Interesting Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/interesting/ Viral News International Thu, 27 Oct 2022 16:35:13 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Interesting Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/interesting/ 32 32 شادی میں رس گلے پر لڑائی ایک شخص ہلاک 5 زخمی https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%b3-%da%af%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-5-%d8%b2%d8%ae/ https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%b3-%da%af%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-5-%d8%b2%d8%ae/#respond Thu, 27 Oct 2022 16:35:13 +0000 https://vni.global/?p=10896

The post شادی میں رس گلے پر لڑائی ایک شخص ہلاک 5 زخمی appeared first on Viral News International.

]]>

بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے پر ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے دوران رس گلے پر لڑائی کا واقعہ آگرہ کے محلہ شیخاں میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان رس گلے کم پڑنے پر ہونے والا تنازع تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا جسے انتہائی شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

The post شادی میں رس گلے پر لڑائی ایک شخص ہلاک 5 زخمی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%b3-%da%af%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-5-%d8%b2%d8%ae/feed/ 0
معصوم طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b5%d9%88%d9%85-%d8%b7%d8%a7%d9%84%d8%a8-%d8%b9%d9%84%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%b6-%d9%b9%db%8c%da%86%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c/ https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b5%d9%88%d9%85-%d8%b7%d8%a7%d9%84%d8%a8-%d8%b9%d9%84%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%b6-%d9%b9%db%8c%da%86%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c/#respond Wed, 14 Sep 2022 18:47:49 +0000 https://vni.global/?p=8813

The post معصوم طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل appeared first on Viral News International.

]]>

نئی دہلی: ٹیچرز کے ہاتھوں طلبا کی پٹائی کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن آج جس ویڈیو نے لوگوں کا دل موہ لیا ہے وہ پرائمری اسکول کے ایک معصوم طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کی ہے۔ اس ویڈیو پر صارفین نے بھی مزے مزے کے کمنٹس کیے۔ 

والدین کے بعد سب سے گہرا رشتہ اساتذہ کا ہوتا ہے اور چھوٹے بچے تو اپنے ٹیچرز کے کافی قریب ہوتے ہیں۔ اس کا اظہار ایک ویڈیو میں ہوتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی سی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم طالب علم کرسی پر بیٹھی بظاہر ناراض نظر آتی اپنی ٹیچر کو منا رہا ہے اور ٹیچر بار بار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم ہر بار وعدہ کرتے ہوئے اور پھر کلاس میں وہی کرنے لگتے ہو۔ اب میں تم سے بات نہیں کروں گی۔

اس پر بچے کی پریشانی دیدنی ہوتی ہے اور وہ خفا ٹیچر کو منانے کی کوششیں اور تیز کردیتا ہے۔ کبھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتا ہے تو کبھی ان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر چہری قریب لاتا ہے تاکہ آنکھ سے آنکھ ملا کر معافی مانگ سکے۔ وہ ایک موقع پر پیار بھی کرلیتا ہے۔

بچے کو اتنا لاڈ کرتا دیکھ کر ٹیچر کا دل پگھل جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیکر اسے معاف کردیتی ہیں اور بچہ انھیں پیار کرتا ہے۔

The post معصوم طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b5%d9%88%d9%85-%d8%b7%d8%a7%d9%84%d8%a8-%d8%b9%d9%84%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%b6-%d9%b9%db%8c%da%86%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c/feed/ 0
میرپور,شہریوں نے 15 فٹ لمبا اژدھا مار ڈالا https://vni.global/blog/%d9%85%db%8c%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-15-%d9%81%d9%b9-%d9%84%d9%85%d8%a8%d8%a7-%d8%a7%da%98%d8%af%da%be%d8%a7-%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%88%d8%a7%d9%84/ https://vni.global/blog/%d9%85%db%8c%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-15-%d9%81%d9%b9-%d9%84%d9%85%d8%a8%d8%a7-%d8%a7%da%98%d8%af%da%be%d8%a7-%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%88%d8%a7%d9%84/#respond Sat, 03 Sep 2022 13:09:18 +0000 https://vni.global/?p=8066

The post میرپور,شہریوں نے 15 فٹ لمبا اژدھا مار ڈالا appeared first on Viral News International.

]]>

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شہریوں نے 15 فٹ لمبے اژدھے کو ماردیا۔

شہریوں کی جانب سے اژدھے کو مارنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور شہریوں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے اژدھے کو مار ڈالا۔

دوسری جانب  تحفظ جنگلی حیات کے کارکن فہد ملک کا کہنا تھاکہ ایشین راک پائتھن نسل کے اژدھے زہریلے نہیں ہوتے، یہ اژدھا انسانوں کیلئے خطرناک نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جنگلی جانوروں کیلئے محکمہ جنگلی حیات یا انہیں ریسکیو کرنے والے افراد سے رابطہ کیاجائے۔

The post میرپور,شہریوں نے 15 فٹ لمبا اژدھا مار ڈالا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%db%8c%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-15-%d9%81%d9%b9-%d9%84%d9%85%d8%a8%d8%a7-%d8%a7%da%98%d8%af%da%be%d8%a7-%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%88%d8%a7%d9%84/feed/ 0
ناکافی نیند لوگوں کو خودغرض بنانے کا سبب ہوتی ہے ، تحقیق https://vni.global/blog/%d9%86%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%81%db%8c-%d9%86%db%8c%d9%86%d8%af-%d9%84%d9%88%da%af%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d9%88%d8%af%d8%ba%d8%b1%d8%b6-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a8/ https://vni.global/blog/%d9%86%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%81%db%8c-%d9%86%db%8c%d9%86%d8%af-%d9%84%d9%88%da%af%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d9%88%d8%af%d8%ba%d8%b1%d8%b6-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a8/#respond Thu, 25 Aug 2022 15:20:06 +0000 https://vni.global/?p=7381

The post ناکافی نیند لوگوں کو خودغرض بنانے کا سبب ہوتی ہے ، تحقیق appeared first on Viral News International.

]]>

نیند ہماری زندگی کا انتہائی اہم عمل ہے جو جسم اور ذہن دونوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک رات کی خراب نیند سے آپ پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک رات بلکہ صرف ایک گھنٹے کی ناکافی نیند ہی لوگوں کو خودغرض بنانے کے لیے کافی ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں کسی اور کی مدد کرنے کی خواہش دم توڑنے لگتی ہے۔

اس تحقیق میں ناکافی نیند سے ذہنی سرگرمیوں اور رویوں میں آنے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ کچھ وقت کی نیند متاثر ہونے سے بھی لوگوں کے رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ محققین نے کہا کہ تحقیق کے نتائج دنگ کردینے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محض ایک گھنٹے کی کم نیند بھی لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے ہمارے فیصلوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک گھنٹے کی نیند متاثر ہونے سے انسانی رحم دلی اور دیگر افراد کی مدد کرنے کا جذبہ متاثر ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران 2001 سے 2016 کے دوران دیے جانے والے 30 لاکھ عطیات کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر دریافت ہوا کہ جب بھی امریکا میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے یا پیچھے کرنا) کا اطلاق ہوا، عطیات دینے کی شرح میں 10 فیصد کمی آئی۔

مگر یہ کمی ان ریاستوں میں دیکھنے میں نہیں آئی جہاں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کا اطلاق نہیں ہوا تھا۔ بعد ازاں تحقیق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ماہرین نے 24 افراد کی ذہنی سرگرمیوں کی ٹریکنگ جدید آلات سے کی۔

یہ ٹریکنگ پہلے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد کی گئی اور پھر دوبارہ ان افراد کو ایک رات جگا کر کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند کی کمی کے نتیجے میں سماجی سرگرمیوں کے لیے مختص دماغی حصے کی سرگرمیاں کم ہوگئیں۔ یہی حصہ دوسروں کی ضروریات، حالت اور جذبات پر غور کرتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ تو پہلے سے معلوم ہے کہ نیند ہمارے مزاج اور دماغی افعال پر اثرات مرتب کرتی ہے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ اس سے دیگر افراد کے حوالے سے ہمارے رویے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ مسلسل نیند کی کمی سے سماجی تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور  دوسروں کی مدد کے جذبے پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مگر انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہم نیند کی کمی پوری کرکے اس نقصان سے بچ سکتے ہیں، مگر یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ صرف نیند کا دورانیہ ہی نہیں بلکہ اس کا معیار بھی اہمیت رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل پلوس بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

The post ناکافی نیند لوگوں کو خودغرض بنانے کا سبب ہوتی ہے ، تحقیق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%86%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%81%db%8c-%d9%86%db%8c%d9%86%d8%af-%d9%84%d9%88%da%af%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d9%88%d8%af%d8%ba%d8%b1%d8%b6-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a8/feed/ 0
دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-200-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%da%a9%d8%b3%d9%84-%d9%81%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%b2%d9%84/ https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-200-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%da%a9%d8%b3%d9%84-%d9%81%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%b2%d9%84/#respond Thu, 14 Jul 2022 14:20:54 +0000 https://vni.global/?p=4911

The post دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا appeared first on Viral News International.

]]>

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون جولائی کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مگر اس کیمرے سے کھینچی جانے والی تصاویر کا رزلٹ کیا ہوگا؟ کمپنی کی جانب سے اولین تصویر جاری کی گئی ہے۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر 200 میگا پکسل کیمرے سے کھینچی گئی تصویر پوسٹ کی گئی۔

یہ کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل کی فوٹو کھینچ سکے گا مگر صارف 200 میگا پکسل کی تصویر بھی کھینچ سکے گا۔

یہ فون موٹرولا کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر دیا جائے گا۔

کیمرے کا رزلٹ / فوٹو بشکریہ ویبو
کیمرے کا رزلٹ / فوٹو بشکریہ ویبو

دیگر افواہوں کے مطابق فون میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ڈسپلے ہوگا جس میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اسے موٹو ایج 30 الٹرا کا نام دیا جاسکتا ہے۔

The post دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-200-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%da%a9%d8%b3%d9%84-%d9%81%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%b2%d9%84/feed/ 0
خلائی دوربین جیمز ویب کی پہلی رنگین تصویر جاری کردی گئی https://vni.global/blog/%d8%ac%db%8c%d9%85%d8%b2-%d9%88%db%8c%d8%a8-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a8%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%b1%d9%86%da%af%db%8c%d9%86-%d8%aa%d8%b5%d9%88/ https://vni.global/blog/%d8%ac%db%8c%d9%85%d8%b2-%d9%88%db%8c%d8%a8-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a8%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%b1%d9%86%da%af%db%8c%d9%86-%d8%aa%d8%b5%d9%88/#respond Tue, 12 Jul 2022 15:23:35 +0000 https://vni.global/?p=4775

The post خلائی دوربین جیمز ویب کی پہلی رنگین تصویر جاری کردی گئی appeared first on Viral News International.

]]>

 امریکی صدر جوبائیڈن نے ناسا کی جیمزویب دور بین کی پہلی تصاویر میں سے ایک تصویر جاری کردی ہے، جسے کائنات کا اب تک کا سب سے گہرا منظر کہا جا سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کائنات کے انتہائی بعید ترین مقام ستاروں، کہکشاؤں اور سیاروں کی تصویر ہے۔ 

اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خلائی سائنسی منصوبہ قرار دی گئی اس خلائی دور بین سے حاصل ہونے والی رنگین تصاویر میں سے یہ تصویر کائنات کو دیکھنے کے منفرد اور انوکھے انداز کی پہلی جھلک ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے ہاتھوں بطور خاص جاری کی گئی اس پہلی تصویر میں جنوبی نصف کرہ کے برج میں کہکشاؤں کا جھرمٹ دکھائی دے رہا ہے، جسے SMACS 0723 کہا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر کائنات کا اب تک کا سب سے گہرا اور تفصیلی انفرا ریڈ نظارہ پیش کررہی ہے، جس میں کہکشاؤں کی ایسی روشنی نظر آرہی ہے، جس نے اربوں سال کی مسافت طے کی ہے۔ دسمبر 2021 میں 10 ارب ڈالر مالیت سے تیار کی گئی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو خلا میں روانہ کرتے وقت سائنسدانوں نے امید کا اظہار کیا تھا کہ اب خلا میں کائنات کے نت نئے راز افشاں ہو سکیں گے۔

وائٹ ہاؤس  میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ  کی تصاویر سے  متعلق خصوصی بریفنگ کے دوران صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر نہ صرف دنیا کو یاددلائیں گی کہ امریکا اب بھی بڑے کام کر سکتا ہے بلکہ امریکی عوام خصوصاً ہمارے بچوں کے لیے یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہم اپنی صلاحیت کے ذریعے کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم ان ممکنات کا بھی مشاہدہ کر سکتے ہیں، جو آج سے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھیں۔

اس تصویر کے سب سے اہم بات یہ ہے کہ درمیان میں ثقلی عدسے کا وہ مظہر دیکھا جاسکتا ہے جس کی پیشگوئی آئن اسٹائن نے کی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ طاقتور ثقلی امواج روشنی کو موڑ کر خمیدہ کرسکتی ہے۔ اس عمل کو گریویٹیشنل لینسنگ یا ثقلی عدسہ کہتے ہیں۔ جیمز ویب کی حاصل شدہ مزید تصاویر بھی آج جاری کی جائیں گی۔

The post خلائی دوربین جیمز ویب کی پہلی رنگین تصویر جاری کردی گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%ac%db%8c%d9%85%d8%b2-%d9%88%db%8c%d8%a8-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a8%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%b1%d9%86%da%af%db%8c%d9%86-%d8%aa%d8%b5%d9%88/feed/ 0
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%af%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%81%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%a8/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%af%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%81%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%a8/#respond Mon, 23 May 2022 07:10:49 +0000 https://vni.global/?p=2616

The post اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی appeared first on Viral News International.

]]>

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی جس پر قابو پانے کے لیے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کے عملے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں پر گولڑہ رینج میں آگ لگی ہے جس نے کافی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

سی ڈی اے ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ پر ایک جانب سے قابو پا لیاگیا ہے اور دوسری جانب بھی آگ بھجانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

 وائلڈ لائف مینجمنٹ کے مطابق آگ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی مارگلہ ہلز کی پٹی پر لگی ہے  جس پر قابو پانےکے لیے 40 فائر فائٹرز مصروف  ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی  کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اس موقع پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر ویڈیو بنارہی تھی، معاملہ  میڈیا پر آنے کے بعد ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

The post اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%af%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%81%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%a8/feed/ 0
دپیکا کے ’فی امان اللہ‘ کے الفاظ سے مزین خوبصورت ہار کی سوشل میڈیا پر دھوم https://vni.global/blog/%d8%af%d9%be%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%84%d9%81%d8%a7%d8%b8-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%af%d9%be%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%84%d9%81%d8%a7%d8%b8-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c/#respond Sun, 22 May 2022 17:22:10 +0000 https://vni.global/?p=2601

The post دپیکا کے ’فی امان اللہ‘ کے الفاظ سے مزین خوبصورت ہار کی سوشل میڈیا پر دھوم appeared first on Viral News International.

]]>

لندن: بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ’کانز فیسٹیول‘ میں عرب اور جدید روایات کے مظہر لباس اور جیولری زیب تن کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے اور بالخصوص ہار کے ایک پتھر پر فی امان اللہ کے الفاظ کندہ ہونے نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 مئی تک جاری رہنے والے کانز فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون جہاں جیوری کا حصہ ہیں وہیں مختلف برانڈز کی تشہیر کے لیے فوٹو سیشن بھی کرا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک فوٹو سیشن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اس فوٹو سیشن میں دپیکا نے موتیوں اور مختلف رنگ کے پتھروں پر مشتمل ہار پہن رکھا ہے۔ ہار کے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ کے الفاظ کندہ ہیں جس کا ترجمہ ہے ’’اللہ کی امان میں رہیں‘۔ ان الفاظ کو زوم کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

کسی مداح نے ہار کو زوم کرکے پتھر پر کندہ الفاظ کی تصویر کو وائرل کردیا جو جنگل کی آگ کی طرح تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیل گئی اور صارفین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

یہ ہار سابیا ساچی نے قدیم بھارت کی مہارانیوں کے زیورات کی طرز پر تیار کیا تاہم اس میں مشرق وسطیٰ اور عرب ثقافت کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ہار میں موتی، ہیرے اور پتھر جڑے ہیں اور انہی میں سے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ کندہ ہے۔

The post دپیکا کے ’فی امان اللہ‘ کے الفاظ سے مزین خوبصورت ہار کی سوشل میڈیا پر دھوم appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%af%d9%be%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%84%d9%81%d8%a7%d8%b8-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c/feed/ 0
دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 4 ارب سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%b3%d9%81%db%8c%d8%af-%db%81%db%8c%d8%b1%d8%a7-4-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d9%be/ https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%b3%d9%81%db%8c%d8%af-%db%81%db%8c%d8%b1%d8%a7-4-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d9%be/#respond Sun, 15 May 2022 11:46:13 +0000 https://vni.global/?p=2474

The post دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 4 ارب سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام appeared first on Viral News International.

]]>

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گالف کی گیند جتنے اس ہیرے کا وزن 228.31 قیراط ہے اور اسے دی راک کا نام دیا گیا ہے جبکہ سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کرسٹی نامی نیلام گھر میں اس کی بولی لگائی گئی، جہاں اسے 2 کروڑ 19 لاکھ میں فروخت کردیا گیا۔

کرسٹی نیلام گھر میں قیمتی پتھروں کے سربراہ میکس فوشے نے بتایا کہ ناشپاتی شکل کے اس خوبصورت ترین ہیرے کو ایک نایاب مقام حاصل ہے، دی راک جنوبی افریقہ کی کان سے برآمد کیا گیا ہے اور اس کے پہلے مالک نے اسے کارٹیئر کے ہار میں پہنا تھا۔

The post دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 4 ارب سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%b3%d9%81%db%8c%d8%af-%db%81%db%8c%d8%b1%d8%a7-4-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d9%be/feed/ 0
اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%b1-%d9%be%da%91%db%8c%d8%a7%da%ba-%d9%be%d8%b1%db%8c%da%88-%da%af%d8%b1%d8%a7%d8%a4%d9%86%da%88-%db%8c%d9%88%d9%85/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%b1-%d9%be%da%91%db%8c%d8%a7%da%ba-%d9%be%d8%b1%db%8c%da%88-%da%af%d8%b1%d8%a7%d8%a4%d9%86%da%88-%db%8c%d9%88%d9%85/#respond Wed, 23 Mar 2022 09:00:44 +0000 https://vni.global/?p=2390

اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی  مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر  دستوں نے مارچ پریڈ و فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ پریڈ کے دوران میزائل، ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھی شاندار […]

The post اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی appeared first on Viral News International.

]]>

اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی  مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر  دستوں نے مارچ پریڈ و فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ پریڈ کے دوران میزائل، ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کر کے دشمن کے دل پر ہیبت طاری کی۔

یوم پاکستان پریڈ کے دوران آذربائیجان، ترکی، بحرین اور سعودی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس سال یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ‘شاد رہے پاکستان’ رکھا گیا جو قومی ترانے کے جملے مرکز یقین شاد باد سے لیا گیا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کوپریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور  او آئی سی کے فلوٹ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ چین کے وزیر خارجہ نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر شرکت کی جو دونوں ممالک کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور  ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔

صدر اسلامی جمہوریہ ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزراء بھی مرکزی پریڈ دیکھنے کے لیے موجود رہے۔

پریڈ کے اختتام پر صدر مملکت اور آرمی چیف نے پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے والے افراد سے مصافحہ کیا اور ان کے عزم و ہمت کو سراہا۔

The post اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%b1-%d9%be%da%91%db%8c%d8%a7%da%ba-%d9%be%d8%b1%db%8c%da%88-%da%af%d8%b1%d8%a7%d8%a4%d9%86%da%88-%db%8c%d9%88%d9%85/feed/ 0