International News Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/international-news/ Viral News International Thu, 09 Jul 2026 11:33:47 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg International News Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/international-news/ 32 32 آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم فروخت کرنے کا اعلان https://vni.global/blog/tinyurl-com-6zmx8ak3/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-6zmx8ak3/#respond Thu, 09 Jul 2026 11:33:47 +0000 https://vni.global/?p=19786

The post آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم فروخت کرنے کا اعلان appeared first on Viral News International.

]]>

آسٹریلیا نے بھارت کو یورینیم فروخت کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین اس معاملے پر گزشتہ کئی برسوں سے جاری تعطل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان میلبورن میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد یورینیم کی برآمدات سے متعلق انتظامی معاہدے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

تاہم، دونوں رہنماؤں کی جانب سے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آسٹریلیا بھارت کو کتنی مقدار میں یورینیم فراہم کرے گا اور اس کی برآمدات کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان یورینیم کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ 2014 میں طے پایا تھا، لیکن آسٹریلیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔ اس تاخیر کی بنیادی وجہ یہ خدشات تھے کہ بھارت اس مواد کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے  پر دستخط نہیں کیے ہیں، اور آسٹریلیا جو کہ خود این پی ٹی کا رکن ہے، عام طور پر ایسے ممالک کو یورینیم فروخت کرنے سے گریز کرتا ہے جو اس عالمی معاہدے کا حصہ نہ ہوں۔

آسٹریلیا کے پاس دنیا میں یورینیم کے سب سے بڑے معلوم ذخائر موجود ہیں، لیکن وہ خود نہ تو جوہری توانائی استعمال کرتا ہے اور نہ ہی جوہری ہتھیار رکھتا ہے، بلکہ اپنے تمام ذخائر برآمد کرتا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2047 تک 100 گیگاواٹ جوہری توانائی پیدا کرنے کا بڑا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جس کے لیے اسے بڑے پیمانے پر یورینیم کی ضرورت ہے۔

The post آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم فروخت کرنے کا اعلان appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-6zmx8ak3/feed/ 0
ایران امریکہ فوجی تصادم میں تیزی،دونوں اطراف سے میزائل حملے https://vni.global/blog/tinyurl-com-52ra59cr/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-52ra59cr/#respond Thu, 09 Jul 2026 10:49:25 +0000 https://vni.global/?p=19783

The post ایران امریکہ فوجی تصادم میں تیزی،دونوں اطراف سے میزائل حملے appeared first on Viral News International.

]]>

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری فوجی تنازع میں ایک بار پھر شدید تیزی آ گئی ہے اور نازک جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بڑے پیمانے پر میزائل اور فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ  نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران کے اندر 170 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈارز، اور پاسدارانِ انقلاب  کے میزائل و ڈرون ٹھکانے شامل ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق، ان حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے 5 صوبوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر فوجی اہلکار شامل ہیں۔

Iran war live: Tehran hits Bahrain, Kuwait, Qatar after deadly US strikes

دوسری جانب، ایران نے ان حملوں کے جواب میں خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی وار کیا ہے۔ ایرانی فوج نے بحرین، کویت اور قطر میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کویت کی فوج کے مطابق انہوں نے متعدد آنے والے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس کارروائی کے ملبے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بحرین میں بھی ایرانی میزائلوں کے گرنے کے بعد سائرن بج اٹھے۔

Since the beginning of the war, Iran has targeted oil fields, refineries and airports in Gulf nations

رواں سال فروری سے شروع ہونے والے اس باقاعدہ فوجی تصادم میں اب تک دونوں جانب مجموعی طور پر بڑا نقصان ہو چکا ہے۔ ایران میں اب تک 3,600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جن میں ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت بھی شامل ہے۔ دوسری طرف، اس تنازع میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 550 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ چھڑنے اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

The post ایران امریکہ فوجی تصادم میں تیزی،دونوں اطراف سے میزائل حملے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-52ra59cr/feed/ 0
ٹرمپ نے ایران پر آج رات سخت حملے کی دھمکی دیدی https://vni.global/blog/tinyurl-com-52yj52nr/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-52yj52nr/#respond Wed, 08 Jul 2026 14:00:00 +0000 https://vni.global/?p=19760

The post ٹرمپ نے ایران پر آج رات سخت حملے کی دھمکی دیدی appeared first on Viral News International.

]]>

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رویہ انتہائی خراب ہے اور وہ گزشتہ 47 برس سے مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرتا آ رہا ہے۔

نیٹو اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے اور امریکہ نے ایرانی قیادت کو “ناک آؤٹ” کر دیا ہے، ایران اب مشرقِ وسطیٰ میں کسی کو تنگ نہیں کر سکے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ کی بنیاد پر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل وقت کا ضیاع ہے اور جنگ بندی بھی ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے اور اس کے بعد دوبارہ بھی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر نے کہا ایرانی رہنما مشرق وسطیٰ کے بدمعاش بنے ہوئے تھے اب وہ بدمعاش نہیں رہے، ایران کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے، دعویٰ کیا کہ ایران 47 سال سے لوگوں کو قتل کررہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج رات دوبارہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایرانیوں کے رویے سے خوش نہیں ہیں اور ایران کو اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

The post ٹرمپ نے ایران پر آج رات سخت حملے کی دھمکی دیدی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-52yj52nr/feed/ 0
امریکہ اور ایران میں کشیدگی کی نئی لہر،جنگ بندی کے بعد دوبارہ فضائی حملے https://vni.global/blog/tinyurl-com-4d47tstc/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-4d47tstc/#respond Wed, 08 Jul 2026 12:09:21 +0000 https://vni.global/?p=19754

The post امریکہ اور ایران میں کشیدگی کی نئی لہر،جنگ بندی کے بعد دوبارہ فضائی حملے appeared first on Viral News International.

]]>

واشنگٹن / تہران:امریکہ اور ایران کے درمیان جولائی 2026 میں کشیدگی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ اکستان اور قطر کی ثالثی میں طے پانے والا عبوری معاہدہ اور جنگ بندی (جو کہ فروری 2026 میں شروع ہونے والی پاکٹ جنگ کے بعد عمل میں آئی تھی) بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی “مفاہمتی یادداشت” اب ختم ہو چکی ہے۔


کشیدگی کی تازہ ترین وجوہات

حالیہ بحران کا آغاز آبنائے ہرمز  میں بحری جہازوں پر حملوں اور اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے ہوا:

تیل پر دوبارہ پابندیاں: امریکہ نے ایران کے خلاف تیل کی فروخت پر عاید پابندیاں دوبارہ نافذ کر دیں، جس پر تہران نے شدید احتجاج کیا اور اسے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔

آبنائے ہرمز میں حملے: برطانوی اور امریکی حکام کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں قطر کے ایل این جی ٹینکر ‘الرقیات’ سمیت تین تجارتی بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

امریکی فضائی کارروائی: بحری گزرگاہ میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر نئی فضائی یلغار کر دی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے ساحلی علاقوں بشمول جزیرہ قشم، خارگ، سیرک اور بندر عباس میں پاسدارانِ انقلاب کے 80 سے زائد فوجی ٹھکانوں اور ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کا ردِعمل اور جوابی کارروائیاں

ایران کی عبوری قیادت اور عسکری حکام نے امریکی حملوں پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے:“جس امریکی یا اتحادی اڈے سے ایران پر حملہ ہوگا، ہماری فوج اس اڈے کو براہِ راست نشانہ بنائے گی۔” — ایرانی عسکری کمانڈ

ایران کی جانب سے درج ذیل جوابی اقدامات کی رپورٹ سامنے آئی ہے:

ایرانی حکام نے امریکی حملے میں اپنے ایک نیوی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطے میں ایک امریکی  ڈرون کو مار گرایا ہے۔

خلیجی خطے میں کشیدگی پھیلاتے ہوئے ایران نے بحرین اور کویت میں قائم امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

Oil prices slip on US crude build and China demand worries - Profit by Pakistan Today

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی تیل کی محدود فروخت کی اجازت دینے والا 21 جون کا جنرل لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.87 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 76.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 72.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

پسِ منظر: 2026 کی ایران جنگ

واضح رہے کہ رواں سال 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ شدید جنگ کی لپیٹ میں ہے۔

اگرچہ جون میں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا اور 18 جولائی کو مذاکرات کا اگلا دور بھی طے تھا، تاہم حالیہ جھڑپوں اور صدر ٹرمپ کے سخت بیانات کے بعد خطہ ایک بار پھر بڑے پیمانے کی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی اور آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی اس وقت شدید خطرے میں ہے۔

The post امریکہ اور ایران میں کشیدگی کی نئی لہر،جنگ بندی کے بعد دوبارہ فضائی حملے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-4d47tstc/feed/ 0
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکہ کے متضاد دعوے https://vni.global/blog/tinyurl-com-4szn6crf/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-4szn6crf/#respond Tue, 07 Jul 2026 09:43:17 +0000 https://vni.global/?p=19723

The post آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکہ کے متضاد دعوے appeared first on Viral News International.

]]>

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے قریب ایک آئل ٹینکر پر ہوا ہے جس پر ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر الزامات کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ آئل ٹینکر امریکی بحریہ کی حمایت سے آبنائے ہرمز میں عمان کے راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا، مبینہ طور پر جہاز کو متعدد بار انتباہ کیا گیا تاہم اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا، اس دعوے کی ایران کے کسی سرکاری عہدیدار نے نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

ایران ماضی میں یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عمان کی جانب سے گزرنے والے جنوبی بحری راستے پر سفر کرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی فوج کے ساتھ پیشگی رابطہ اور ہم آہنگی کرنی چاہئے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ایران پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج عمان کے قریب ایک تجارتی آئل ٹینکر پر نامعلوم میزائل نما ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، ایک دوسرا تجارتی جہاز بھی حملے کی زد میں آیا، جس سے دونوں بحری جہازوں کو نمایاں نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ابھی تک اس واقعہ کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ایران کی جانب سے امریکی الزامات پر بھی کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

The post آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکہ کے متضاد دعوے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-4szn6crf/feed/ 0
امریکی دھمکیاں جاری رہیں تو مذاکرات نہیں ہوں گے: عباس عاقچی https://vni.global/blog/tinyurl-com-2tuz6pc6/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-2tuz6pc6/#respond Tue, 07 Jul 2026 09:34:00 +0000 https://vni.global/?p=19721

The post امریکی دھمکیاں جاری رہیں تو مذاکرات نہیں ہوں گے: عباس عاقچی appeared first on Viral News International.

]]>

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نےآیت اللہ خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحادکامظاہرہ کیا، نہ ہی ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پربات چیت شروع نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنےدستخط کااحترام کریں۔

ٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے کا دعویٰ کردیا

Trump posts a doctored photo portraying Obamas boarding Air Force One spray-painted with graffiti | PBS News

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ کردیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں جب کہ اس دوران انہوں نے وینزویلا میں امریکی فوج کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ٹرمپ نے اسرائیل ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اسرائیلی وزیر کی جانب سے اپنی تعریف پر مبنی کی گئی پوسٹ کو بھی شیئر کیا، تعریفی پوسٹ میں ٹرمپ کو اسرائیل کے مضبوط ترین اتحادیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے یروشلم، ایران اور ابراہم معاہدوں سے متعلق ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدرٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیےترکیے روانہ ہوگئے،صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر کو اپنا دوست اور ایک باوقار رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دورہ صرف ترک صدر رجب طیب اردوان کی وجہ سے کررہے ہیں۔

ایرانی شہر قم میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ قم شہر میں ادا کر دی گئی۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق نمازِ جنازہ شہر کے مضافات میں واقع مسجد جمکران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق لے جایا جائے گا جس کے بعد جمعرات کو تدفین کے لیے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جائے گا۔

The post امریکی دھمکیاں جاری رہیں تو مذاکرات نہیں ہوں گے: عباس عاقچی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-2tuz6pc6/feed/ 0
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ https://vni.global/blog/tinyurl-com-y2waeyjh/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-y2waeyjh/#respond Mon, 06 Jul 2026 17:43:43 +0000 https://vni.global/?p=19698

The post ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ appeared first on Viral News International.

]]>

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تقریب کے دوران اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چار سال کے اندر امریکی سٹاک مارکیٹ کو بلند ترین سطح پر پہنچانے کی پیش گوئی کی تھی، لیکن یہ ہدف ان کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں صرف ایک سال کے اندر ہی حاصل ہو گیا ہے۔

The post ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-y2waeyjh/feed/ 0
شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف https://vni.global/blog/%d8%b4%db%81%db%8c%d8%af-%d8%a2%db%8c%d8%aa-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%ae%d8%a7%d9%85%d9%86%db%81-%d8%a7%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%aa%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%b4%db%81%db%8c%d8%af-%d8%a2%db%8c%d8%aa-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%ae%d8%a7%d9%85%d9%86%db%81-%d8%a7%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%aa%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d8%a7/#respond Mon, 06 Jul 2026 03:13:10 +0000 https://vni.global/?p=19692

The post شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف appeared first on Viral News International.

]]>

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید  آیت اللہ خامنہ ای قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

 ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر  آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

ایران کے دوحہ میں تعینات کمرشل اتاشی عباس عبدالخانی کے مطابق 5 ماہ بعد ایران کی دیّر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے مطابق بحری تجارت کی بحالی دوحہ میں ایران اور قطری حکام کے درمیان بات چیت کے بعد ہوئی۔

یہ دونوں بندرگاہیں خلیجی ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم ایران کی دیّر بندرگاہ چار ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران متعدد حملوں کا نشانہ بھی بنی تھی۔

گزشتہ ماہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ایک عبوری معاہدے کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد خلیج میں جنگ سے پہلے والی بحری تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

The post شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b4%db%81%db%8c%d8%af-%d8%a2%db%8c%d8%aa-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%ae%d8%a7%d9%85%d9%86%db%81-%d8%a7%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%aa%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d8%a7/feed/ 0
امریکہ کے قیام کی 250ویں سالگرہ، صدر ٹرمپ کی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد https://vni.global/blog/tinyurl-com-ywha5mzy/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-ywha5mzy/#respond Sun, 05 Jul 2026 13:25:35 +0000 https://vni.global/?p=19676

The post امریکہ کے قیام کی 250ویں سالگرہ، صدر ٹرمپ کی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد appeared first on Viral News International.

]]>

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر 4 سابق صدور کے ساتھ تصویر کا ماڈل بھی شیئر کیا، اور اپنی تصویر والا یادگاری ڈیزائن بھی متعارف کروایا، نیویارک میں شاندار آتشبازی کی گئی۔

What is Independence Day and why do Americans celebrate it today?

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں، امریکا میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازع نہیں چاہتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہم نے اپنے دور میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم اسے تباہ کردیا، امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا پاناما کینال کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے، ہمیں انجیئرنگ کا یہ عظیم شاہکار دیتے ہوئے 38 ہزار امریکی جان کی بازی ہارے۔

The post امریکہ کے قیام کی 250ویں سالگرہ، صدر ٹرمپ کی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-ywha5mzy/feed/ 0
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3328rktx/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3328rktx/#respond Sun, 05 Jul 2026 10:02:12 +0000 https://vni.global/?p=19656

The post شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی appeared first on Viral News International.

]]>

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد نےشرکت کی

ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری عہدیداروں اور 100 سے زائد ممالک کے وفود سمیت لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی، جس کی وجہ سے تہران کی فضا انتہائی سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر اور ان کے خاندان کی نمازِ جنازہ معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی تین الگ الگ مراحل میں کی گئی، جس کے پہلے مرحلے میں رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای، دوسرے مرحلے میں ان کی بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور بہو زہرا حداد عادل، جبکہ تیسرے مرحلے میں شہید سپریم لیڈر کی کمسن نواسی زہرا محمدی کا جنازہ پڑھایا گیا۔

شہید سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں 3 بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں ہوئے

تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹوں مصطفیٰ خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی تاہم ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی وجوہات کے باعث منظرِ عام پر نہیں آئے۔

گرینڈ مصلیٰ کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں سوگواروں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے، جنہیں ایران میں خون کا بدلہ اور انتقام لینے کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور وہاں موجود لوگ مسلسل ’امریکا مردہ باد‘ اور ’انتقام، انتقام‘ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جس سے پوری فضا گونج اٹھی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے اہلِ خانہ کی میتیں اس وقت تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق پیر کی صبح جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا، جس کے بعد میتوں کو قم منتقل کیا جائے گا اور وہاں سے جسدِ خاکی کو عراقی شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ لے جایا جائے گا۔

بعد ازاں 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی ان کے آبائی شہر مشہد مقدس میں تدفین کی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے بعد قم میں نمازِ جنازہ کی امامت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کریں گے، جبکہ مشہد میں ان کی آخری نمازِ جنازہ آیت اللہ حسین نوری ہمدانی پڑھائیں گے۔

The post شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3328rktx/feed/ 0