Social Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/social/ Viral News International Tue, 02 Jun 2026 12:27:37 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Social Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/social/ 32 32 پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کو چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%d8%ad%d8%a7%d8%b8-%d8%b3%db%92-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%d9%88-%da%86%d9%88%d8%aa%da%be%d8%a7-%d8%a8/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%d8%ad%d8%a7%d8%b8-%d8%b3%db%92-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%d9%88-%da%86%d9%88%d8%aa%da%be%d8%a7-%d8%a8/#respond Tue, 02 Jun 2026 12:27:37 +0000 https://vni.global/?p=18952

آبادی کو نہ روکا گیا تو یہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن جائگا ، عالمی اداروں کی وارننگ

The post پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کو چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب appeared first on Viral News International.

]]>

 پاکستان میں  تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ دنیا کا چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب پہنچ گیا اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 1.6 فیصد ہے جو دیگر زیادہ آبادی والے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان کی اس وقت آبادی 25 کروڑ92 لاکھ ہے جس میں ہر پانچ سیکنڈ کے بعد ایک بچے کی پیدائش سے ایک شہری کا اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی آبادی پر کام کرنےوالے ادارے ورلڈ میٹرزکی رپورٹ کے مطابق دنیا میں آبادی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک بھارت ہے جس کی آبادی ایک ارب 47 کروڑ سےزیادہ ہے اور یہاں ہر سال آبادی میں اضافہ کی شرح 0.87فیصد ہے ، دوسرا نمبر چائنا کا ہے جس کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ ہے اوریہاں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح منفی0.22 فیصد ہے،اسی طرح تیسرے نمبر پر امریکہ ہے جس کی آبادی 34کروڑ 90 لاکھ ہے اور اسکی سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح 0.51 فیصد ہے،چوتھا نمبر انڈونیشیا کا ہے جس کی آبادی 28کروڑ 78 لاکھ ہے اور یہاں آبادی میں اضافے کی شرح 0.76 فیصد ہے۔

آبادی میں  تیزی سے اضافہ پاکستانی حکومتوں کی نااہلی  ہے

عالمی ادارے ورلڈ میٹرزکے مطابق جس شرح سے پاکستان کی آبادی بڑھ رہے ہے تو 2035 میں پاکستان کی آبادی 30 کروڑ سے بھی تجاوز کرجائیگی ،مختلف ادوار میں آنے والی پاکستان کی حکومتوں نے اس اہم مسئلہ پر کبھی کوئی ٹھوس حکمت عملی اختیار نہیں کی جس کی وجہ سے قیام پاکستان سے آج تک ملکی آبادی میں تیزی سے اضافہ ریکارڑ ہوا ہے۔

وفاقی وزارت بہبود آبادی کے دوبارہ قیام کی تجویز

ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے وفاقی وزارت بہبود آبادی کے  دوبارہ قیام کی تجویز ہے کو 2010 میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ وزارت کے خاتمے کے بعد، اس کے تمام تر انتظامی امور، پالیسیاں اور ملازمین صوبائی حکومتوں کے حوالے کر دیے گئےتاہم اس تمام عرصے میں آبادی کے کنٹرول کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے جاسکے جس پر اب دوبارہ وزارت کےقیام کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے تاکہ اس حساس معاملے پر اقدامات کئے جاسکیں ۔

بڑھتی آبادی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ 

آج پاکستان کو روزگار ،تعلیم ااور صحت جسے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اگر کہا جائے کہ ملک کی بڑی آبادی بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر نابلد ہے تو غلط نہ ہوگا ، بجلی ،پانی کے مسائل ہر گھر کے ہیں ، ہنر مند اور بڑی ڈگریوں کے حامل افراد بے روزگار ہیں اور ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں ہیں اسی طرح ، آبادی کا بوجھ صحت کے ڈھانچے کو بری طرح مفلوج کر چکا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔ یونیسف کے مطابق ہر ایک ہزار میں سے 62 بچے اپنی پہلی سالگرہ دیکھنے سے پہلے ہی وفات پا جاتے ہیں، اسی طرح ایک کروڑ کے سکول جانے والے بچے سکول جانے سے قاصر ہیں ۔

 

The post پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کو چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%d8%ad%d8%a7%d8%b8-%d8%b3%db%92-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%d9%88-%da%86%d9%88%d8%aa%da%be%d8%a7-%d8%a8/feed/ 0
عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی آمد https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d8%b7%d9%81-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%da%a9%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%86%d9%86%da%be%db%8c-%d9%be%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d9%85%d8%af/ https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d8%b7%d9%81-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%da%a9%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%86%d9%86%da%be%db%8c-%d9%be%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d9%85%d8%af/#respond Thu, 23 Mar 2023 17:43:18 +0000 https://vni.global/?p=15798

The post عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی آمد appeared first on Viral News International.

]]>

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کےگھر  ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا گیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری بتاتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی کوئین آگئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔

آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی  مبارک باد بھی دی ۔

 حلیمہ  عاطف اسلم سے پہلے گلوکار کا  ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام احد اسلم ہے۔

اس پوسٹ کے بعد عاطف اسلم کو شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

The post عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی آمد appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d8%b7%d9%81-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%da%a9%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%86%d9%86%da%be%db%8c-%d9%be%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d9%85%d8%af/feed/ 0
نقاب پوش چہروں اور دستانے پہنے ہاتھوں سے مودبانہ درخواست https://vni.global/blog/%d9%86%d9%82%d8%a7%d8%a8-%d9%be%d9%88%d8%b4-%da%86%db%81%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%be%db%81%d9%86%db%92-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be%d9%88%da%ba-%d8%b3/ https://vni.global/blog/%d9%86%d9%82%d8%a7%d8%a8-%d9%be%d9%88%d8%b4-%da%86%db%81%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%be%db%81%d9%86%db%92-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be%d9%88%da%ba-%d8%b3/#respond Mon, 27 Feb 2023 18:19:45 +0000 https://vni.global/?p=15066

The post نقاب پوش چہروں اور دستانے پہنے ہاتھوں سے مودبانہ درخواست appeared first on Viral News International.

]]>

دنیا کا کوئی بھی ملک ہو حکمرانوں کے بغیر نہیں چل سکتا پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہے کہ75 سالوں میں قائد اعظم کی وفات کے بعد انہیں ڈھنگ کے حکمران نہیں ملے کچھ صرف اقتدار کے چور تھے تو کچھ مال اور اقتدار دونوں کے چور تھے اور کچھ نے حکومت کو کھیل سمجھ رکھا ہے ایسے حکمرانوں کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ ان کے دور حکومت میں ملک قرضوں کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے لیکن حکمرانوں کے ٹھاٹ بھاٹ میں کوئی کمی نہیں آتی ایسے ملکوں کی عوام بھوک ننگ اور افلاس کا شکار رہتی ہے باخبر لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے ملکوں میں ڈکٹیٹر تو اپنے زور بازو سے حکمران بنتے ہیں لیکن سویلین ڈکٹیٹر الیکشن کے ڈرامے کے باوجود آتے نہیں لائے جاتے ہیں۔ایسے الیکشن آرا ء الیکشن کہلاتے ہیں یہاں کے ملٹری ڈکٹیٹر اپنے من پسند لوگوں کو حکمران ہی نہیں بناتے اپنی عمر بھی انہیں دئیے جاتے ہیں۔

کوئی جنرل کسی ویٹر کا کلاہ کسی کو پہناوے تو وہ حکمران بن جاتا ہے جھوٹ پر یہاں کوئی گرفت نہیں ہوتی سیاستدان عوام کو جتنے چاہیں سبز باغ دکھاسکتے ہیں جو الیکشن کے بعد ریگستان ثابت ہوتے ہیں باخبر لوگوں کا یہ بھی فرمانا ہے کہ ایسے ملکوں کے حکمرانوں بین الاقوامی مالیاتی اداروں، عالمی طاقتوں اور مالدار دوستوں کے تعاون سے حکمران بنتے ہیں اور بعد میں ان کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہمارا ملک ان ملکوں میں شامل ہے یا نہیں اس کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے لیکن قیامت کی نشانیوں کی طرح اوپر بیان کی گئی نشانیوں ہمارے ہاں بند آنکھوں سے دیکھی جاسکتی ہیں حکومتوں سے نکالے گئے سیاستدان کچھ نقاب پوش چہروں اور دستانے پہنے لوگوں کا نام لئے بغیر اشاروں کنایوں میں ان کا ذکرکرتے رہتے ہیں کہ ہمارے حکمرانوں کی ڈوریں ان دستانے پہنے لوگوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہیں ملک سے بھاگے ہوئے ایک حکمران نے ان کا ہاتھ خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے واللہ اعلم بالصواب۔
چند دن پہلے دوستوں کی محفل میں ہمارے ایک سابقہ بیوروکریٹ دوست موجودہ حکومت کی اعلی کارکردگی اور وژن پر گفتگو فرما رہے تھے کہ کس طرح یہ حکومت بجلی گیس اور پٹرول کے نرخ بڑھا کر عوام کو بجلی پٹرول، گیس کے بغیر زندگی گزارنے کی راہ دکھا رہی ہے کیونکہ اس حکومت کے کرتا دھرتاؤں کا اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ بجلی پٹرول اور گیس سے پہلے بھی انسان انتہائی خوشحال اور پرسکون زندگی گزارتے تھے اور اب کیوں نہیں گزار سکتے۔ ہمارے وزیر اعظم اپنے خطاب سے قوم کواس بات پر باآسانی آمادہ کر لیں گے۔وزیر اعظم پہلے بھی اپنے خطابوں سے عوام کو مہنگائی برداشت کرنے پر آمادہ کرچکے ہیں دوران گفتگو ہمارے دوسرے دوست نے بیوروکریٹ دوست سے سوال کیا کہ جناب کیا آپ ایسی خلائی یا ہوائی مخلوق سے واقف ہیں تو بیورو کریٹ دوست نے حیران ہوکر جواب دیا کہ میں تو کسی ایسی مخلوق سے واقف نہیں لیکن آپ کا اس سے کیا کام ہے ہمارے دوسرے دوست کہنے لگے کہ ذاتی کام تو کوئی نہیں ان سے صرف ایک دست بستہ درخواست کرنی ہے کہ جناب آپ کوئی بھی ہیں اور حکمران بنانے میں آپ کا کوئی کردار ہے تو خدا کیلئے ہمارے لئے کوئی ڈھنگ کا حکمران تو تلاش کریں کیا آپ کو 24کروڑ لوگوں کے ملک میں کوئی ڈھنگ کا حکمران نہیں ملتا جس کے دور حکومت میں عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور عوام کے عذاب کے دن ختم ہوں جو 75 سالوں سے یہ عذاب برداشت کررہے ہیں۔ ہمارے دوست کی اس درخواست پر ہمارے تیسرے دوست نے کہا کہ یہ خلائی مخلوق وغیرہ سیاستدانوں کے ذہن کی اختراح ہے جس طرح موجودہ حکمرانوں اپنی ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دے رہے ہیں اسی طرح سابقہ حکمران اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہوائی مخلوق پر ڈال کر خود کو بے گنا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ آخر انہوں نے بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی نہ کسی پر تو ڈالنا ہے اور بے نام اور بے شناخت لوگوں پر ملبہ ڈالنا ان کیلئے آسان بھی ہے اور کارآمد بھی۔

The post نقاب پوش چہروں اور دستانے پہنے ہاتھوں سے مودبانہ درخواست appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%86%d9%82%d8%a7%d8%a8-%d9%be%d9%88%d8%b4-%da%86%db%81%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%be%db%81%d9%86%db%92-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be%d9%88%da%ba-%d8%b3/feed/ 0
میاں بیوی کے درمیان اکثر تکراردونوں کیلئےتباہ کن، تحقیق https://vni.global/blog/%d9%85%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%a7%da%a9%d8%ab%d8%b1-%d8%aa%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c/ https://vni.global/blog/%d9%85%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%a7%da%a9%d8%ab%d8%b1-%d8%aa%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c/#respond Sun, 29 Jan 2023 16:14:32 +0000 https://vni.global/?p=13955

The post میاں بیوی کے درمیان اکثر تکراردونوں کیلئےتباہ کن، تحقیق appeared first on Viral News International.

]]>

میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی ہونا صحت کے لیے تو تباہ کن ثابت ہی ہے مگر ایک دوسرے کے مسائل پر بات کرنے سے گریز یا سرد مہری پر مبنی رویہ بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر تکرار، ایک دوسرے کے مسائل پر بات چیت کرنے سے گریز اور سرد مہری سے باہمی تعلق مزید خراب ہوجاتا ہے جبکہ مدافعتی نظام کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس طرح کا تعلق دائمی ورم کا باعث بن سکتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے لیے ورزش کا بہترین وقت

ان محققین نے 2005 میں بھی ایک تحقیق کے دوران دریافت کیا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں معمولی تکرار کے دوران پیدا ہونے والا تناؤ جسم کی زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کو سست کردیتا ہے۔

اب اس تحقیقی کام کو مزید بڑھایا گیا ہے اور دریافت ہوا کہ جب جوڑے ایک دوسرے سے منفی انداز سے بات چیت کرتے ہیں یا بات کرنے سے گریز کرتے ہیں تو شوہر اور بیوی دونوں جذباتی مسائل کے شکار ہوتے ہیں جبکہ مدافعتی افعال متاثر ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ اگرچہ شادی کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر ایسا خودکار طور پر نہیں ہوتا۔

چینی کا استعمال ،جان لیوا امراض میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ، ماہرین

درحقیقت جوڑوں کا پرتناؤ تعلق صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 42 جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی شادی کو اوسطاً 12 سال ہوچکے تھے۔

ان افراد کے خون کے نمونوں کو تحقیق کے آغاز میں حاصل کرکے ورم کے آثار کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور ہر فرد کی کہنی میں ایک ڈیوائس کے ذریعے چھوٹا زخم بنایا گیا۔

تحقیق کے دوران اس زخم کے بھرنے کے عمل کی مانیٹرنگ کی گئی تاکہ مدافعتی نظام کے افعال کا اندازہ ہوسکے۔

اردو میں لکھا 90 سال پرانا شادی کا دعوت نامہ وائرل

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں کے درمیان بات چیت کی کمی سے مدافعتی افعال کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ منفی جذبات کا تسلسل برقرار رہنے سے صحت متاثر ہوتی ہے اور زخم بھرنے کا عمل زیادہ سست ہوجاتا ہے۔

شوہر نے بیوی کا گردہ چوری کرکےفروخت کردیا

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے جوڑے جو ایک دوسرے سے زیادہ اچھے طریقے سے بات چیت کرتے ہیں ان کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ جوڑوں کے درمیان بات چیت کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے باہمی تعلق کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی بہتر بنانا ممکن ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Psychoneuroendocrinology میں شائع ہوئے۔

The post میاں بیوی کے درمیان اکثر تکراردونوں کیلئےتباہ کن، تحقیق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%a7%da%a9%d8%ab%d8%b1-%d8%aa%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c/feed/ 0
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%b9%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%b7%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%b9%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%b7%d8%b1/#respond Sun, 29 Jan 2023 15:35:52 +0000 https://vni.global/?p=13940

The post معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز  والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔

حسن عابد سوشل میڈیا پر اپنی ‘ٹرانسیشن ویڈیوز’ کے باعث خاصے مقبول تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کی ایک ایک ویڈیو وائرل ہوتی جس پر ہزاروں لاکھوں ویوز آتے۔

گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ‘شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے’۔

حسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ  رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا’۔

سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ ‘مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے’۔

The post معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%b9%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%b7%d8%b1/feed/ 0
بائیک پر نہیں تو بیوی پر رحم کریں’، شہزاد رائے کا آبادی کنٹرول کرنے کیلئے منفرد پیغام https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9-%d9%be%d8%b1-%d9%86%db%81%db%8c%da%ba-%d8%aa%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%ad%d9%85-%da%a9%d8%b1%db%8c%da%ba%d8%8c-%d8%b4%db%81%d8%b2%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9-%d9%be%d8%b1-%d9%86%db%81%db%8c%da%ba-%d8%aa%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%ad%d9%85-%da%a9%d8%b1%db%8c%da%ba%d8%8c-%d8%b4%db%81%d8%b2%d8%a7/#respond Wed, 13 Jul 2022 10:30:10 +0000 https://vni.global/?p=4825

The post بائیک پر نہیں تو بیوی پر رحم کریں’، شہزاد رائے کا آبادی کنٹرول کرنے کیلئے منفرد پیغام appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ملک کی آبادی کنٹرول کرنے پر مرد حضرات کے لیے دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔

شہزاد رائے کی منفرد پوسٹ پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزاد رائے موٹرسائیکل پر سوار ہیں جب کہ ان کے ساتھ ہی 5 بچے اور ایک خاتون بھی ہیں۔

گلوکار نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ بائیک پر نہیں تو اپنی بیوی پر ہی رحم کرلیں‘۔

شہزاد رائے نے مشورہ دیا کہ ‘اپنی فیملی چھوٹی رکھیں اور بچوں کو ان کے حقوق دیں’۔

شہزاد رائے نےانسٹا اسٹوری بھی شیئر کی جس میں وہ مسافر بس کی چھت پر بیٹھے ہیں اور ہیش ٹیگ میں انہوں نے ‘ ورلڈ پاپولیشن ڈے’ لکھا۔

اسکرین شاٹ/شہزاد رائے

واضح رہے کہ رواں برس 11 جولائی کو  ورلڈ پاپولیشن ڈے تھا جس پر اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر کی آبادی سے متعلق رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 15 نومبر 2022 تک 8 بلین تک جا پہنچے گی۔

The post بائیک پر نہیں تو بیوی پر رحم کریں’، شہزاد رائے کا آبادی کنٹرول کرنے کیلئے منفرد پیغام appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9-%d9%be%d8%b1-%d9%86%db%81%db%8c%da%ba-%d8%aa%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%ad%d9%85-%da%a9%d8%b1%db%8c%da%ba%d8%8c-%d8%b4%db%81%d8%b2%d8%a7/feed/ 0
انسانیت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کی آج چھٹی برسی https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%db%81%db%8c%d8%b1%d9%88-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d8%af%da%be%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d8%ac-%da%86/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%db%81%db%8c%d8%b1%d9%88-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d8%af%da%be%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d8%ac-%da%86/#respond Fri, 08 Jul 2022 11:04:13 +0000 https://vni.global/?p=4569

The post انسانیت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کی آج چھٹی برسی appeared first on Viral News International.

]]>

دمت کے پیکر عبدالستارایدھی کو دنیا چھوڑے 6 برس بیت گئے، انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی 6 سال قبل اس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن دہائیوں تک انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنے والے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے، انھوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں۔

ایدھی نے صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد رکھی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہندوستان سے پاکستان آ کر کراچی کے علاقے کھارا در میں سکونت اختیار کی اور 1951 میں ایک چھوٹے سے کلینک کے ذریعے خدمت خلق کا آغاز کیا۔

عبدالستار ایدھی نے 1957 میں پہلی بار بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی جب شہر میں فلو کی وبا پھیلی اور متعدد لوگ متاثر ہوئے تب عبدالستار ایدھی نے متاثرین کے لیے رقوم جمع کیں اور نہ صرف ان کے علاج معالجے کا انتظام کیا بلکہ شہر کے مضافات میں خیمے بھی لگائے بعد ازاں جس عمارت میں انہوں نے ڈسپنسری کھولی اسے خرید لیا اور وہاں میٹرنٹی ہوم اور نرسوں کی ٹریننگ کا ادارہ قائم کیا جس سے ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا۔

عبدالستار ایدھی نے بعد ازاں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا، ایک ایمبولینس سے شروع ہونے والی ایمبولینس سروس آج دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 1987 کے مطابق اس وقت ان کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس تھی۔

2006 میں انہوں نے ایدھی انٹرنیشنل ایمبولینس فاؤنڈیشن کے قیام کااعلان کیا جس کے تحت دنیا کے کسی بھی ملک کو ایمبولینس عطیہ کی جاتی ہیں اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ 5 سال تک انہیں استعمال کرنے کے بعد انہیں فروخت کر دیں اور حاصل ہونے والے رقم کو سماجی خدمات کے لیے استعمال کریں۔

سماجی خدمات کے صلے میں عبدالستار ایدھی کو متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا۔

1980 کی دہائی میں حکومت پاکستان نے عبدالستار ایدھی کو نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا، 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی نینٹ کا اعزاز دیا۔

بین الاقوامی سطح پر 1986 میں عبدالستار ایدھی کو فلپائن نے رومن میگسے ایوارڈ دیا اور 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر مارچ 2017 میں پچاس روپے کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا تھا۔

عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

The post انسانیت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کی آج چھٹی برسی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%db%81%db%8c%d8%b1%d9%88-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d8%af%da%be%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d8%ac-%da%86/feed/ 0
عاطف اسلم نے معذور بچے کا ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d8%b7%d9%81-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b9%d8%b0%d9%88%d8%b1-%d8%a8%da%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be-%da%86%d9%88%d9%85-%da%a9%d8%b1-%d9%85%d8%af/ https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d8%b7%d9%81-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b9%d8%b0%d9%88%d8%b1-%d8%a8%da%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be-%da%86%d9%88%d9%85-%da%a9%d8%b1-%d9%85%d8%af/#respond Tue, 21 Jun 2022 15:32:14 +0000 https://vni.global/?p=3658

The post عاطف اسلم نے معذور بچے کا ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے appeared first on Viral News International.

]]>

کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم کو معذور مداح سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے گلوکار اپنی نرم دلی، مداحوں کے لئے محبت اور ان سے بےحد پیار سے پیش آنے کی وجہ سے آئے دن سُرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عاطف کسی ایونٹ میں ایک معذور  بچے (اسپیشل چائلڈ) سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ ویڈیو عاطف اسلم کے فین پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہے۔

عاطف وہیل چئیر پر بیٹھے اپنے اس ننھے مداح سے ملنے کیلئے جھکتے ہیں اور اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی اس کا ہاتھ ماتھے سے لگا کر چومتے ہیں جس پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھتا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارفین گلوکار کے اس عمل کو خوب سراہتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں یاد رہے کہ عاطف اسلم اپنے اس ہی  رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں بےحد پسند کیے جاتے ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر ان کی مداحوں سے خصوصی انداز میں ملنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

The post عاطف اسلم نے معذور بچے کا ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d8%b7%d9%81-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b9%d8%b0%d9%88%d8%b1-%d8%a8%da%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be-%da%86%d9%88%d9%85-%da%a9%d8%b1-%d9%85%d8%af/feed/ 0
بجلی کی قیمت میں7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba7-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-91-%d9%be%db%8c%d8%b3%db%92-%d9%81%db%8c-%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81/ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba7-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-91-%d9%be%db%8c%d8%b3%db%92-%d9%81%db%8c-%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81/#respond Thu, 02 Jun 2022 14:33:22 +0000 https://vni.global/?p=2909

نیپرا کے مطابق اضافے سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے  تھا، بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، بجلی کا ٹیرف بڑھنےکی بنیادی وجہ روپےکی قدر میں کمی ہے، ٹیرف بڑھانےکی وجہ کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھنا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ […]

The post بجلی کی قیمت میں7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا appeared first on Viral News International.

]]>

نیپرا کے مطابق اضافے سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے  تھا، بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، بجلی کا ٹیرف بڑھنےکی بنیادی وجہ روپےکی قدر میں کمی ہے، ٹیرف بڑھانےکی وجہ کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھنا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے،کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے۔

نیپرا کے مطابق مالی سال 23-2022 کے لیے نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپےفی یونٹ تعین کیا ہے، ڈسکوز کے ریونیو کا تخمینہ تقریباً 2805 ارب روپے متوقع ہے، ڈسکوز کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز  13.46 سےکم کرکے 11.70 فیصد کردیے ہیں۔

The post بجلی کی قیمت میں7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba7-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-91-%d9%be%db%8c%d8%b3%db%92-%d9%81%db%8c-%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81/feed/ 0
آلودگی دنیا میں ہونے والی ہر 6 میں سے ایک موت کی وجہ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%db%81%d8%b1-6-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%db%81%d8%b1-6-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c/#respond Wed, 18 May 2022 10:05:24 +0000 https://vni.global/?p=2557

The post آلودگی دنیا میں ہونے والی ہر 6 میں سے ایک موت کی وجہ appeared first on Viral News International.

]]>

 نئے تحقیقاتی تجزیے میں بتایا گیا کہ زہریلی ہوا، آلودہ پانی اور سطح انسانی صحت کے ساتھ زمین کے لیے بھی خطرہ ہیں اور ان کے باعث معاشروں کا استحکام متاثر ہوسکتا ہے۔

آلودگی کے باعث ہونے والی اموات نے دنیا بھر میں ٹریفک حادثات، ایچ آئی وی/ ایڈز، ملیریا اور ٹی بی سے ہونے والی مجموعی اموات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ آلودگی سے ہونے والی اموات کے باعث ہر منٹ 9 ڈالرز اور سالانہ بنیادوں پر 4.6 ٹریلین ڈالرز کا معاشی نقصان ہورہا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ آلودگی کے اثرات میں 2017 کے پہلے عالمی تجزیے کے مقابلے میں کوئی بہتری نہیں آئی ، اور اس وقت سے اب تک ساڑھے 4 کروڑ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

تجزیے کے مطابق 2017 سے زہریلی ہوا اور کیمیکلز سے اموات کی شرح میں 7 فیصد جبکہ 2000 کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے قائد اور امریکا کے بوسٹن کالج کے پروفیسر فلپ لینڈریگن نے بتایا کہ آلودگی اب بھی انسانوں اور ہماری زمین کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، آلودگی کی روک تھام سے موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار کو بھی سست کیا جاسکتا ہے اور ہماری رپورٹ میں روایتی ایندھن کے مقابلے میں ماحول دوست توانائی پر فوری منتقلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحقیقی ٹیم میں شامل ایک اور محقق اور گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولیشن کے ماہر رچرڈ فولر نے کہا کہ اب تک دنیا کی 11 حکومتوں نے ایکشن پلان پیش کیے ہیں ، آلودگی کی سطح کی جانچ پڑتال اور عوام تک ان اعدادوشمار کو پہچانا بھی تبدیلی کی لہر پیدا کرسکتا ہے ۔

اس تجزیے کے نتائج جریدے جرنل لانسیٹ پلانیٹری ہیلتھ میں شائع ہوئے اور اس کے لیے 2019 کے گلوبل برڈن آف ڈیزیز پراجیکٹ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

محققین نے دریافت کیا کہ آلودگی سے ہونے والے 90 لاکھ اموات میں سے لگ بھگ 75 فیصد فضائی آلودگی کے باعث ہوتی ہیں۔

اسی طرح زہریلے کیمیلز 18 لاکھ اموات کا باعث بنتے ہیں جس میں سیسے کی آلوگی سے ہونے والی 9 لاکھ ہلاکتیں بھی شام ہیں۔

آلودگی سے ہونے والی 90 فیصد سے زیادہ اموات غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک نے آلودگی کی بدترین اقسام کوکنٹرول کیا ہوا ہے۔

آلودہ پانی سے پہلے ہر سال 14 لاکھ اموات ہوتی تھیں مگر نکاسی آب اور طبی سہولیات کے باعث اب اس میں کمی آئی ہے، مگر ابھی اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2 ارب سے زیادہ افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں۔

The post آلودگی دنیا میں ہونے والی ہر 6 میں سے ایک موت کی وجہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%db%81%d8%b1-6-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c/feed/ 0