے میزبان امریکہ کو 4-1 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

کوارٹر فائنل کا مکمل شیڈول

کوارٹر فائنل کے مقابلے آج (9 جولائی 2026) سے شروع ہو رہے ہیں، جن کا شیڈول (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق) درج ذیل ہ

میچ تاریخ اور وقت (PKT) مقام
فرانس بمقابلہ مراکش  دس جولائی، رات 1:00 بجے بوسٹن اسٹیڈیم، 
اسپین بمقابلہ بیلجیم گیارہ جولائی، رات 12:00 بجے لاس اینجلس اسٹیڈیم
ناروے بمقابلہ انگلینڈ بارہ جولائی، رات 2:00 بجے میامی اسٹیڈیم،
ارجنٹائن بمقابلہ سوئٹزرلینڈ 12 جولائی، صبح 6:00 بجے کینساس سٹی اسٹیڈیم

 

 

 

 

 

 

آج کا بڑا معرکہ: فرانس بمقابلہ مراکش

آج کوارٹر فائنل کا پہلا بڑا مقابلہ فرانس اور مراکش کے درمیان بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فرانس کی ٹیم، جو کائلان ایمباپے کی قیادت میں ٹورنامنٹ جیتنے کی فیورٹ مانی جا رہی ہے، کا سامنا مراکش کے “ایٹلس لائنز” سے ہوگا جنہوں نے 2022 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ فٹبال شائقین کے لیے ایمباپے اور اشرف حائمی کا آمنا سامنا اس میچ کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔

The post فیٖفا ورلڈ کپ 2026،کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-uhsmhc3n/feed/ 0
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے سنسنی میچ کے بعدمصر کو 2-3 سے ہرا دیا https://vni.global/blog/tinyurl-com-59umrafr/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-59umrafr/#respond Tue, 07 Jul 2026 18:22:17 +0000 https://vni.global/?p=19744

The post فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے سنسنی میچ کے بعدمصر کو 2-3 سے ہرا دیا appeared first on Viral News International.

]]>

اٹلانٹا: فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے اس اہم میچ میں مصر نے شاندار آغاز کیا اور پہلے ہاف میں یاسر ابراہیم کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی، اسی ہاف کے دوران ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک بھی ملا لیکن مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی کی ہٹ کو روک لیا جس کے بعد مصطفیٰ زیکو نے مصر کی جانب سے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری 0-2 کر دی۔

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا مصر کو 2-3 سے ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار واپسی کی جہاں میچ کے 80 ویں منٹ میں رومیرو نے پہلا گول کیا اور اس کے ٹھیک تین منٹ بعد لیونل میسی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا

میچ کے آخری لمحات میں فرنانڈیز نے تیسرا گول اسکور کر کے ارجنٹینا کو میچ میں 2-3 سے فتح دلا دی۔

The post فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے سنسنی میچ کے بعدمصر کو 2-3 سے ہرا دیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-59umrafr/feed/ 0
فیفا ورلڈکپ :اسپین نے پرتگال کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا https://vni.global/blog/tinyurl-com-4exd7nhc/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-4exd7nhc/#respond Tue, 07 Jul 2026 09:17:36 +0000 https://vni.global/?p=19717

The post فیفا ورلڈکپ :اسپین نے پرتگال کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا appeared first on Viral News International.

]]>

ڈیلاس: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی پرتگال کے مایہ ناز اور تجربہ کار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا، جس پر وہ میدان میں ہی رو پڑے۔ رونالڈو کے لیے یہ ان کا آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا تھا جسے وہ یادگار نہ بنا سکے۔

ڈیلاس کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں اسپین کی ٹیم نے شروع ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پرتگال کے خلاف مجموعی طور پر 15 حملے کیے، جبکہ پرتگال کی ٹیم صرف 10 حملے ہی کر سکی۔ میچ کے دوران ایک طرف اسپین کے نوجوان اسٹار لمین یامال کا جوش تھا تو دوسری طرف رونالڈو کا تجربہ۔ یامال نے کئی مرتبہ پرتگال کی دفاعی لائن کو تہس نہس کیا اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بہترین پاسز دیے، تاہم وہ گول میں تبدیل نہ ہو سکے۔ دونوں ٹیموں کے سخت مقابلے کے باعث پہلا اور دوسرا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

Portugal vs Spain, FIFA World Cup 2026 Highlights: Ronaldo's last World Cup campaign ends with 1-0 defeat to ESP in RO16 | Football News - The Indian Express

جب میچ کا مقررہ وقت ختم ہوا اور انجری ٹائم کا پہلا منٹ شروع ہوا، تو اسپینش ٹیم نے ایک شاندار موو بنائی جس پر میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔ اسپین نے اس برتری کو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رکھا اور فتح اپنے نام کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی، جہاں اب اس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔

The post فیفا ورلڈکپ :اسپین نے پرتگال کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-4exd7nhc/feed/ 0
فیفا ورلڈکپ ،5 بار کا عالمی چیمپئن برازیل ناروے سے شکست کے بعد ایوانٹ سے آوٹ https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%d8%8c5-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%85%d9%be%d8%a6%d9%86-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%b2%db%8c/ https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%d8%8c5-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%85%d9%be%d8%a6%d9%86-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%b2%db%8c/#respond Mon, 06 Jul 2026 03:00:48 +0000 https://vni.global/?p=19689

The post فیفا ورلڈکپ ،5 بار کا عالمی چیمپئن برازیل ناروے سے شکست کے بعد ایوانٹ سے آوٹ appeared first on Viral News International.

]]>

نیویارک: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں ناروے کی جیت کے ہیرو اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ رہے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اپنی ٹیم کی طرف سے دونوں گول اسکور کیے۔ ہالینڈ نے پہلا گول 79ویں منٹ میں کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور پھر 90ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر برازیل کی واپسی کے راستے مسدود کر دیے۔ دوسری جانب برازیل کی طرف سے واحد گول میچ کے آخری لمحات میں اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل : ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر ناروے کے کھلاڑیوں اور شائقین نے اسٹیڈیم میں تاریخی جشن منایا جہاں فاتح ٹیم کے کوچ اسٹیل سولبے کین نے شائقین کا لہو گرمایا اور کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ڈرم کی تھاپ پر ‘وائکنگ رو’ جشن منایا، جبکہ ڈرم بجانے کی ذمہ داری خود میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ نے سنبھالی۔ دوسری جانب، اس اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر شدید جذباتی ہو کر میدان میں ہی رو پڑے اور میچ کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں تاریخی رسائی حاصل کرنے کے بعد اب ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

The post فیفا ورلڈکپ ،5 بار کا عالمی چیمپئن برازیل ناروے سے شکست کے بعد ایوانٹ سے آوٹ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%d8%8c5-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%85%d9%be%d8%a6%d9%86-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%b2%db%8c/feed/ 0
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے پیراگوئے کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2bwk5tp6/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2bwk5tp6/#respond Sun, 05 Jul 2026 10:17:31 +0000 https://vni.global/?p=19661

The post فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے پیراگوئے کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی appeared first on Viral News International.

]]>

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے پیراگوئے کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

فلاڈلفیا میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ کے پہلے ہاف میں پیراگوئے نے فرانسیسی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیے گئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی اور دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں کافی دیر تک گول کرنے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔ میچ کے 70 ویں منٹ میں فرانس کو اس وقت سنہری موقع ملا جب ڈی (D) کے اندر فرانسیسی کھلاڑی کو غلط طریقے سے گرایا گیا۔ ریفری نے وی اے آر (VAR) ٹیکنالوجی کی مدد لینے کے بعد فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی، جس پر اسٹار فٹبالر ایم باپے نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔

میچ کے آخری لمحات اور 10 منٹ کے انجری ٹائم میں پیراگوئے نے واپسی کی بھرپور کوشش کی جبکہ فرانس نے بھی ایک خطرناک حملہ کیا جسے پیراگوئے کے گول کیپر نے ناکام بنایا۔ مقررہ وقت کے خاتمے پر فرانس نے ایک صفر کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

The post فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے پیراگوئے کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2bwk5tp6/feed/ 0
فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کیپ ورڈی کوشکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا https://vni.global/blog/tinyurl-com-mr38mwrm/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-mr38mwrm/#respond Sat, 04 Jul 2026 03:59:34 +0000 https://vni.global/?p=19638

The post فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کیپ ورڈی کوشکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا appeared first on Viral News International.

]]>

میامی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے ایک انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ میامی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم نے کیپ ورڈی کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے دوران زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں کیپ ورڈی نے دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ برابر کیا۔

Argentina vs Cabo Verde FIFA World Cup 2026 Preview: Everything you need to know | Goal.com

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جس کے بعد میچ کو اضافی وقت تک بڑھایا گیا۔ اضافی وقت میں ارجنٹینا نے مزید 2 جبکہ کیپ ورڈی نے ایک گول اسکور کیا، یوں ارجنٹینا یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اب پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے ہوگا اور یہ سنسنی خیز میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا جہاں دنیائے فٹ بال کے دو بڑے اسٹارز، ارجنٹینا کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح، ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔

The post فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کیپ ورڈی کوشکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-mr38mwrm/feed/ 0
فیفا ورلڈ کپ : اسپین نے آسٹریا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-nhbumd9f/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-nhbumd9f/#respond Fri, 03 Jul 2026 09:52:03 +0000 https://vni.global/?p=19612

The post فیفا ورلڈ کپ : اسپین نے آسٹریا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی appeared first on Viral News International.

]]>

لاس اینجلس میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے ایک اہم میچ میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے عبرتناک شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میچ کے دوران اسپینش ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے 65 فیصد وقت گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ اسپین کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں ہوا جب اویار زبال نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ ایک صفر رہا۔

Spain vs. Austria Player Ratings: Who Was the Man of the Match? - Athlon

دوسرے ہاف میں بھی اسپین نے حریف ٹیم پر حملے جاری رکھے۔ میچ کے 66ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے ٹیم کے لیے دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ کھیل ختم ہونے سے محض ایک منٹ قبل اویارزبال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ کر آسٹریا کی شکست پر مہر لگا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اسپین نے 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا کوئی ناک آؤٹ میچ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

The post فیفا ورلڈ کپ : اسپین نے آسٹریا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-nhbumd9f/feed/ 0
فیفا ورلڈکپ: امریکا اور بیلجیم کی بھی پری کواٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-97fax7u9/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-97fax7u9/#respond Thu, 02 Jul 2026 10:47:26 +0000 https://vni.global/?p=19592

The post فیفا ورلڈکپ: امریکا اور بیلجیم کی بھی پری کواٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی appeared first on Viral News International.

]]>
فیفا ورلڈکپ 2026: امریکا اور بیلجیئم سمیت کئی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے مقابلے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں پہنچنے کے لیے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔

پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیمیں

اب تک کھیلے گئے ناک آؤٹ میچوں میں میزبان امریکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ امریکا کی جانب سے بیلوگن اور ٹلمین نے گول اسکور کیے۔ پری کوارٹر فائنل میں اب امریکا کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا جس نے ایک انتہائی سخت مقابلے کے بعد سینیگال کو 2-3 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔

3 2026 World Cup Knockout Games Worth Watching

دوسری جانب انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹایا جبکہ فرانس نے یکطرفہ مقابلے میں سویڈن کو 0-3 سے پچھاڑ دیا۔ میکسیکو کی ٹیم نے بھی تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو 0-2 سے مات دی اور 40 سال بعد پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، جس پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ برازیل نے جاپان کو 1-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پیش قدمی برقرار رکھی ہے جبکہ کینیڈا اور ناروے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

Germany out of 2026 World Cup: What went wrong?

ایونٹ سے باہر ہونے والی بڑی ٹیمیں

اس مرحلے پر ٹورنامنٹ میں کچھ بڑے اپ سیٹ بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ مراکش نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ پیراگوئے نے سابق عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا دھچکا پہنچایا۔ راؤنڈ آف 16 کے طے شدہ مقابلوں میں اب فرانس کا مقابلہ پیراگوئے سے، برازیل کا ناروے سے اور کینیڈا کا مراکش سے ہوگا۔ ارجنٹائن، پرتگال اور اسپین جیسی بڑی ٹیموں کے میچز اگلے دو روز میں شیڈول ہیں جس کے بعد پری کوارٹر فائنل کی تمام ٹیموں کی تصویر مکمل ہو جائے گی۔

The post فیفا ورلڈکپ: امریکا اور بیلجیم کی بھی پری کواٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-97fax7u9/feed/ 0
فیفا ورلڈ کپ،یورپ کی دو بڑی ٹیمیں جرمنی اور نیدر لینڈز ٹورنامنٹ سے باہر https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-ycx4vk6s/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-ycx4vk6s/#respond Tue, 30 Jun 2026 11:11:07 +0000 https://vni.global/?p=19552

The post فیفا ورلڈ کپ،یورپ کی دو بڑی ٹیمیں جرمنی اور نیدر لینڈز ٹورنامنٹ سے باہر appeared first on Viral News International.

]]>

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں فٹ بال کی دنیا کے دو بڑے نام، جرمنی اور نیدر لینڈز، سنسنی خیز مقابلوں کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کھا کر ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پیراگوئے نے جرمن مشین کو روک دیا

Germany and Netherlands dumped out on penalties as Brazil seal late win | Euronews

چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو پیراگوئے کے خلاف ایک انتہائی ڈرامائی مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقررہ اور اضافی وقت میں سخت مقابلے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پیراگوئے کے گول کیپر کینالے اور گل ہیرو بن کر ابھرے اور جرمنی کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا مزہ چکھایا۔ اس اپ سیٹ شکست نے جرمن مداحوں کو شدید مایوس کیا ہے۔

مراکش کے ہاتھوں نیدر لینڈز کی تباہی

Morocco knocks out the Netherlands in a crazy day at the World Cup | MARCA

دوسری جانب، افریقی اسٹار مراکش نے نیدر لینڈز (ڈچ ٹیم) کا سفر بھی راؤنڈ آف 32 میں ہی ختم کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک برابر رہا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ ڈچ کھلاڑیوں کی جانب سے پنالٹی مکس کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور مراکش نے اعصاب شکن شوٹ آؤٹ کے بعد نیدر لینڈز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

The post فیفا ورلڈ کپ،یورپ کی دو بڑی ٹیمیں جرمنی اور نیدر لینڈز ٹورنامنٹ سے باہر appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-ycx4vk6s/feed/ 0
فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے جنوبی افریقا کو ہراکر پہلی بار پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%da%a9%db%8c%d9%86%db%8c%da%88%d8%a7-%d9%86%db%92-%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b1%db%8c%d9%82%d8%a7-%da%a9%d9%88-%db%81/ https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%da%a9%db%8c%d9%86%db%8c%da%88%d8%a7-%d9%86%db%92-%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b1%db%8c%d9%82%d8%a7-%da%a9%d9%88-%db%81/#respond Mon, 29 Jun 2026 06:17:35 +0000 https://vni.global/?p=19538

The post فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے جنوبی افریقا کو ہراکر پہلی بار پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا appeared first on Viral News International.

]]>

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو  0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، اُن کے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے کینیڈین گول پر حملے کئے مگر کامیابی نہیں مل سکی۔

دوسری جانب کینیڈا نے اس ہاف میں سبقت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اُن کو بھی کامیابی نہیں مل سکی، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔

پھر انجری ٹائم میں ایک موو پر کینیڈا کو موقع ملا، اُن کے کھلاڑی اسٹیفن اسٹاکیولو نے  گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی جو کینیڈا کی جیت کیلئے کافی رہی۔

میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ راؤنڈ آف16 میں اُس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔

The post فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے جنوبی افریقا کو ہراکر پہلی بار پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%da%a9%db%8c%d9%86%db%8c%da%88%d8%a7-%d9%86%db%92-%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b1%db%8c%d9%82%d8%a7-%da%a9%d9%88-%db%81/feed/ 0