Gaming Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/gaming/ Viral News International Tue, 28 Dec 2021 15:17:09 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Gaming Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/gaming/ 32 32 چینی ٹیکنالوجی کمپنی’بیدو’ نے’ میٹاورس’ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا https://vni.global/blog/%da%86%db%8c%d9%86%db%8c-%d9%b9%db%8c%da%a9%d9%86%d8%a7%d9%84%d9%88%d8%ac%db%8c-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c%d8%a8%db%8c%d8%af%d9%88-%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%d9%b9%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b3/ https://vni.global/blog/%da%86%db%8c%d9%86%db%8c-%d9%b9%db%8c%da%a9%d9%86%d8%a7%d9%84%d9%88%d8%ac%db%8c-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c%d8%a8%db%8c%d8%af%d9%88-%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%d9%b9%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b3/#respond Tue, 28 Dec 2021 15:17:09 +0000 https://vni.global/?p=1867

بیدو نے نائیکی اور فیراری جیسے برانڈز کے ساتھ ورچوئل اشیا کے ساتھ تجربہ کرنے کابھی معاہدہ کیا ہےکیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میٹاورس کا ہی ہے جو کہ آج کی ویب کی جگہ لے سکتی ہے۔ بیدو جسے چین کا گوگل بھی کہا جاتا ہے نے ورچوئل دنیا کے اندر  اپنی نئی […]

The post چینی ٹیکنالوجی کمپنی’بیدو’ نے’ میٹاورس’ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا appeared first on Viral News International.

]]>

بیدو نے نائیکی اور فیراری جیسے برانڈز کے ساتھ ورچوئل اشیا کے ساتھ تجربہ کرنے کابھی معاہدہ کیا ہےکیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میٹاورس کا ہی ہے جو کہ آج کی ویب کی جگہ لے سکتی ہے۔

بیدو جسے چین کا گوگل بھی کہا جاتا ہے نے ورچوئل دنیا کے اندر  اپنی نئی ایپ زی رینگ(XiRang) کے ذریعے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا، ‘زی رینگ’ امید کی سرزمین کا چینی زبان میں ترجمہ ہے۔کانفرنس میں کسی اسمارٹ فون، کمپیوٹر  یا ورچوئل رئیلٹی چشموں کے ذریعے شرکت کی گئی۔

اس کانفرنس میں بیدو کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو رابن لی تھری ڈی اوتاروں (تھری ڈی روپ) کی صورت میں موجود سامعین کے سامنے پیش ہوئے۔

بیدو کے نائب صدر مے جی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ پلیٹ فارم ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہے اور اسے مکمل طور پر متعارف کرانے میں 6 سال لگ سکتے ہیں۔

 زی رینگ ایپ صارفین کو ایک ڈیجیٹل کردار بنانے اور تھری ڈی دنیا میں (کسی فکشنل یا خیالی شہر میں) دوسرےصارفین  سے بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بیدو کا کہنا ہے کہ ایک ہی وقت میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو کسی ایک ڈیجیٹل ایونٹ میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔

فی الوقت چین میں موجود صارفین اس ایپ کے ذریعے ورچوئل نمائشوں  میں شرکت سمیت کسی ڈیجیٹل سوئمنگ پول میں غوطے بھی لگا سکتے ہیں۔

 میٹاورس کیا ہے؟

’میٹاورس‘ کی اصطلاح سب سے پہلے سائنس فکشن کے معروف رائٹر نیل اسٹیفنسن نے استعمال کی تھی۔ یہ ایک ڈیجیٹل یا آن لائن دنیا ہےجہاں لوگ کمپیوٹر کے بجائے وی آر ہیڈ سیٹ کے ذریعے ورچوئل ماحول میں گیم کھیلنےکے علاوہ وہاں کام اور بات چیت کر سکیں گے، اسے انٹرنیٹ کا مستقبل بھی کہا جارہا ہے اور اسے ورچوئل ریئلٹی کے بہتر ورژن کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

اس ورچوئل دنیا میں تھری ڈی اوتار (تھری ڈی روپ) کے ذریعے آپ کی نمائندگی دنیا بھر میں ہوسکےگی۔

واضح رہےکہ کوروناوائرس کی وبا کے دوران ورچوئل ویڈیو گیمز کے استعمال میں اضافہ ہواہے، ماہرین کے مطابق آنے والے وقتوں میں  ورچوئل پارٹیوں ،سماجی میل جول اور کام سے متعلق تقریبات میں ورچوئل ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ جائے گا۔

The post چینی ٹیکنالوجی کمپنی’بیدو’ نے’ میٹاورس’ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%86%db%8c%d9%86%db%8c-%d9%b9%db%8c%da%a9%d9%86%d8%a7%d9%84%d9%88%d8%ac%db%8c-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c%d8%a8%db%8c%d8%af%d9%88-%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%d9%b9%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b3/feed/ 0
ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے شکست، پاکستان کا کلین سوئپ https://vni.global/blog/%da%88%da%be%d8%a7%da%a9%d8%a7-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%86%d9%86%da%af%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-8-%d8%b1/ https://vni.global/blog/%da%88%da%be%d8%a7%da%a9%d8%a7-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%86%d9%86%da%af%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-8-%d8%b1/#respond Wed, 08 Dec 2021 11:17:31 +0000 https://vni.global/?p=1565

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز  میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار  گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر […]

The post ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے شکست، پاکستان کا کلین سوئپ appeared first on Viral News International.

]]>

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز  میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار  گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔

ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں  آئیں۔

ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپن بولر بن گئے ہیں۔

بنگلا دیش کی پہلی اننگز

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور ایک بنگلا دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: آئی سی سی
ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: آئی سی سی

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔  پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور  محمد رضوان  نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

The post ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے شکست، پاکستان کا کلین سوئپ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%88%da%be%d8%a7%da%a9%d8%a7-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%86%d9%86%da%af%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-8-%d8%b1/feed/ 0
ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 اہم کھلاڑی شامل نہیں https://vni.global/blog/%d9%88%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d8%a7%d9%86%da%88%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%db%81%d9%88%d9%85-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/ https://vni.global/blog/%d9%88%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d8%a7%d9%86%da%88%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%db%81%d9%88%d9%85-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/#respond Thu, 02 Dec 2021 12:54:04 +0000 https://vni.global/?p=1476

سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نائب […]

The post ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 اہم کھلاڑی شامل نہیں appeared first on Viral News International.

]]>

سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 اہم کھلاڑی شامل نہیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر،  شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ

قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے منصور رانا کو ٹیم منیجر اور  ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔

کرنل ریٹائرڈ عمران سکیورٹی منیجر اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

ٹیم کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کافی متوازی ہے، اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کیلئے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

محمد وسیم نے بتایا کہ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو  ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

The post ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 اہم کھلاڑی شامل نہیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d8%a7%d9%86%da%88%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%db%81%d9%88%d9%85-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/feed/ 0
پاکستان کا بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%d8%b3%db%92-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%d8%b3%db%92-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2/#respond Mon, 22 Nov 2021 14:44:04 +0000 https://vni.global/?p=1341

بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔ عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں […]

The post پاکستان کا بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ appeared first on Viral News International.

]]>

بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔

عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری اور کپتان بابراعظم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد رضوان نے کھیل کوسنبھالا اور وہ 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ آخری گیند تک گیا اور انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا  جب کہ آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے محمد اللہ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

The post پاکستان کا بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%d8%b3%db%92-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2/feed/ 0
پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-29-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-29-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85/#respond Tue, 16 Nov 2021 12:14:21 +0000 https://vni.global/?p=1288

The post پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی appeared first on Viral News International.

]]>

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے 8 ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان 2025 میں چیمپئنز  ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔

2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقا منتقل ہوگئی تھی۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 کے دوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

2024کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا  اور  ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔ 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

2028کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔

انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلا دیش کریں گے۔

The post پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-29-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85/feed/ 0
آصف علی کی بڑے مقابلے سے پہلے پتنگ بازی https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b5%d9%81-%d8%b9%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a8%da%91%db%92-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-%d9%be%d8%aa%d9%86%da%af-%d8%a8%d8%a7%d8%b2%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b5%d9%81-%d8%b9%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a8%da%91%db%92-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-%d9%be%d8%aa%d9%86%da%af-%d8%a8%d8%a7%d8%b2%db%8c/#respond Wed, 10 Nov 2021 07:43:22 +0000 https://vni.global/?p=1202

The post آصف علی کی بڑے مقابلے سے پہلے پتنگ بازی appeared first on Viral News International.

]]>

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے آصف علی نے یہ ویڈیو منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔

آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

The post آصف علی کی بڑے مقابلے سے پہلے پتنگ بازی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b5%d9%81-%d8%b9%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a8%da%91%db%92-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-%d9%be%d8%aa%d9%86%da%af-%d8%a8%d8%a7%d8%b2%db%8c/feed/ 0
فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کمپنی کا نام تبدیل کردیا https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d8%b3-%d8%a8%da%a9-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9-%d8%b2%da%a9%d8%b1%d8%a8%d8%b1%da%af-%d9%86%db%92-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%86/ https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d8%b3-%d8%a8%da%a9-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9-%d8%b2%da%a9%d8%b1%d8%a8%d8%b1%da%af-%d9%86%db%92-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%86/#respond Thu, 04 Nov 2021 08:13:52 +0000 https://vni.global/?p=1118

The post فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کمپنی کا نام تبدیل کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

مارک زکر برگ نے فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز (فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام تبدیل نہیں کیے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیرنٹ کمپنی کو بھی فیس بک ہی کہا جاتا تھا۔ اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ’میٹا‘ کی چھتری تلے کام کریں گی۔

The post فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کمپنی کا نام تبدیل کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%81%db%8c%d8%b3-%d8%a8%da%a9-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9-%d8%b2%da%a9%d8%b1%d8%a8%d8%b1%da%af-%d9%86%db%92-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%86/feed/ 0
اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%8f%da%91%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d9%88%d9%b9%d8%b1-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9%d9%84-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b4/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%8f%da%91%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d9%88%d9%b9%d8%b1-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9%d9%84-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b4/#respond Thu, 04 Nov 2021 07:41:31 +0000 https://vni.global/?p=1114

The post اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش appeared first on Viral News International.

]]>

اس دور میں جب ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت آرہی ہے تو ایسے میں ایک جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے اڑنے والی ’ایکس ٹوریسمو‘ نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا ہے۔

اے ایل آئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔

ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔

The post اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%8f%da%91%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d9%88%d9%b9%d8%b1-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9%d9%84-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b4/feed/ 0
قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے امارات پہنچ گئی https://vni.global/blog/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d8%a7%da%88-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%b1%da%a9%d8%aa-%da%a9/ https://vni.global/blog/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d8%a7%da%88-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%b1%da%a9%d8%aa-%da%a9/#respond Fri, 15 Oct 2021 14:30:02 +0000 https://vni.global/?p=1016

The post قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے امارات پہنچ گئی appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور  دیگر اسٹاف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں، سپورٹ کرتے رہیں اور یقین رکھیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں۔

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

The post قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے امارات پہنچ گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d8%a7%da%88-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%b1%da%a9%d8%aa-%da%a9/feed/ 0
پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%85%db%8c%da%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d9%b9%da%a9%d9%b9/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%85%db%8c%da%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d9%b9%da%a9%d9%b9/#respond Mon, 04 Oct 2021 14:10:15 +0000 https://vni.global/?p=827

The post پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت appeared first on Viral News International.

]]>

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں جس کے بعد کئی شائقین کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظارکے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔

اتوار کی رات پاک بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کےلیے پیش کی گئی تھیں جو پیر کی صبح  تک فروخت ہوچکیں۔

سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کے نہ ملنے کی شکایت کی اور ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

The post پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%85%db%8c%da%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d9%b9%da%a9%d9%b9/feed/ 0