Religion Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/religion/ Viral News International Mon, 06 Jul 2026 18:38:02 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Religion Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/religion/ 32 32 وزیراعظم کی آئندہ سال حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت https://vni.global/blog/tinyurl-com-2zk4wvc7/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-2zk4wvc7/#respond Mon, 06 Jul 2026 18:38:02 +0000 https://vni.global/?p=19702

The post وزیراعظم کی آئندہ سال حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت appeared first on Viral News International.

]]>

وزیراعظم کی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت، آئندہ سال کا حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے عازمین حج کو زیادہ شفاف، تیز اور آسان خدمات کی فراہمی کے لیے آئندہ سال کا حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے وزارتِ مذہبی امور سے حج ڈیجیٹلائزیشن کا ایک جامع اور قابل عمل پلان بھی طلب کر لیا ہے، جس پر وزارت نے فوری طور پر ہوم ورک کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس نئی ڈیجیٹل اصلاحات کا مقصد حج انتظامات میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے خودکار نظام کو فروغ دینا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت آئندہ حج کے بیشتر مراحل بشمول حج درخواست، تصدیق اور ادائیگی کا نظام آن لائن منتقل کر دیا جائے گا، جس کے لیے عازمین حج کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس جدید ترین نظام کو فعال بنانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور کے حکام نادرا، بینکنگ سیکٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تکنیکی مشاورت کر رہے ہیں تاکہ تمام مراحل کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ عازمین کی شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے کے لیے بھی ایک جدید ڈیجیٹل میکنزم تیار کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے تیار کردہ یہ تفصیلی پلان جلد وزیراعظم کو بریفنگ میں پیش کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری کے بعد اسے آئندہ حج پالیسی کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کی آئندہ سال حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-2zk4wvc7/feed/ 0
مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-55yke2zk/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-55yke2zk/#respond Thu, 02 Jul 2026 18:33:37 +0000 https://vni.global/?p=19605

The post مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب appeared first on Viral News International.

]]>

کراچی: جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ کا اہم مشترکہ انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس میں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو دوسری بار بلا مقابلہ وفاق المدارس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صدر کے عہدے کے لیے مفتی تقی عثمانی کا نام سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری کو بھی مسلسل ساتویں مرتبہ بلا مقابلہ ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ کے لیے بھی ان کا نام مولانا فضل الرحمان نے ہی تجویز کیا تھا۔

اہم تفصیلات

  • مدتِ قیادت: نومنتخب صدر مفتی تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری آئندہ 5 برس تک وفاق المدارس کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

  • ارکان کا اعتماد: اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے 1 ہزار سے زائد ارکان نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے نئی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا بیان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ:“نئی قیادت مدارس کے اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ کامیاب تحریکیں ہمیشہ اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی پر آگے بڑھتی ہیں، اور اختلافِ رائے کو ہمیشہ احترام، دلیل اور مکالمے کے دائرے میں رہنا چاہیے۔”

The post مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-55yke2zk/feed/ 0
داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mvfruwt9/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mvfruwt9/#respond Thu, 25 Jun 2026 14:14:49 +0000 https://vni.global/?p=19453

The post داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب appeared first on Viral News International.

]]>

لاہور: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مزار مبارک کو عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں زائرین اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور میں عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب کے دوران مزار مبارک کو منوں عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ اس موقع پر مزار پر درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں اور زائرین نے گہرے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ غسل کی اس بابرکت تقریب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور مزار مبارک پر عقیدت کے پھول اور چادر بھی چڑھائی۔

982nd Urs of Data Ganj Bakhsh starts: Pakistan making rapid progress: Dar - Pakistan - Business Recorder

تقریب کے دوران داتا دربار تصویر گیلری کا افتتاح بھی کیا گیا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ انتہائی تیزی سے جاری ہے جس کے تحت دربار کی وسعت میں تقریباً تین گنا اضافہ کیا جا چکا ہے اور حکومت اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب کے اختتام پر مزار پر آنے والے شرکاء اور عقیدت مندوں کی خالص دودھ سے تواضع بھی کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات کا باقاعدہ آغاز اسلامی مہینے صفر المظفر میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند لاہور کا رخ کریں گے۔

The post داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mvfruwt9/feed/ 0
اسلام آباد،سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%d8%8c%d8%b3%d9%86%db%8c-%d8%b9%d9%84%d9%85%d8%a7-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d9%85%d9%88%d9%84/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%d8%8c%d8%b3%d9%86%db%8c-%d8%b9%d9%84%d9%85%d8%a7-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d9%85%d9%88%d9%84/#respond Fri, 05 Jan 2024 17:08:20 +0000 https://vni.global/?p=18552

The post اسلام آباد،سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>

اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی علما کونسل پاکستان علامہ مسعود الرحمن عثمانی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا،

سنی علماء کونسل کا علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی کی نماز جنازہ کل دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کرنے کا اعلان
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی پر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھانہ کھنہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

نعش اور زخمی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس کے بعد کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا،

قائم مقام صدر سنی علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن مفتی تنویر عالم فاروقی کی طرف سے جاری اعلان میں تمام عہدیداران و کارکنان کو کل دن ایک بجے تک جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جہاں سے شھید قائد کی میت کو بعد نماز ظہر جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ لے جایا جاۓ گا اوروہیں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

The post اسلام آباد،سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%d8%8c%d8%b3%d9%86%db%8c-%d8%b9%d9%84%d9%85%d8%a7-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d9%85%d9%88%d9%84/feed/ 0
او آئی سی اجلاس:اسلامی ممالک قرآن پاک کی بیحرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، او آئی سی https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%88-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d8%ac%d9%84%d8%a7%d8%b3%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d9%93%d9%86-%d9%be%d8%a7%da%a9/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%88-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d8%ac%d9%84%d8%a7%d8%b3%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d9%93%d9%86-%d9%be%d8%a7%da%a9/#respond Sun, 02 Jul 2023 16:57:52 +0000 https://vni.global/?p=17991

The post او آئی سی اجلاس:اسلامی ممالک قرآن پاک کی بیحرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، او آئی سی appeared first on Viral News International.

]]>

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے زور دیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلام کی توہین کے واقعات کی روک تھام کیلئے اجتماعی اور ٹھوس اقدامات کریں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جدہ ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

اجلاس میں پاکستان، اردن، انڈونشیا، ملائیشیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت رکن ممالک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔

پاکستانی مندوب برائے اسلامی تعاون تنظیم فواد شیر نے پاکستان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پوری امت مسلمہ عید الاضحیٰ منا رہی تھی اور دوسری جانب قرآن پاک کو جلانے جیسی گھناؤنی اور ناقابل برداشت حرکت کی گئی جس سے پوری مسلمان دنیا کو شدید تکلیف پہنچی۔

اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اور پیغمبر اسلام ﷺکی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، اس کیلئے بین الاقوامی قانون کے فوری اطلاق کی ضرورت ہے جو منافرت کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام اسلامی ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور ٹھوس اقدمات کریں۔

یاد رہے کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔

مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

The post او آئی سی اجلاس:اسلامی ممالک قرآن پاک کی بیحرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، او آئی سی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%88-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d8%ac%d9%84%d8%a7%d8%b3%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d9%93%d9%86-%d9%be%d8%a7%da%a9/feed/ 0
اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا,اختلاف ہوجائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، خطبہ حج https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b1%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%b2%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%aa%d9%81%d8%b1%d9%82%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%85%d9%86%d8%b9-%d9%81%d8%b1%d9%85%d8%a7%db%8c%d8%a7%d8%a7%d8%ae%d8%aa/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b1%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%b2%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%aa%d9%81%d8%b1%d9%82%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%85%d9%86%d8%b9-%d9%81%d8%b1%d9%85%d8%a7%db%8c%d8%a7%d8%a7%d8%ae%d8%aa/#respond Tue, 27 Jun 2023 11:04:23 +0000 https://vni.global/?p=17893

The post اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا,اختلاف ہوجائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، خطبہ حج appeared first on Viral News International.

]]>

مکہ مکرمہ:میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا جسے لاکھوں عازمین سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ٹی وی پر براہ راست سنا۔

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا، انسانوں کو تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، کبھی بھی کسی معاملے پر کسی دوسرے معبود کو نہ پکارا جائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا چاہیے۔

‘کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں’

شیخ یوسف بن محمدکا کہنا تھا کہ حکم دیا گیا ہے کہ نماز ادا کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، غریبوں کی مدد کی جائے، حج بھی ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، کسی عربی کو عجمی پر  اور  عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں، جس طرح اس مہینے کی حرمت ہے اسی طرح جان مال کی حرمت ہے، دن رات کا آناجانا اللہ تعالی کی نشانیاں ہیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، اللہ کی حدود کی حفاظت کا مطلب ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، ہر نبی نے یہ ہی دعوت دی کہ ایک اللہ کی عبادت کرو،  نماز ، روزہ ، زکوٰۃ اور حج کا حکم اللہ نے دیا ہے۔

حکم دیا گیا اختلاف ہوجائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، خطبہ حج

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ یوسف بن محمدکا کہنا تھا اللہ عظیم ہے اور حکمت والا ہے، اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا، قرآن میں اتحاد کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، اتحاد میں ہی دین و دنیا کے معاملات میں فلاح ہے، مسلمانوں کا  آپس میں مل کر رہنا ضروری ہے، اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور  ہیں، مسلمانوں کو  آپس میں جڑ کر  رہنا ضروری ہے، ہمیں حکم دیا گیا اختلاف ہوجائے تو  قرآن اور سنت کی طرف جائیں، قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے جڑکر رہنے کا حکم ہے۔

گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرو، تقویٰ میں تعاون کرو، خطبہ حج

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہوجاتی ہے، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں، شریعت مطہرہ کا مقصد ہے مسلمان  آپس میں جڑ جائیں، ارشاد ہوتا ہے شرک نہ کرنا، والدین سے  حسن سلوک کرو،گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرو، تقویٰ میں تعاون کرو، شیطان چاہتا ہے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو،  دین میں تمام تعلیمات ہیں جو مسلمانوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، شریعت میں حکم ہے  جھگڑا  کرنے والوں کو سمجھایا جائے، ارشاد ہوتا ہے امت واحدہ ہے، اللہ کے حکم پر عمل کرنےوالی۔

والدین سے حسن سلوک کرو، گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرو

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں، اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہو جاتی ہے، شریعت مطہرہ کا مقصد ہے مسلمان آپس میں جڑ جائیں، ارشاد ہوتا ہے شرک نہ کرنا، والدین سے حسن سلوک کرو،گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرو، تقویٰ میں تعاون کرو، شیطان چاہتا ہے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو، دین میں تمام تعلیمات ہیں جو مسلمانوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، شریعت میں حکم ہے جھگڑا کرنے والوں کو سمجھایا جائے، ارشاد ہوتا ہے امت واحدہ ہے، اللہ کے حکم پر عمل کرنے والی۔

اللہ تعالیٰ ہمارے حجاج کے حج کو قبول فرمائے

شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں مزید کہا ہے کہ اللہ کی ذات دعاؤں کو سننے والی ہے، حج اور اس کے بعد انسان کو دعاؤں کو جاری رکھنا چاہیے، جو تمہارے ساتھ نیکی کا معاملہ کرتا ہے تو تم بھی وہی معاملہ اس کے ساتھ رکھو، اللہ تعالیٰ ہمارے حجاج کے حج کو قبول فرمائے، جن جن لوگوں کی جائز خواہشات ہیں اللہ ان کی خواہشات کو پورا فرمائے۔

مناسک حج کے دوران منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذو الحج کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے۔

 میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہونےکے بعد عازمین نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد  ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔

  اذان مغرب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملا کرادا کریں گے۔

عازمین حج آج رات  مزدلفہ میں گزاریں گے

عازمین حج  آج رات بھر مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے عبادت اور ذکر و اذکار کرتے ہوئے رات گزاریں گے اور شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔

10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کریں گے، شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے ۔

The post اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا,اختلاف ہوجائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، خطبہ حج appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b1%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%b2%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%aa%d9%81%d8%b1%d9%82%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%85%d9%86%d8%b9-%d9%81%d8%b1%d9%85%d8%a7%db%8c%d8%a7%d8%a7%d8%ae%d8%aa/feed/ 0
مناسکِ حج کا آج سے آغاز ، عازمین مِنیٰ پہنچ گئے https://vni.global/blog/%d9%85%d9%86%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%90-%d8%ad%d8%ac-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%ba%d8%a7%d8%b2-%d8%8c-%d8%b9%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%85%d9%90%d9%86%db%8c%d9%b0/ https://vni.global/blog/%d9%85%d9%86%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%90-%d8%ad%d8%ac-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%ba%d8%a7%d8%b2-%d8%8c-%d8%b9%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%85%d9%90%d9%86%db%8c%d9%b0/#respond Mon, 26 Jun 2023 18:11:20 +0000 https://vni.global/?p=17878

The post مناسکِ حج کا آج سے آغاز ، عازمین مِنیٰ پہنچ گئے appeared first on Viral News International.

]]>

مکہ مکرمہ :  مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا، عازمینِ حج مِنیٰ پہنچ گئے، مِنیٰ میں ان کے لیے خیموں کی بستی بسا دی گئی ہے اور ان کا آج کی رات قیام بھی مِنیٰ میں ہوگا۔

عازمین 9 ذی الحج کی صبح حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کے لیے عرفات روانہ ہونگے، عازمین کی حفاظت کے لیے سعودی محکمہ شہری دفاع نے گیس سلنڈر رکھنے کی سختی سے ممانعت کی ہے، 90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان عازمین بھی اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق جمعہ کے دن تک دنیا بھر سے 1.6 ملین عازمین سعودی عرب پہنچ گئے تھے، سعودی عرب کے اندر سے ہی حج ادا کرنے کے لیے حرم مکی پہنچنے والوں کی تعداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے، سعودی حکام کو توقع ہے کہ رواں برس 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ حج سیزن میں مدینہ آنے والے عازمین حج آٹھ دن قیام کرتے ہیں بعدازاں مکہ روانہ ہو جاتے ہیں ، جو عازمین براہ راست مدینہ آتے ہیں ان کی واپسی جدہ سے ہوتی ہے جبکہ حج کے بعد آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ سے ہی کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 1443 میں حجاج کرام کی تعداد کو 9 لاکھ 26 ہزار تک محدود رکھا گیا تھا، ان میں سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 7 لاکھ 81 ہزار تھی، کورونا وبا سے قبل 2019 میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے جج ادا کیا تھا۔

The post مناسکِ حج کا آج سے آغاز ، عازمین مِنیٰ پہنچ گئے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d9%86%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%90-%d8%ad%d8%ac-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%ba%d8%a7%d8%b2-%d8%8c-%d8%b9%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%85%d9%90%d9%86%db%8c%d9%b0/feed/ 0
مناسک حج ، عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع https://vni.global/blog/%d9%85%d9%86%d8%a7%d8%b3%da%a9-%d8%ad%d8%ac-%d8%8c-%d8%b9%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85%da%a9%db%81-%d9%85%da%a9%d8%b1%d9%85%db%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d9%86%db%8c%d9%b0-%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d9%85%d9%86%d8%a7%d8%b3%da%a9-%d8%ad%d8%ac-%d8%8c-%d8%b9%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85%da%a9%db%81-%d9%85%da%a9%d8%b1%d9%85%db%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d9%86%db%8c%d9%b0-%d8%b1/#respond Sun, 25 Jun 2023 18:36:12 +0000 https://vni.global/?p=17862

The post مناسک حج ، عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع appeared first on Viral News International.

]]>

مکہ مکرمہ:  مناسک حج کےلیے عازمین حجاج کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع، عازمین حج آج 8 ذی الحج کو بیت اللہ سے طواف و عمرے کے بعد رات بھر منیٰ میں قیام کریں گے۔

عازمین 9 ذی الحج کی صبح حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کےلیے عرفات روانہ ہونگے، عازمین حج کی حفاظت کےلیے سعودی محکمہ شہری دفاع نے گیس سیلنڈر رکھنے کی سختی سے ممانعت کی ہے، 90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان عازمین بھی اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق جمعہ کے دن تک دنیا بھر سے 1.6 ملین عازمین سعودی عرب پہنچ گئے تھے، سعودی عرب کے اندر سے ہی حج ادا کرنے کے لیے حرم مکی پہنچنے والوں کی تعداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے، سعودی حکام کو توقع ہے کہ رواں برس 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج ادا کریں گے۔

گزشتہ روز مدینہ سے عازمین کے آخری قافلے مکہ کے لیے روانہ ہوئے جس کے لیے ہجرہ روڈ پر بنے ہوئے حجاج استقبالیہ سینٹر میں گہما گہمی رہی، عازمین حج کی مکہ منتقلی کی کارروائی کی نگرانی وزارت حج کی جانب سے کی گئی تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ حج سیزن میں مدینہ آنے والے عازمین حج آٹھ دن قیام کرتے ہیں بعدازاں مکہ روانہ ہو جاتے ہیں ، جو عازمین براہ راست مدینہ آتے ہیں ان کی واپسی جدہ سے ہوتی ہے جبکہ حج کے بعد آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ سے ہی کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 1443 میں حجاج کرام کی تعداد کو 9 لاکھ 26 ہزار تک محدود رکھا گیا تھا، ان میں سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 7 لاکھ 81 ہزار تھی، کورونا وبا سے قبل 2019 میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے جج ادا کیا تھا۔

The post مناسک حج ، عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d9%86%d8%a7%d8%b3%da%a9-%d8%ad%d8%ac-%d8%8c-%d8%b9%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85%da%a9%db%81-%d9%85%da%a9%d8%b1%d9%85%db%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d9%86%db%8c%d9%b0-%d8%b1/feed/ 0
حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا https://vni.global/blog/%d8%ad%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%a8%d9%84-%d8%ba%d9%84%d8%a7%d9%81-%da%a9%d8%b9%d8%a8%db%81-3-%d9%85%db%8c%d9%b9%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d9%b9%da%be%d8%a7-%d8%af%db%8c%d8%a7-%da%af/ https://vni.global/blog/%d8%ad%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%a8%d9%84-%d8%ba%d9%84%d8%a7%d9%81-%da%a9%d8%b9%d8%a8%db%81-3-%d9%85%db%8c%d9%b9%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d9%b9%da%be%d8%a7-%d8%af%db%8c%d8%a7-%da%af/#respond Sat, 10 Jun 2023 13:52:12 +0000 https://vni.global/?p=17456

The post حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا appeared first on Viral News International.

]]>

مکہ مکرمہ: حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔

حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے         کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ جسے ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کی۔ حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

The post حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%ad%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%a8%d9%84-%d8%ba%d9%84%d8%a7%d9%81-%da%a9%d8%b9%d8%a8%db%81-3-%d9%85%db%8c%d9%b9%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d9%b9%da%be%d8%a7-%d8%af%db%8c%d8%a7-%da%af/feed/ 0
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%b9%db%8c%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%81%d8%b7%d8%b1-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%ac%d9%88%d8%b4-%d9%88-%d8%ac%d8%b0%d8%a8/ https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%b9%db%8c%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%81%d8%b7%d8%b1-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%ac%d9%88%d8%b4-%d9%88-%d8%ac%d8%b0%d8%a8/#respond Sat, 22 Apr 2023 07:59:09 +0000 https://vni.global/?p=16466

The post ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی appeared first on Viral News International.

]]>

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی اور ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں 4 ہزار سے زائد مقامات پرعیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، دونوں بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز  بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں نماز عید ادا کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےگڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی، وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں عیدکی نماز  پڑھی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش بھٹو،وزیر دفاع خواجہ آصف نے جامع مسجد خواجہ صفدر کینٹ میں نماز عید ادا کی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، سینیٹر عطاء الرحمان و دیگر نے نماز عید ڈی آئی خان، وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے نماز عید قلعہ عبداللہ، آغا سید محمود شاہ نے قلات میں ادا کی، سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے نماز عید بنوں میں ادا کی۔

اسی طرح سینیٹر عبدالغفور حیدری نے عید مدینہ جبکہ وفاقی وزیر طلحہ محمود نے مکہ میں ادا کی ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عید کی نماز پڑھائی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی۔

کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پشاور میں مرکزی اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عید ادا کی اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

کوئٹہ میں نماز عید کے 200 سے زائد اجتماعات کھلے مقامات، پارکوں، مسجدوں، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں میں ہوئے جبکہ مرکزی اجتماع عیدگاہ توغی روڈ پر ہوا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کی۔

The post ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%b9%db%8c%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%81%d8%b7%d8%b1-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%ac%d9%88%d8%b4-%d9%88-%d8%ac%d8%b0%d8%a8/feed/ 0