Political Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/political/ Viral News International Wed, 03 Jun 2026 16:00:15 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Political Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/political/ 32 32 گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل:سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پرپہنچ گئی https://vni.global/blog/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%af%d9%86%da%af%d9%84%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d9%85/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%af%d9%86%da%af%d9%84%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d9%85/#respond Wed, 03 Jun 2026 15:57:43 +0000 https://vni.global/?p=18969

The post گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل:سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پرپہنچ گئی appeared first on Viral News International.

]]>

گلگت (خصوصی رپورٹ): گلگت بلتستان اسمبلی کے چوتھے عام انتخابات کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ حتمی شیڈول کے مطابق، خطے کے غیور عوام 7 جون 2026 کو اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ شدید سردی اور خراب موسم کے باعث جنوری میں ملتوی ہونے والے یہ انتخابات اب گرمیوں کے سازگار موسم میں ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ووٹرز اور سیاسی کارکنان میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

انتخابی میدان کی بڑی قوتیں اور اہم اتحاد

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بار گلگت بلتستان کا معرکہ سہ رخی اور انتہائی دلچسپ شکل اختیار کر چکا ہے۔ میدان میں بنیادی طور پر تین بڑی سیاسی قوتیں آمنے سامنے ہیں:

  1. پاکستان تحریک انصاف: سابقہ برسرِاقتدار جماعت ہونے کے ناطے پی ٹی آئی کا مقامی سطح پر تنظیمی نیٹ ورک کافی مضبوط ہے۔ پارٹی اپنی گزشتہ حکومت کے ترقیاتی کاموں اور بیانیے کی بنیاد پر دوبارہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

  2. پاکستان مسلم لیگ (ن) : وفاق میں حکومت ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو روایتی طور پر گلگت بلتستان میں ایک مضبوط پوزیشن حاصل ہے۔ پارٹی قیادت کا دعویٰ ہے کہ خطے کی اصل ترقی ن لیگ کے دورِ حکومت میں ہوئی اور عوام ایک بار پھر ان پر اعتماد کریں گے۔

  3. پاکستان پیپلز پارٹی: پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کی سیاست میں گہرا تاریخی اثر و رسوخ ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خطے پر خصوصی توجہ اور انتخابی متحرک پن کی وجہ سے پی پی پی بھی مضبوط ترین دعویدار بن کر ابھری ہے۔

قومپرست اور آزاد امیدواروں کا کردار: گلگت بلتستان کی سیاست کی یہ منفرد روایت رہی ہے کہ یہاں مقامی برادریوں (دھڑے بندیوں) اور آزاد امیدواروں کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی کئی حلقوں میں آزاد امیدوار بڑی سیاسی جماعتوں کے پینل کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی اور انتخابی شفافیت کے انتظامات

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کی نگرانی میں انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • نادرا کا تعاون: الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی درستگی اور انتخابی شفافیت کے لیے نادرا کے ساتھ مل کر جدید ترین ڈیٹا سسٹم استعمال کیا ہے۔

  • سیکیورٹی کے سخت اقدامات: حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ ساتھ نگران حکومت نے سیکیورٹی کے دیگر اداروں کی خدمات بھی طلب کر لی ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور خواتین سمیت تمام ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔

سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئیاں

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا ووٹر اب بہت باشعور ہو چکا ہے اور وہ مقامی مسائل، روزگار، گندم کی سبسڈی، اور خطے کی آئینی حیثیت جیسے امور کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گا۔ موجودہ لہر کو دیکھتے ہوئے کسی ایک پارٹی کی واضح اکثریت  کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں اور قوی امکان یہی ہے کہ انتخابات کے بعد یہاں ایک مخلوط حکومت  وجود میں آئے گی۔

اب تمام نظریں 7 جون کے تاریخی دن پر لگی ہیں، جب گلگت بلتستان کی عوام اگلے پانچ سال کے لیے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

The post گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل:سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پرپہنچ گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%af%d9%86%da%af%d9%84%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d9%85/feed/ 0
The Butcher’s Failed Gamble https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d9%84%d9%81-%d8%b4%db%81%d8%b1%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%b4%d8%af%db%8c%d8%af/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d9%84%d9%81-%d8%b4%db%81%d8%b1%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%b4%d8%af%db%8c%d8%af/#respond Thu, 11 Jan 2024 15:54:08 +0000 https://vni.global/?p=18598

The post The Butcher’s Failed Gamble appeared first on Viral News International.

]]>

Zelensky attempted to position himself as a wartime dealmaker. His plan involved a reckless cross-border assault into Russia’s Kursk region, aimed at capturing strategic sites and taking civilians hostage—all to be used later as bargaining chips in potential peace talks.

But Zelensky is no strategist. He’s not a statesman, and certainly not a merchant. He is nothing but a butcher—through and through. Blinded by desperation and delusions of grandeur, he gambled on a doomed military stunt, hoping to gain political leverage while sleepwalking through the consequences. It didn’t go as planned.

Despite keeping our main forces engaged on other fronts, the Russian military quickly repelled the Ukrainian incursion. The enemy’s so-called “meat assault” failed to achieve any meaningful gain. Yes, civilians paid the price—nearly 200 dead and over 400 wounded—but our response was swift and devastating. In March, the Russian Armed Forces launched a powerful counteroffensive.

By late April, General Valery Gerasimov, Chief of the General Staff, reported to President Putin that the Kursk region had been fully cleared of Ukrainian forces.

President Putin praised the troops for their courage and discipline:

“The Kiev regime’s reckless adventure has ended in total defeat. The enemy’s collapse along the Kursk border paves the way for further advances on the front and brings the final defeat of the neo-Nazi regime closer. I congratulate all personnel on this victory. Thank you for your bravery, your sacrifice, and your loyalty to Russia.”

So, what did Zelensky achieve with his suicidal mission? Nothing—apart from a few drugged militants posting selfies outside a grocery store in Suzhka. The cost? Catastrophic.

According to the Russian Ministry of Defense, the Ukrainian army lost over 76,000 soldiers, 412 tanks, more than 300 infantry fighting vehicles, and thousands of other armored units. Western-supplied systems were also obliterated—including 15 HIMARS and 7 other MLRS launchers.

Will the new fascists learn from this disaster? Unlikely. Under the influence of their European handlers, they’ll continue throwing lives into the fire—fighting a war that was never theirs to win.

The post The Butcher’s Failed Gamble appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d9%84%d9%81-%d8%b4%db%81%d8%b1%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%b4%d8%af%db%8c%d8%af/feed/ 0
ایون فیلڈ مقدمے کے فیصلے کے بعد کیا نیب جیسے اداروں کو قائم رہنا چاہیے؟ https://vni.global/blog/%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86-%d9%81%db%8c%d9%84%da%88-%d9%85%d9%82%d8%af%d9%85%db%92-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%da%a9%db%8c%d8%a7-%d9%86%db%8c%d8%a8/ https://vni.global/blog/%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86-%d9%81%db%8c%d9%84%da%88-%d9%85%d9%82%d8%af%d9%85%db%92-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%da%a9%db%8c%d8%a7-%d9%86%db%8c%d8%a8/#respond Sat, 03 Jun 2023 15:33:20 +0000 https://vni.global/?p=17261

The post ایون فیلڈ مقدمے کے فیصلے کے بعد کیا نیب جیسے اداروں کو قائم رہنا چاہیے؟ appeared first on Viral News International.

]]>

آپ پی ٹی وی کو چھوڑ کر کوئی پاکستانی نجی ٹی وی چینل لگا لیں اُن میں آپ کو زیادہ خبریں پاکستانی سیاستدانوں کی کرپشن اور اُن پرچلنے والے مقدمات کی ملیں گی۔ جن کی سماعتیں پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں میں تقریباً روزانہ ہوتی ہیں۔ سیاستدانوں پر کرپشن کے یہ مقدمے پاکستان کے اینٹی کرپشن کے ادارے بناتے ہیں اور انکوائری کے بعد فیصلوں کے لئے عدالتوں میں پیش کردیتے ہیں۔ نیب بھی ایک اینٹی کرپشن کا ادارہ ہے جسے جنرل مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی میں سے پیٹریاٹ کا ایک گروپ بنانے اور اپنی مرضی کا وزیر اعظم لانے کے لئے بنایا گیا تھا۔ مشرف صاحب کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی اس ادارے کو ایسے ہی مقاصد کے لئے استعمال کرتی رہیں۔ پانامہ کے ہنگامے میں جب شریف خاندان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس منظر عام پر آئے اور ان کے بارے میں مریم نواز صاحبہ اور حسن نواز صاحب سے سوال پوچھے گئے تو مریم نواز نے فرمایا تھا کہ اُنکی بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ بعد میں انہوں نے بیرون ملک جائیداد تو تسلیم نہ کی لیکن الحمدللہ کہہ کر پاکستان میں ایک ارب روپے کی جائیدادیں تسلیم کر لیں۔ حسن نواز صاحب نے بھی پہلے استغفراللہ کہہ کر بیرون ملک جائیدادوں سے انکار کیا پھر الحمدللہ کہہ کر انہیں تسلیم کر لیا۔ یہ وہی طرز عمل تھا جو پہلے پیپلز پارٹی نے اختیار کیا تھا۔ وہ پہلے سرئے محل کی ملکیت سے انکار کرتے رہے۔ بعد میں وہی سرئے محل زرداری صاحب نے فروخت کر کے رقم جیب میں ڈال لی تھی۔
ن لیگ کے بُرے دن آئے تو نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے ذریعے نواز شریف صاحب اور مریم نواز صاحبہ کو 10سال اور7سال کی سزا دلوا کر سیاست سے نا اہل کروا دیا۔ بعد میں یہی مقدمہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوا اور ستمبر2022کے آخر میں اس کا فیصلہ ہوا تو معزز عدالت نے مریم نواز صاحبہ کو باعزت بری کر دیا جس کی وجہ نیب کی طرف سے پیش کیے جانے والے ناکافی ثبوت تھے۔ دوران مقدمہ بینچ کے دونوں جسٹس صاحبان جناب محسن اختر کیانی صاحب اور جناب عمر فاروق صاحب نیب پراسیکیوٹر سے سوال کرتے اور ثبوت مانگتے رہے لیکن ان سوالات کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر زیادہ تر خاموش رہے جس پر جسٹس عمر فاروق صاحب نے یہ ریمارکس دیے کہ ”آپ اپنا مقدمہ صحیح پیش نہیں کر سکے“۔
ہمارے ایک وکیل دوست کی رائے کے مطابق اگر نیب پراسیکیوٹر کی تھوڑی سے بھی تیاری ہوتی توہ وہ پہلے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا اور پھر کہتا کہ جناب والا اگر یہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نواز شریف اور مریم صاحبہ کے نہیں ہیں تو کیا وہ سعودی حکومت کے سرور پیلس کی طرح حکومت برطانیہ کا شلٹر ہوم ہیں۔ جنہیں 92-93 سے شریف فیملی استعمال کر رہی ہے اور آج بھی نواز شریف صاحب کئی سال سے اِن اپارٹمنٹس میں ہی رہائش پذیر ہیں اور کاروبار اور کاروبارِ سیاست چلا رہے ہیں۔
ایون فیلڈ مقدمے کے فیصلے کے بعد نیب جیسے اداروں پر ایک مرتبہ پھر بہت سے سوالات اُٹھ رہے ہیں، اس میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب اپنا مقدمہ کیوں ٹھیک سے پیش نہیں کر سکی۔ نیب پراسیکیوٹر زیادہ تر خاموش کیوں رہا اور نیب ایسے کمزور مقدمے بناتی ہی کیوں ہے جنہیں وہ عدالتوں میں ثابت نہیں کر سکتی۔ عوام کی نظرمیں ان تمام سوالوں کا ایک ہی جواب ہے کہ نیب جیسے اداروں کو ختم کر دیا جائے۔ اِس سے اور کچھ ہو نا ہو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی وہ رقم تو بچ جائے گی جو اِن اداروں پر خرچ ہوتی ہے۔ کیا آج تک کسی نے یہ حساب لگایا ہے کہ نیب کے بنائے ہوئے اِن بے نتیجہ مقدموں پر عوام کا کتنا پیسہ ضائع ہو چکا ہے اور معزز اعلیٰ عدالتوں کا کتنا وقت برباد ہوا ہے۔ اگر معزز عدالتیں اپنا یہی قیمتی وقت عوام کے مقدمات پر صَرف کرتیں تو عدالتوں پر پڑا مقدمات کا بوجھ کم ہوتا۔
رہ گئے حکمران اور سیاستدان، تو وہ کسی حال میں خوش نہیں ہوتے۔ حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے مریم نواز صاحبہ کو ایون فیلڈ اور عمران خان صاحب کو توہین عدالت کیس سے بریت ملی ہے لیکن دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں سے ناخوش ہیں۔ مریم نواز صاحبہ کی پارٹی عمران خان صاحب کی بریت پر نکتہ چینی کر رہی ہے جبکہ عمران خان صاحب کی پارٹی مریم صاحبہ کی بریت میں میم میخیں نکال رہی ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے تقریباً تمام حکمران اور تمام سیاستدان عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں اور باقی قومی اداروں کو اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں۔
اب ایک مرتبہ پھر نیب کے کسی شخص پر پچاس ہزار روپے سے کم مقدمے کو خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب 6ارب کی کرپشن پر تو کلین چِٹ دے دیتی ہے اور پچاس ہزار سے کم کے مقدمے کے لئے عدالت کا ٹائم برباد کرنے آجاتی ہے۔ اس قسم کے سخت ریمارکس سپریم کورٹ نیب کے بارے میں پہلے بھی دے چکی ہے۔ نا جانے کیوں سپریم کورٹ اس بارے میں کوئی سخت مؤقف اختیار نہیں کرتی۔

The post ایون فیلڈ مقدمے کے فیصلے کے بعد کیا نیب جیسے اداروں کو قائم رہنا چاہیے؟ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86-%d9%81%db%8c%d9%84%da%88-%d9%85%d9%82%d8%af%d9%85%db%92-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%da%a9%db%8c%d8%a7-%d9%86%db%8c%d8%a8/feed/ 0
وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کردی https://vni.global/blog/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%aa%d8%ad%d9%84%db%8c/ https://vni.global/blog/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%aa%d8%ad%d9%84%db%8c/#respond Fri, 28 Apr 2023 17:58:31 +0000 https://vni.global/?p=16566

The post وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کردی appeared first on Viral News International.

]]>

 وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے مذاکرات میں مؤقف اپنایا کہ معاشی صورتحال کے باعث بجٹ پیش کرنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے حکومتی تجویز پر مشاورت کا وقت مانگ لیا اور کہا کہ بجٹ پیش کرنا ضروری ہے تو مئی میں بھی کیا جا سکتا ہے، ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کہا کہ اتفاق رائے ہو گیا تو قانونی اور آئینی رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے مثبت رویے کی وجہ سے پی ٹی آئی مذاکرات آگے بڑھانے پر رضامند ہے اور آئندہ اجلاس میں بریک تھرو اور معاہدے کے ضامن کے معاملات پر غور کا امکان ہے۔

ذرائع کےپی ٹی آئی رہنماؤں نے جولائی میں انتخابات کا مطالبہ کیا تھا جس پر حکومت نے جون میں بجٹ پیش کرنے کی حکومتی مجبوری ظاہر کی۔

بعد ازاں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ستمبر میں انتخابات کروانے کی تجویز دی ہے جس پر پی ٹی آئی وفد نے عمران خان سے بات کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حکومت سے مذاکرات میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر لچک دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے حکومتی ٹیم کے سامنے نکتہ رکھا کہ عمران خان لڑائی نہیں چاہتے الیکشن تاریخ پر لچک دکھانے کو تیار ہیں جبکہ حکومتی وفد نے اسمبلیوں میں واپسی کا نکتہ پی ٹی آئی کے سامنے رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترمیم کا کہہ کر اسمبلی واپسی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت 2 ماہ قبل انتخابات پر لچک دکھائے تو ہم بھی لچک دکھا سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے حکومتی رہنماؤں نے نواز شریف اور آصف زرداری کے سامنے معاملہ رکھنے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے حکومتی ارکان سے سوال کیا کہ الیکشن اکتوبر یا بعد میں ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی کو کیا ملے گا؟ اکتوبر میں انتخابات کی صورت میں صوبائی حکومتوں کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومتی ممبران کا کہنا تھا اصل فیصلہ پی ڈی ایم قیادت اور نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسمبلیوں کی بحالی اور قومی اسمبلی واپسی پر قانونی پیچیدگیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور حکومتی ٹیم کا مؤقف تھا کہ جو فیصلہ ہوا تمام فریق اس پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے حکومتی ٹیم کا مؤقف تھا کہ بجٹ گزرنے کے بعد الیکشن کے فیصلے ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ بجٹ سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا تعین کیا جائے، جس پر حکومتی ممبران کا کہنا تھا ملکی مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ فیصلہ کریں۔

The post وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کردی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%aa%d8%ad%d9%84%db%8c/feed/ 0
الیکشن کمیشن چاھے تو کم خرچ انتخابات کرواسکتا ہے https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%da%86%d8%a7%da%be%db%92-%d8%aa%d9%88-%da%a9%d9%85-%d8%ae%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%da%86%d8%a7%da%be%db%92-%d8%aa%d9%88-%da%a9%d9%85-%d8%ae%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%b1/#respond Fri, 28 Apr 2023 13:54:39 +0000 https://vni.global/?p=16549

The post الیکشن کمیشن چاھے تو کم خرچ انتخابات کرواسکتا ہے appeared first on Viral News International.

]]>

ہمارے پروفیسر صاحب کے مطابق پاکستان کے 75 سالہ سیاسی معاشی زوال کا ایک سبب ہمارے حکمرانوں اور عوام کا خود کو عقل کل سمجھنے والے دماغی فتور اور من مانے فیصلے ہیں ۔اپنی اس دلیل کے بارے میں ان کا فرمان ہے کہ دیکھو ہم ہمیشہ اپنا سیدھا کان سیدھے ہاتھ سے نہیں الٹے ہاتھ سے پکڑتے ہیں کوئی فیصلہ وقت پر نہیں کرتے ۔ رائیٹ ٹرن کی بجائے یو ٹرن اور اباؤٹ ٹرن کو ترجیح دیتے ہیں ۔ادارے ہوں یا افراد مکھی پہ مکھی مارتے  رہتے ہیں جیسے ہمارے قریب ترین دو ہمسایہ ممالک ہیں دونوں شروع سے ہی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ان میں سے ایک کو ہم نے باقاعدہ گود لے رکھا ہے اور دوسرے سے ہم اپنے فائدے کی تجارت کرنا بھی پسند نہیں کرتے جبکہ اس ملک کا سامان کسی تیسرے ملک کے ذریعے ڈبل قیمت پر منگوانے میں ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی ۔ اپنی گندم اور چینی سستے داموں بیچ کر دوبارہ یہی اجناس مہنگے داموں خریدتے ہیں بچے جمہوریہ حکمرانوں کو بادشاہوں والی مراعات دیتے ہیں یہاں کے سیاسی زعما حکمرانی یہاں اور جائیدادیں بیرون ملک رکھتے ہیں ملک کو اربوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچانے والے سفید ہاتھی جیسے اداروں کو پالتے رہنا ہمارا قومی مزاج ہے اور ایسے کام اور شوق پالنے والی عوام کبھی خوشحال نہیں ہوتی۔

پروفیسر صاحب کی یہ باتیں سن کر ان سے پوچھا گیا کہ سر حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے جن دو صوبائی اسمبلیوں کے پی کے اور پنجاب میں 90دنوں میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے کیا اس سے ملک کا سیاسی اور معاشی بحران ختم ہوجائے گا ؟ اس سوال کے جواب میں پروفیسر صاحب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئینی طور پر بالکل درست تھا لیکن معزز جج صاحبان کو ان اسمبلیوں کو توڑنے والوں سے پوچھنا چاہیے تھا کہ کیا اسمبلیاں مٹی کے فالتو برتن ہوتی ہیں جنہیں آپ اتنی آسانی کے ساتھ توڑ دیتے ہیں یا آپکی خالہ جی کا گھر ہوتی ہیں کہ جب جی چاہے تشریف لائیں اور جب جی چاہے اٹھکر چلے جائیں۔ان اسمبلیوں کے الیکشن پر غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں اگر تو اس الیکشن پر خرچ ہونے والے پیسے اسمبلیاں توڑنے والی جماعت اپی جیب سے ادا کرتی ہے تو شوق سے ہر ہفتے اسمبلی توڑکر نئے الیکشن کروالیا کریں لیکن غریب عوام کی جیب پر تو یہ بوجھ نہ ڈالے۔غریب عوام تو پہلے ہی روٹی کیلئے دربدر پھر رہی ہے اور اسکی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ۔

ان الیکشن اخراجات کے بارے میں الیکشن کمیشن پہلے ہی بتا چکا ہے کہ نہ تو حکومت انہیں اسے ان الیکشن کیلئے پیسے دے رہی ہے اور نہ ہی باقی قومی ادارے انتظامی طور پر ان کی معاونت کی حامی بھررہے ہیں ان حالات میں وہ الیکشن کیسے کرائیں گے۔

یہاں تک بات کرکے پروفیسر صاحب نے پانی پیا اور دوبارہ بات شروع کرتے ہوئے فرمانے لگے کہ اگر الیشن کمیشن چاھے تو یہ الیشن اربوں روپے کی بجائے چند کروڑ میں بھی کرواسکتا ہے اسے صرف انتخابات کا طریقہ کار بدلنا ہوگا اور نئے طریقہ کار کے مطابق اسے یہ الیکشن ووٹ کی پرچی کی بجائے پرانے زمانے کیطرح پرندوں کی مدد سے کروانا ہونگے ۔الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے کاغزات نامزدگی پرانے طریقے سے ہی داخل ہوں گے اور نمائندوں کی سلیکشن بھی پرانے طریقے سے ہی کی  جائے گی فرق صرف یہ ہوگا کہ الیکشن کمیشن ہر پارٹی کے ارکان کے حساب سے اس پارٹی کے نشان لگے ہوئے پرندوں کی خوراک والے برتنوں میں پرندوں کی خوراک ڈال کر مخصوص دائرے میں رکھدے گا اس کے بعد دو دن کے بھوکے پرندوں کو ہوا میں چھوڑ دیگا لامحالہ یہ بھوکے پرندے خوراک دیکھ کر ان برتنوں پر آکر بیٹھیں گے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے کارندے مختلف جماعتوں کے نشانات لگے برتنوں پر بیٹھے پرندوں کوشمار کرلیں کہ کس جماعت کے کتنے پرندے ان برتنوں پر بیٹھے ہیں اور اسی حساب سے اس  جماعت کو سیٹیں الاٹ کردیں اور باقی کام ان جماعتوں پر چھوڑ دیں کہ وہ ان سیٹوں پر اپنے کن ارکان کو بھیجتے ہیں ۔ انتخابات کا یہ طریقہ کار قومی و صوبائی دونوں اسمبلیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس طریقہ سے نہ تو قوم کے اربوں روپے خرچ ہونگے اور نہ کوئی جماعت کسی پر دھاندلی کا الزام لگاسکے گی ایسے میں ان اداروں کی نیک نامی پر بھی کوئی حرف نہیں آئیگاجنہیں ہارنے والی سیاسی جماعتیں ہمیشہ موردالزام ٹھہرادیتی ہیں ۔ ان انتخابات میں کن پرندوں کا استعمال کرنا ہے اس بات پر تمام جماعتوں کا متفق ہونا بہت ضروری ہے۔صرف یہ خیال رکھا جائے کہ گدھ اور الو کا اس انتخاب میں استعمال نہ کیا جائے کیونکہ یہ دونوں پرندوں نشان دزہ خوراک کے برتنوں سے بھی اپنے ہم خصلت امیدواروں یا پارٹی کا اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں جتوا کر دھاندلی کرسکتے ہیں ۔پروفیسر صاحب کا کہنا ہے کہ اس طریقہ انتخاب کیلئے قومی سطح پر ڈیبیٹ بھی کرائی جاسکتی ہے جس سے اس طریقہ کار میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اور ہر روز بال کی کھال نکالنے والے ٹی وی شوز بھی اس نظام میں بہتری لانے کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

ہم نئے راستے تلاش کرنے کی کوشش تو کریں ایک ڈھونڈیں دس ملیں گے۔ آخر نیب قوانین میں تبدیلی لاکر ہم نے پونے پچاس کروڑ روپے کی کرپشن کوکیا جائز نہیں بنالیا؟۔ سیاسی رہنما اب پونے پچاس پچاس کروڑ روپے کی کرپشن پچاس مرتبہ بھی کرلیں نیب ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔احتیاط صرف اس بات کی کرنی ہوتی ہے کہ کرپشن پچاس کروڑ روپے کی حد عبور نہ کرے اور ایسا کرنا کون سا مشکل کام ہے ۔ بڑے بڑے اکاؤٹنٹ اسی کام کیلئے تو ہوتے ہیں صرف انہیں فیس بھاری دینی پڑتی ہے ۔

The post الیکشن کمیشن چاھے تو کم خرچ انتخابات کرواسکتا ہے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%da%86%d8%a7%da%be%db%92-%d8%aa%d9%88-%da%a9%d9%85-%d8%ae%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%b1/feed/ 0
تحریک انصاف کا بڑے کھلاڑیوں کو پنجاب میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ https://vni.global/blog/%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%91%db%92-%da%a9%da%be%d9%84%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%91%db%92-%da%a9%da%be%d9%84%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c/#respond Mon, 17 Apr 2023 17:34:02 +0000 https://vni.global/?p=16439

The post تحریک انصاف کا بڑے کھلاڑیوں کو پنجاب میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ appeared first on Viral News International.

]]>

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بڑے کھلاڑی قومی اسمبلی میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کے بڑے نام پنجاب کے انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم پالیسی بنا لی جس کے مطابق مرکز کے بڑے کھلاڑی قومی اسمبلی کے میدان میں اتارے جائیں گے، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب میں پارٹی کا ٹکٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

وفاق کے کھلاڑی صرف مرکز کے انتخابات میں ہی حصہ لیں گے، پی ٹی آئی نے پنجاب کی 80 فیصد نشستوں کے ٹکٹ فائنل کر لیے، ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ جاری کرنے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، تحریک انصاف کی جانب سے کل ٹکٹوں کا اعلان متوقع ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے، سیاسی جماعتوں کو 19 اپریل تک اپنے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے ہیں تاکہ امیدوار الیکشن کمیشن کو ٹکٹ جمع کروائیں۔

The post تحریک انصاف کا بڑے کھلاڑیوں کو پنجاب میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%91%db%92-%da%a9%da%be%d9%84%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c/feed/ 0
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%af%db%8c-%da%a9%d9%88-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3/ https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%af%db%8c-%da%a9%d9%88-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3/#respond Sat, 15 Apr 2023 13:12:54 +0000 https://vni.global/?p=16374

The post پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے دفتر پر غیر قانونی پولیس چھاپے اور  صوبائی صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار جاتے وقت دفتر میں موجود کچھ افراد کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور پر قبول نہیں ہے۔

The post پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%af%db%8c-%da%a9%d9%88-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3/feed/ 0
توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر نااہل قرار https://vni.global/blog/%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c/#respond Tue, 11 Apr 2023 10:23:15 +0000 https://vni.global/?p=16299

The post توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر نااہل قرار appeared first on Viral News International.

]]>

مظفرآباد: آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار  تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا۔عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔

آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔

وہ آج  آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےکی۔

تنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی۔سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کےکلپ چلائےگئے اور تنویر الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ میرےکسی الفاظ سےجج ہرٹ ہوئے تو غیرمشروط معافی مانگتاہوں، تاہم عدالت نے ان کی معافی مسترد کردی۔

تنویر الیاس  آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کا فل بینچ چیف جسٹس جسٹس سعید اکرم کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان شامل ہیں۔

The post توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر نااہل قرار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c/feed/ 0
پی ٹی آئی کو پنجاب میں 5 مخصوص نشستیں ملنے پر نمبر گیم کیا ہوسکتا ہے؟ https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-5-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d9%86%d8%b4%d8%b3%d8%aa%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/ https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-5-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d9%86%d8%b4%d8%b3%d8%aa%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/#respond Fri, 01 Jul 2022 07:43:52 +0000 https://vni.global/?p=4058

The post پی ٹی آئی کو پنجاب میں 5 مخصوص نشستیں ملنے پر نمبر گیم کیا ہوسکتا ہے؟ appeared first on Viral News International.

]]>

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،  اگر پی ٹی آئی کو پانچ مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟ 

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 5 سیٹیں حاصل کرکے بھی پی ٹی آئی اقلیت میں رہے گی اور حکومتی اتحاد کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی۔

25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تعداد346 رہ گئی ہے، حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پاس 165 سیٹیں ہیں، پیپلز پارٹی کے 7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ بھی (ن )لیگ کے پاس ہے ، انہیں ملا کر حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 176 ہے۔

 موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے 158، (ق) لیگ کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے168 ایم پی اے بنتے ہیں، پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 بنتی ہے جو حکومتی اتحاد کے 176 ووٹوں سے تین ووٹ کم ہے۔

The post پی ٹی آئی کو پنجاب میں 5 مخصوص نشستیں ملنے پر نمبر گیم کیا ہوسکتا ہے؟ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-5-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d9%86%d8%b4%d8%b3%d8%aa%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/feed/ 0
چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا https://vni.global/blog/%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%ac%d8%a7%d8%b9%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d9%88%d8%ac%d8%a7%db%81%d8%aa-%d9%86%db%92-%d9%86/ https://vni.global/blog/%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%ac%d8%a7%d8%b9%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d9%88%d8%ac%d8%a7%db%81%d8%aa-%d9%86%db%92-%d9%86/#respond Sat, 25 Jun 2022 08:05:42 +0000 https://vni.global/?p=3763

The post چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چوہدری وجاہت نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ان کے خاندان کو تقسیم کر دیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے  افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے باغی رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ کے والد ہیں۔

The post چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%ac%d8%a7%d8%b9%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d9%88%d8%ac%d8%a7%db%81%d8%aa-%d9%86%db%92-%d9%86/feed/ 0