Local Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/local/ Viral News International Sat, 27 Jun 2026 10:31:39 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Local Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/local/ 32 32 لاہور: مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-ysb2p4t7/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-ysb2p4t7/#respond Sat, 27 Jun 2026 10:31:39 +0000 https://vni.global/?p=19489

The post لاہور: مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>

لاہور (ویب ڈیسک): صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے برکی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں 12 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے جو بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور کے ایک مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ قاری غلام رسول نے معصوم علی حیدر کو ‘ختم شریف’ کی محفل میں وقت پر نہ پہنچنے کی پاداش میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث بچے کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ جب تشدد کی وجہ سے بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی اور وہ قریب المرگ پہنچ گیا، تو قاری نے اسے ایک بس میں لٹا کر والد کو اطلاع دے دی۔ علی حیدر تقریباً 8 روز تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد بچے کے والد نے تھانہ برکی میں اندراجِ مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بچے کے چچا کی مدعیت میں قاری غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی باقاعدہ قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

The post لاہور: مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-ysb2p4t7/feed/ 0
اسلام آباد کےایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگ گئی https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3jn8fvcb/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3jn8fvcb/#respond Wed, 24 Jun 2026 04:57:27 +0000 https://vni.global/?p=19429

The post اسلام آباد کےایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگ گئی appeared first on Viral News International.

]]>

اسلام آباد کے ایچ9  اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کاعمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایچ9 اتوار بازار میں 335 دکانیں آگ کی زد میں آئیں۔فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آگ کی شدت اور پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر راولپنڈی سے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں اور عملہ طلب کیا گیا۔۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے بازار کے چار مختلف سیکشنز کو بری طرح متاثر کیا۔ متاثرہ حصوں میں کپڑوں اور جوتوں کے سیکشن شامل ہیں، جہاں موجود 70 سے زائد دکانیں اور اسٹالز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

The post اسلام آباد کےایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگ گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3jn8fvcb/feed/ 0
گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل:سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پرپہنچ گئی https://vni.global/blog/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%af%d9%86%da%af%d9%84%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d9%85/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%af%d9%86%da%af%d9%84%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d9%85/#respond Wed, 03 Jun 2026 15:57:43 +0000 https://vni.global/?p=18969

The post گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل:سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پرپہنچ گئی appeared first on Viral News International.

]]>

گلگت (خصوصی رپورٹ): گلگت بلتستان اسمبلی کے چوتھے عام انتخابات کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ حتمی شیڈول کے مطابق، خطے کے غیور عوام 7 جون 2026 کو اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ شدید سردی اور خراب موسم کے باعث جنوری میں ملتوی ہونے والے یہ انتخابات اب گرمیوں کے سازگار موسم میں ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ووٹرز اور سیاسی کارکنان میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

انتخابی میدان کی بڑی قوتیں اور اہم اتحاد

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بار گلگت بلتستان کا معرکہ سہ رخی اور انتہائی دلچسپ شکل اختیار کر چکا ہے۔ میدان میں بنیادی طور پر تین بڑی سیاسی قوتیں آمنے سامنے ہیں:

  1. پاکستان تحریک انصاف: سابقہ برسرِاقتدار جماعت ہونے کے ناطے پی ٹی آئی کا مقامی سطح پر تنظیمی نیٹ ورک کافی مضبوط ہے۔ پارٹی اپنی گزشتہ حکومت کے ترقیاتی کاموں اور بیانیے کی بنیاد پر دوبارہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

  2. پاکستان مسلم لیگ (ن) : وفاق میں حکومت ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو روایتی طور پر گلگت بلتستان میں ایک مضبوط پوزیشن حاصل ہے۔ پارٹی قیادت کا دعویٰ ہے کہ خطے کی اصل ترقی ن لیگ کے دورِ حکومت میں ہوئی اور عوام ایک بار پھر ان پر اعتماد کریں گے۔

  3. پاکستان پیپلز پارٹی: پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کی سیاست میں گہرا تاریخی اثر و رسوخ ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خطے پر خصوصی توجہ اور انتخابی متحرک پن کی وجہ سے پی پی پی بھی مضبوط ترین دعویدار بن کر ابھری ہے۔

قومپرست اور آزاد امیدواروں کا کردار: گلگت بلتستان کی سیاست کی یہ منفرد روایت رہی ہے کہ یہاں مقامی برادریوں (دھڑے بندیوں) اور آزاد امیدواروں کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی کئی حلقوں میں آزاد امیدوار بڑی سیاسی جماعتوں کے پینل کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی اور انتخابی شفافیت کے انتظامات

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کی نگرانی میں انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • نادرا کا تعاون: الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی درستگی اور انتخابی شفافیت کے لیے نادرا کے ساتھ مل کر جدید ترین ڈیٹا سسٹم استعمال کیا ہے۔

  • سیکیورٹی کے سخت اقدامات: حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ ساتھ نگران حکومت نے سیکیورٹی کے دیگر اداروں کی خدمات بھی طلب کر لی ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور خواتین سمیت تمام ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔

سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئیاں

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا ووٹر اب بہت باشعور ہو چکا ہے اور وہ مقامی مسائل، روزگار، گندم کی سبسڈی، اور خطے کی آئینی حیثیت جیسے امور کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گا۔ موجودہ لہر کو دیکھتے ہوئے کسی ایک پارٹی کی واضح اکثریت  کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں اور قوی امکان یہی ہے کہ انتخابات کے بعد یہاں ایک مخلوط حکومت  وجود میں آئے گی۔

اب تمام نظریں 7 جون کے تاریخی دن پر لگی ہیں، جب گلگت بلتستان کی عوام اگلے پانچ سال کے لیے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

The post گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل:سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پرپہنچ گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%af%d9%86%da%af%d9%84%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d9%85/feed/ 0
پیٹرول قیمت میں ممکنہ اضافہ ، پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%85%da%a9%d9%86%db%81-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%d8%8c-%d9%be%d9%85%d9%be%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88/ https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%85%da%a9%d9%86%db%81-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%d8%8c-%d9%be%d9%85%d9%be%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88/#respond Thu, 30 Apr 2026 15:34:38 +0000 https://vni.global/?p=18862

The post پیٹرول قیمت میں ممکنہ اضافہ ، پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں appeared first on Viral News International.

]]>

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج ممکنہ اضافہ متوقع،، ملک بھر کی طرف وفاقی دارالحکومت میں موجود پیٹول پمپوں پر بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ،،

ذرائع کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں بارے آج رات 12 بجے ردوبدل متوقع ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے،،

شہریوں نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پیٹرول پمپوں کا رخ کرلیا ہے اور شہر بھر کے پمپوں پر گاڑیوں کی طویل لگ چکی ہیں۔۔

The post پیٹرول قیمت میں ممکنہ اضافہ ، پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%85%da%a9%d9%86%db%81-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%d8%8c-%d9%be%d9%85%d9%be%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88/feed/ 0
سی ڈی اے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران گرفتار https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/ https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/#respond Wed, 20 Sep 2023 15:33:32 +0000 https://vni.global/?p=18327

The post سی ڈی اے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی ،،سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتارکر لیا گیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کئے۔

گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل ہیں، ملزم عنایت اللہ سی ڈی اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شیراز بطور گرداور، آفتاب احمد بطور اسٹیٹ مینیجمنٹ آفیسر جبکہ مختیار سولنگی بطور ڈیلینگ اسسٹنٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

ایف آئی اے نےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

The post سی ڈی اے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/feed/ 0
موبائل ایپ سے قرض لینا دو بچوں کے باپ کی موت بن گیا https://vni.global/blog/%d9%85%d9%88%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%b1%d8%b6-%d9%84%db%8c%d9%86%d8%a7-%d8%af%d9%88-%d8%a8%da%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d9%be-%da%a9%db%8c/ https://vni.global/blog/%d9%85%d9%88%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%b1%d8%b6-%d9%84%db%8c%d9%86%d8%a7-%d8%af%d9%88-%d8%a8%da%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d9%be-%da%a9%db%8c/#respond Wed, 12 Jul 2023 07:07:07 +0000 https://vni.global/?p=18183

The post موبائل ایپ سے قرض لینا دو بچوں کے باپ کی موت بن گیا appeared first on Viral News International.

]]>

راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 13 ہزار روپے قرض لیا، یک ہفتے بعد آن لائن کمپنی نے تنگ کرنا شروع کر دیا اور رقم سود کے ساتھ 50 ہزار تک بڑھا دی۔ یہ رقم سود سمیت ادا نہ کرسکنے پر دوسری ایپ سے دوبارہ 22 ہزار روپے ادھار لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7 لاکھ ہوگیا۔

قرض خواہوں نے مبینہ طور پر مسعود کو دھمکیاں دیں، دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

اپنی اہلیہ کے لیے چھوڑے گئے آخری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت سارے لوگوں کے پیسے دینے ہیں، سود کے۔ انہوں نے میرا جینا حرام کیا ہوا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’نہ میں آپ کے قابل ہوں نہ بچوں کے۔‘

خودکشی سے قبل پیغام میں مسعود نے ہدایت کی کہ ’میرا موبائل بند رکھنا، کم از کم ایک مہینہ۔‘

محمد مسعود کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کی 6 ماہ قبل نوکری چلی گئی، بچوں کی فیسیں اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون ایپ سے 13 ہزار روپے قرض لیا، جو تھوڑے دن بعد سود لگنے کے بعد 1 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، قرض اتارنے کے لیے دوسری ایپ سے مزید قرض لیا جو چند ہفتوں بعد سود لگنے سے 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

مسعود کی اہلیہ کے مطابق قرض ادائیگی کی تاخیر پر ایپ والے روزانہ کال کرکے پولیس کارروائی سے ڈراتے تھے، ’ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکیاں‘ دیتے تھے، جس سے تنگ آکر میرے شوہر نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ایسے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے، ہمارے دو بچے ہیں جو باپ کی جدائی کے بعد بے آسرا ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ مسعود کی اہلیہ کے مطابق کمپنی کے نمائندے مختلف شہروں کے نمبروں سے کال کر کے یہ دھمکیاں دیتے تھے کہ وہ ان کی ذاتی معلومات لیک کر دیں گے۔ ان کے مطابق یہ دھمکی بھی دی جاتی تھی کہ اگر رقم رات 12 بجے تک ادا نہ کی گئی تو یہ دگنی ہوجائے گی۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مسعود نے گھر کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے آن لائن لون ایپس سے قرض لیا ہوا تھا جس کی واپسی کے لیے ان کمپنیوں کے نمائندے ’بلیک میل‘ کرتے تھے اور ۔

مسعود کے بھائی نے بتایا کہ بھائی کی خودکشی کے بعد بھی قرض ایپ والے دھمکیاں دے رہے ہیں، خودکشی سے متعلق تھانہ ریس کورس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

The post موبائل ایپ سے قرض لینا دو بچوں کے باپ کی موت بن گیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d9%88%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%b1%d8%b6-%d9%84%db%8c%d9%86%d8%a7-%d8%af%d9%88-%d8%a8%da%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d9%be-%da%a9%db%8c/feed/ 0
کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق https://vni.global/blog/%da%a9%d9%88%db%81%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d9%81%d8%b1-%d8%ac%db%8c%d9%be-%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7-%da%af%d8%b1%db%8c%d8%8c/ https://vni.global/blog/%da%a9%d9%88%db%81%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d9%81%d8%b1-%d8%ac%db%8c%d9%be-%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7-%da%af%d8%b1%db%8c%d8%8c/#respond Wed, 12 Jul 2023 06:55:53 +0000 https://vni.global/?p=18179

The post کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>

پشاور: کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین، دو مرد اور ایک بچی شامل ہے جب کہ حادثے میں دو افراد زخمی .بھی ہوئے ہیں۔مسافر جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا،

ڈی ایس پی پالس مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسافر جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا ہے۔

The post کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%a9%d9%88%db%81%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d9%81%d8%b1-%d8%ac%db%8c%d9%be-%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7-%da%af%d8%b1%db%8c%d8%8c/feed/ 0
لاہور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق https://vni.global/blog/%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%85%da%a9%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%93%da%af-%d9%84%da%af%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%85%da%a9%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%93%da%af-%d9%84%da%af%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7/#respond Wed, 12 Jul 2023 06:32:57 +0000 https://vni.global/?p=18172

The post لاہور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>

لاہور:  اندرون بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ان میں 6 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ مکان میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا جب کہ حادثے میں مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب  نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پر کمشنر لاہورڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

The post لاہور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%85%da%a9%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%93%da%af-%d9%84%da%af%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7/feed/ 0
ملاکنڈ: رشتے کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، 9 افراد قتل https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%d8%a7%da%a9%d9%86%da%88-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%92-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9-%d9%be%d8%b1-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af%d8%8c/ https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%d8%a7%da%a9%d9%86%da%88-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%92-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9-%d9%be%d8%b1-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af%d8%8c/#respond Wed, 28 Jun 2023 11:07:23 +0000 https://vni.global/?p=17920

The post ملاکنڈ: رشتے کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، 9 افراد قتل appeared first on Viral News International.

]]>

ملاکنڈ:  ملاکنڈ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ملاکنڈ کے نواحی علاقے بگردرہ خار میں مبینہ رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر محو خواب افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، ملاکنڈ لیویز نے تفتیش شروع کر دی اور بہت ہی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post ملاکنڈ: رشتے کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، 9 افراد قتل appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%d8%a7%da%a9%d9%86%da%88-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%92-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9-%d9%be%d8%b1-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af%d8%8c/feed/ 0
بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش https://vni.global/blog/%d8%a8%d9%be%d8%b1-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d8%a7%d8%ae%d9%84-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%8c-%da%a9%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%a8%d9%be%d8%b1-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d8%a7%d8%ae%d9%84-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%8c-%da%a9%db%8c/#respond Thu, 15 Jun 2023 09:20:47 +0000 https://vni.global/?p=17639

The post بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش appeared first on Viral News International.

]]>

ٹھٹہ: سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کیٹی بندر شہر سے شہریوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کے آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

کیٹی بندرمیں موسلادھابارش کا  سلسلہ جاری ہے،  تیز ہواؤں سے دکانوں کی چادریں اڑگئیں اور کھمبے گرگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

طوفان کراچی سے 247 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 181 کلو میٹر دور رہ گیا ہے جس کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ہدایات کے باوجود بعض افراد اب بھی ساحلی علاقوں میں موجود ہیں اور  انہوں نے گھر بار چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

کیٹی بندراور گردو نواح سے 12 ہزارافراد محفوظ مقام پر منتقل

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیٹی بندر اورگرد و نواح میں 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا کیا گیا ہے، شہر سے لوگوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی سی سجاول امتیاز ابڑو کے مطابق سجاول کے ساحلی علاقوں کے 105 گاؤں کی 53 ہزار آبادی ہے جس میں سے 22 ہزار افراد خطرے کی زد میں تھے، ارلی وارننگ سسٹم کے تحت 6 ہزار لوگوں نے از خود نقل مکانی کی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 16 ہزار افراد کے انخلا کو یقینی بنایا ہے۔

دوسری جانب سجاول میں چوہڑ جمالی کے علاقوں میں گزشتہ 2 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے سبب پینے کے پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہےکہ چوہڑ جمالی میں بجلی کے 12 پولز تیز ہواؤں کے سبب گرے تھے جن کی دوبارہ تنصیب کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

سمندری طوفان بپر جوائے کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان ہے، سمندری طوفان کے زیر اثر بدھ کو کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جب کہ  کیٹی بندر، سجاول اور تھرپارکر میں بھی بارش ہوئی، میر پور خاص اور عمرکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، میرپورخاص، حب اورلسبیلہ میں بھی 16 جون تک موسلا دھاربارش ہو سکتی ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ادھر میرپورخاص میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گرگئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

The post بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%d9%be%d8%b1-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d8%a7%d8%ae%d9%84-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%8c-%da%a9%db%8c/feed/ 0