Food Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/food/ Viral News International Fri, 30 Jun 2023 13:42:41 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Food Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/food/ 32 32 آج لزیز تکہ بوٹی سے مہمانوں کی تواضع کریں https://vni.global/blog/%d8%a2%d8%ac-%d9%84%d8%b2%db%8c%d8%b2-%d8%aa%da%a9%db%81-%d8%a8%d9%88%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%db%81%d9%85%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%88%d8%a7%d8%b6%d8%b9-%da%a9%d8%b1%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%a2%d8%ac-%d9%84%d8%b2%db%8c%d8%b2-%d8%aa%da%a9%db%81-%d8%a8%d9%88%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%db%81%d9%85%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%88%d8%a7%d8%b6%d8%b9-%da%a9%d8%b1%db%8c/#respond Fri, 30 Jun 2023 13:42:41 +0000 https://vni.global/?p=17958

The post آج لزیز تکہ بوٹی سے مہمانوں کی تواضع کریں appeared first on Viral News International.

]]>

 اگر کسی مزیدار  کھانے کا سوچیں  تو ذہن میں  میں یقیناً باربی کیو سرفہرست ہے یہی وجہ ہے کہ عید قرباں پر باربی کیو کھانوں کی مانگ میں خود بخود اضافہ ہونے لگتا ہے۔

 اگر آپ بھی عید قرباں کی دعوت کے مینیو کے لیے پریشان ہیں تو اس عید بڑے کے گوشت کی افغانی بوٹی آزمائیں۔

اجزا:

بیف گوشت : 600 گرام

پیاز : 2 عدد درمیانی

لہسن کا پیسٹ : آدھی چمچ

ادرک کا پیسٹ : آدھی

کچا پپیتا : دو چمچ

نمک : حسب ضرورت

ترکیب

باؤل میں ململ کا کپڑا بچھا کر اس میں 2  درمیانی پیاز کش کرلیں، اب ململ کے کپڑے کو نچوڑ کر پیاز کا عرق باؤل میں جمع کرلیں۔

 پیاز کے عرق میں اچھی طرح دھلا ہوا اور چھوٹی چھوٹی بوٹیوں کی صورت کٹا گوشت ڈال کر اچھی طرح  مکس کریں، اب اس پیاز میں آدھا چمچ لہسن ، آدھا چمچ ادرک کا پیسٹ ، 2 چمچ کچا پپیتا کا پیسٹ، ڈیڑھ چمچ یا حسب ضرورت نمک ملاکر 4 سے 6 یاگھنٹے یا پھر رات بھر میری نیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔

جب پکانا  ہو تو اس وقت چربی کی بھی چھوٹی بوٹیاں کرلیں اور بوٹیوں کے مصالحے کے ساتھ ملا کر کچھ دیر کیلئے  رکھ دیں، اس میں تھوڑ ا سا تیل بھی شامل کر دیں۔

کوئلے دہکالیں اور اب  دو بوٹی گوشت ایک بوٹی چربی کی سیخوں پر چڑھالیں، اب سیخوں پر دونوں طرف ایک سے ڈیڑھ چمچ تکہ مسالہ چھڑکیں، اس کو ہلکا ہلکا تیل لگاکر کوہلے پر سینک لیں، چاہیں تو اوون میں بھی گرم کر سکتے ہیں۔

تیار ہونے پر سیخوں سے نکال لیں اور ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

The post آج لزیز تکہ بوٹی سے مہمانوں کی تواضع کریں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a2%d8%ac-%d9%84%d8%b2%db%8c%d8%b2-%d8%aa%da%a9%db%81-%d8%a8%d9%88%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%db%81%d9%85%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%88%d8%a7%d8%b6%d8%b9-%da%a9%d8%b1%db%8c/feed/ 0
مکہ مکرمہ,ہوٹلوں پر پکا ہوا گوشت تول کر فروخت کرنے کا حکم https://vni.global/blog/%d9%85%da%a9%db%81-%d9%85%da%a9%d8%b1%d9%85%db%81%db%81%d9%88%d9%b9%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%be%da%a9%d8%a7-%db%81%d9%88%d8%a7-%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%d8%aa%d9%88%d9%84-%da%a9%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d9%85%da%a9%db%81-%d9%85%da%a9%d8%b1%d9%85%db%81%db%81%d9%88%d9%b9%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%be%da%a9%d8%a7-%db%81%d9%88%d8%a7-%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%d8%aa%d9%88%d9%84-%da%a9%d8%b1/#respond Tue, 22 Nov 2022 14:17:46 +0000 https://vni.global/?p=12023

The post مکہ مکرمہ,ہوٹلوں پر پکا ہوا گوشت تول کر فروخت کرنے کا حکم appeared first on Viral News International.

]]>

مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں اب  پکا ہوا گوشت تول کر فروخت ہوگا۔

مکہ مکرمہ کے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ میں گوشت فروخت کرنے کا طویل عرصے سے رائج  طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔عرب ویب سائٹ  نے سعودی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  مکہ مکرمہ کے قائم مقام میئر صالح الترکی نے ریسٹورنٹس میں پکائے گئے گوشت کو فی پلیٹ کے بجائے وزن کر کے فروخت کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

میئر صالح الترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف ان شکایات پر کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ  ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ سروس میں پلیٹ میں گوشت کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔ مختلف ہوٹلوں میں گوشت کی مقدار یکساں نہیں ہوتی۔

مکہ میونسپلٹی نے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ  کمپنیوں کے مالکان و منتظمین سے کہا ہے کہ وہ گاہکوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ پکا ہوا گوشت تول کرفروخت کریں۔ فی پلیٹ  قیمت وصول نہ کی جائے۔

مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے پکے ہوئے گوشت کے نرخ متاثر نہیں ہوں گے۔ مقامی شہریوں ، غیرملکیوں اور زائرین کو کسی بھی ریسٹورنٹ یا کیٹرنگ کی جانب سے پکا ہوا گوشت وزن کے بجائے پلیٹ کے حساب سے فروخت کرنے کی صورت میں شکایت درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پکے ہوئے گوشت کو تول کر فروخت کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو 3 ما ہ کی مہلت دی گئی ہے۔

The post مکہ مکرمہ,ہوٹلوں پر پکا ہوا گوشت تول کر فروخت کرنے کا حکم appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%da%a9%db%81-%d9%85%da%a9%d8%b1%d9%85%db%81%db%81%d9%88%d9%b9%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%be%da%a9%d8%a7-%db%81%d9%88%d8%a7-%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%d8%aa%d9%88%d9%84-%da%a9%d8%b1/feed/ 0
ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک سے ہلاک ہونے لگا https://vni.global/blog/%db%81%d8%b1-4-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%86%da%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d9%81%d8%b1%d8%af-%d8%a8%da%be%d9%88%da%a9-%d8%b3%db%92-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%84/ https://vni.global/blog/%db%81%d8%b1-4-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%86%da%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d9%81%d8%b1%d8%af-%d8%a8%da%be%d9%88%da%a9-%d8%b3%db%92-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%84/#respond Tue, 20 Sep 2022 12:25:02 +0000 https://vni.global/?p=9172

The post ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک سے ہلاک ہونے لگا appeared first on Viral News International.

]]>

یہ انکشاف 200 سے زیادہ این جی اوز نے ایک کھلے خط میں کرتے ہوئے بھوک کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 238 این جی اوز بشمول آکسفیم اور سیو دی چلڈرن نے ایک کھلے خط کو جاری کیا۔

اس خط میں کہا گیا کہ ‘دنیا بھر میں 34 کروڑ 50 لاکھ افراد کو خوراک دستیاب نہیں، اس تعداد میں 2019 سے دگنا اضافہ ہوا ہے’۔ خط کے مطابق عالمی رہنماؤں کی جانب سے 21 ویں صدی میں قحط سالی کے خاتمےکے وعدوں کے باوجود دنیا بھر کے 45 ممالک میں 5 کروڑ افراد قحط سالی کی زد میں ہیں۔

این جی اوز کا کہنا تھا کہ روزانہ 19 ہزار 700 افراد بھوک کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، یعنی ہر 4 سیکنڈ میں بھوک ایک شخص کی جان لے لیتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ زراعت اور کاشتکاری کے حوالے سے دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود ہم 21 ویں صدی میں قحط سالی کی بات کررہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔

خط کے مطابق یہ کسی ایک ملک یا براعظم کی بات نہیں اور بھوک کی کوئی ایک وجہ نہیں، یہ پوری انسانیت کے لیے ناانصافی ہے۔

The post ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک سے ہلاک ہونے لگا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%db%81%d8%b1-4-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%86%da%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d9%81%d8%b1%d8%af-%d8%a8%da%be%d9%88%da%a9-%d8%b3%db%92-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%84/feed/ 0
کینسر اور امراض قلب کاسبب بنے والی عام غزائیں https://vni.global/blog/%da%a9%db%8c%d9%86%d8%b3%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%d8%a7%d8%b6-%d9%82%d9%84%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d8%b3%d8%a8%d8%a8-%d8%a8%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%ba/ https://vni.global/blog/%da%a9%db%8c%d9%86%d8%b3%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%d8%a7%d8%b6-%d9%82%d9%84%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d8%b3%d8%a8%d8%a8-%d8%a8%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%ba/#respond Sun, 04 Sep 2022 13:00:14 +0000 https://vni.global/?p=8148

The post کینسر اور امراض قلب کاسبب بنے والی عام غزائیں appeared first on Viral News International.

]]>

الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال آنتوں کے کینسر سمیت امراض قلب اور قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ 2 نئی طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ایک تحقیق امریکا میں ہوئی جس میں 2 لاکھ مردوں اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ 28 سال تک لیا گیا اور دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر طرح کی الٹرا پراسیس غذائیں کینسر کا شکار بنانے میں کسی حد تک کردار ادا کرتی ہیں۔

امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے دریافت کیا کہ زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذائیں کھانے والے مردوں میں کینسر کا خطرہ 29 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

البتہ خواتین میں یہ خطرہ دریافت نہیں ہوسکا جس کی وضاحت محققین نہیں کرسکے۔

دوسری تحقیق میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ 12 سال تک کیا گیا۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ امراض قلب اور جلد موت کا خطرہ ان غذاؤں کو پراسیس کرنے کی وجہ سے بڑھتا ہے۔

اس سے قبل جولائی میں یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے بالخصوص درمیانی عمر کے افراد کے لیے۔

اس تحقیق میں 2700 سے زیادہ افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

نتائج سے عندیہ ملا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کم کرکے لوگ متاثرہ دماغی افعال کی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

The post کینسر اور امراض قلب کاسبب بنے والی عام غزائیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%a9%db%8c%d9%86%d8%b3%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%d8%a7%d8%b6-%d9%82%d9%84%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d8%b3%d8%a8%d8%a8-%d8%a8%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%ba/feed/ 0
برف میں جمے گوشت کو منٹوں میں پگھلانے کا آسان طریقہ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%b1%d9%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d9%85%db%92-%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%da%af%da%be%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%b1%d9%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d9%85%db%92-%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%da%af%da%be%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7/#respond Thu, 14 Jul 2022 10:02:04 +0000 https://vni.global/?p=4891

The post برف میں جمے گوشت کو منٹوں میں پگھلانے کا آسان طریقہ appeared first on Viral News International.

]]>

عید الاضحیٰ گزرے ابھی ایک ہفتہ بھی مکمل نہیں ہوا اور بہت سے لوگوں کی دعوتیں اب بھی جاری ہیں۔

 ایسے میں ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا ہوتا ہے وہ یہ کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟

اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں  لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا۔

طریقہ:

آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک بڑا سا پیالا لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی دو چمچ نمک اور دو چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں، یہ ناصرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کردے گا۔

The post برف میں جمے گوشت کو منٹوں میں پگھلانے کا آسان طریقہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%b1%d9%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d9%85%db%92-%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%da%af%da%be%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7/feed/ 0
وہ عام غلطی جو جلد موت کا خطرہ بڑھائے https://vni.global/blog/%d9%88%db%81-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%ba%d9%84%d8%b7%db%8c-%d8%ac%d9%88-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%85%d9%88%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%db%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d8%a6%db%92/ https://vni.global/blog/%d9%88%db%81-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%ba%d9%84%d8%b7%db%8c-%d8%ac%d9%88-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%85%d9%88%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%db%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d8%a6%db%92/#respond Mon, 11 Jul 2022 11:30:21 +0000 https://vni.global/?p=4699

The post وہ عام غلطی جو جلد موت کا خطرہ بڑھائے appeared first on Viral News International.

]]>

یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ ٹروپیکل میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنے اور جلد موت کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانوں میں نمک کا اضافہ مردوں کی زندگی میں 2 سال جبکہ خواتین کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کو کھانے پر اضافی نمک چھڑکنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جس میں کھانے پر اوپر سے نمک چھڑکنے اور قبل از وقت موت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمک کے استعمال میں معتدل کمی لانا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن کی غذائی عادات کی جانچ پڑتال اوسطاً 9 سال تک کی گئی تھی۔

ویسے تو نمک کی مجموعی مقدار کے بارے میں جاننا مشکل ہوتا ہے کیونکہ متعدد پراسیس غذاؤں میں نمک کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

مگر اس تحقیق کے لیے کھانوں پر نمک چھڑکنے کی عادت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے پر نمک چھڑکنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ 28 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران دیگر عناصر جیسے عمر، جنس، جسمانی وزن، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں،مختلف امراض جیسے ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ نمک کا کم استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کہ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ نمک کے استعمال سے کسی فرد کے صحت مند ہونے کا اندازہ لگانا ممکن ہے۔

The post وہ عام غلطی جو جلد موت کا خطرہ بڑھائے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%db%81-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%ba%d9%84%d8%b7%db%8c-%d8%ac%d9%88-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%85%d9%88%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%db%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d8%a6%db%92/feed/ 0
کلیجی، دل اور گردے کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ،ماہرین https://vni.global/blog/%da%a9%d9%84%db%8c%d8%ac%db%8c%d8%8c-%d8%af%d9%84-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%af%d8%b1%d8%af%db%92-%da%a9%da%be%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b5%d8%ad%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%af/ https://vni.global/blog/%da%a9%d9%84%db%8c%d8%ac%db%8c%d8%8c-%d8%af%d9%84-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%af%d8%b1%d8%af%db%92-%da%a9%da%be%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b5%d8%ad%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%af/#respond Sun, 10 Jul 2022 11:35:38 +0000 https://vni.global/?p=4687

The post کلیجی، دل اور گردے کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ،ماہرین appeared first on Viral News International.

]]>

عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے بعد کلیجی پکانے کا رواج بہت عام ہے۔

مگر کلیجی کے ساتھ ساتھ دل، مغز، گردے اور دیگر اعضا کا گوشت بھی پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔

تو کیا گائے یا بکرے کے ان حصوں کا گوشت صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے یا نہیں؟

ویسے بیشتر افراد تو انہیں نقصان دہ یا خراب سمجھ کر کھانے سے گریز کرتے ہیں مگر ان میں سے بیشتر افراد کو یہ معلوم نہیں کہ گوشت کے یہ حصے کچھ وٹامنز اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ ماہرین اس بارے میں کیا رائے دیتے ہیں۔

غذائی اجزا

گائے کی 110 گرام کلیجی  میں 153 کیلوریز، 23 گرام پروٹین، 4 گرام چربی یا چکنائی، 4 گرام کاربو ہاہیڈریٹس اور 0 گرام فائبر ہوتا ہے۔

اسی طرح گائے کے دل کی 110 گرام میں 127 کیلویرز، 20 گرام پروٹین، 4 گرام چربی یا چکنائی جبکہ کاربوہائیڈریٹس یا فائبر موجود ہوتے ہیں۔

گائے کے ان حصوں کا گوشت غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے اور متعدد وٹامنز اور منرلز بشمول وٹامنز  بی، آئرن اور زنک جسم کو ملتے ہیں۔

دماغی امراض کے خطرے میں کمی

کلیجی میں وٹامن بی 1 موجود ہوتا ہے اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ یہ وٹامن الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے یادداشت سے محرومی اور دیگر کی روک تھام کرتا ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

جگر اور گردوں میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور آئرن کی کمی خون کی کمی کا باعث بھی بنتی ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور جسمانی توانائی سے محرومی جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

لیکن کلیجی کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔

کینسر کے خطرے میں کمی

وٹامن بی 2 جسم کو کینسر کی مخصوص اقسام سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے، یہ وٹامن کلیجی اور گردوں میں وافر مقدار میں  موجود ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن بی 2 پھیھپڑوں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ اس وٹامن کی جسم میں کمی غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم کرے

کلیجی، گردے اور مغز وغیرہ میں وٹامن بی 12 کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس کے ساتھ فولیٹ بھی جسم کو ملتا ہے۔

یہ وٹامن خون میں ایسے مخصوص امینو ایسڈز کی سطح  کو کم کرتا ہے جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

مضبوط مدافعتی نظام

جگر، کلیجی اور دل میں زنک نامی جز کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ زنک مدافعتی نظام کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور زنک کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

مگر کلیجی یا دل گردوں کی بہت زیادہ مقدار کے استعمال سے کچھ نقصان ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ

کلیجی اور دل میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے تو کلیجی کی معتدل مقدار کا استعمال کرنا چاہیے۔

جوڑوں میں تکلیف

جوڑوں میں تکلیف کا سامنا کرنے والے افراد کو کلیجی یا گردے وغیرہ کھانے سے گریز کرنا چاہیےکیونکہ ان میں موجود اجزا جوڑوں کی تکلیف کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

جسم میں آئرن کی زیادہ مقدار

اگر جسم میں آئرن کی مقدار  زیادہ ہو تو ایک بیماری Hemochromatosis کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ کلیجی وغیرہ میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو اس وجہ سے ان کے   زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

The post کلیجی، دل اور گردے کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ،ماہرین appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%a9%d9%84%db%8c%d8%ac%db%8c%d8%8c-%d8%af%d9%84-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%af%d8%b1%d8%af%db%92-%da%a9%da%be%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b5%d8%ad%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%af/feed/ 0
گوشت کو منٹوں میں گلانے کے چند آزمودہ طریقے https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%da%86%d9%86%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%b2%d9%85%d9%88%d8%af%db%81/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%da%86%d9%86%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%b2%d9%85%d9%88%d8%af%db%81/#respond Sat, 09 Jul 2022 13:03:55 +0000 https://vni.global/?p=4643

The post گوشت کو منٹوں میں گلانے کے چند آزمودہ طریقے appeared first on Viral News International.

]]>

بکرا عید پر قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، لوگوں کے گھروں میں دعوتیں بھی ہوتی ہیں، ایسے میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ گوشت جلد پکے تاکہ ہر چیز وقت پر ہو۔

لیکن اکثر کچھ خواتین کو گوشت گلانے میں کئی مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کچھ ٹوٹکے بتائیں گے جس سے گوشت منٹوں میں گل جائے گا۔

گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے:

* ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ

* ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

* چائے کے ایک یا دو کپ میں گوشت کو میرینیٹ کرکے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، دراصل چائے میں ‘ٹینن’ نامی کیمیکل کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے جو گوشت گلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

* کوکا کولا سے بھی گوشت گلایا جاسکتا ہے، جی ہاں! اس میں موجود کیمیکلز چیز گلانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے 30 سے 40 منٹ تک گوشت کو کولا میں ملا کر رکھ دیں اور پھر اسے دھو کر پکائیں۔

کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔

* ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے۔

The post گوشت کو منٹوں میں گلانے کے چند آزمودہ طریقے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%da%86%d9%86%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%b2%d9%85%d9%88%d8%af%db%81/feed/ 0
بغیر بو کے ملائی جیسی کلیجی کیسے بنائیں؟ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d8%a8%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ac%db%8c%d8%b3%db%8c-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%ac%db%8c-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%ba/ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d8%a8%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ac%db%8c%d8%b3%db%8c-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%ac%db%8c-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%ba/#respond Sat, 09 Jul 2022 08:57:07 +0000 https://vni.global/?p=4625

The post بغیر بو کے ملائی جیسی کلیجی کیسے بنائیں؟ appeared first on Viral News International.

]]>

عیدِ قرباں کے دن کلیجی دوپہر تک نہ ملے تو عید کا مزہ پھیکا پڑ جاتا ہے لیکن کچھ خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ کلیجی تیار ہونے کے بعد اس کی بُو ختم نہیں ہوئی اور ٹھیک طرح سے گلی بھی نہیں۔

آج ہم آپ کو کلیجی کی بو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے، اس کے علاوہ ایک ترکیب بھی بتائیں گے جس سے کلیجی بے حد ذائقے دار اور نرم بنے گی۔

کلیجی دھونے کا طریقہ:

* سب سے پہلے کلیجی کو باؤل میں موجود صاف پانی میں بھگوئیں اور اسے دھو لیں۔

* دوسرے باؤل میں تقریباً آدھا کپ دودھ اور ایک گلاس پانی شامل کرلیں (کلیجی زیادہ ہو تو دودھ اور پانی کی مقدار اس حساب سے لیں) اور پھر اسے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

* اس کے بعد دوبارہ اسے صاف پانی سے دھو لیں۔

بُو ختم کرنے کا طریقہ:

*لہسن کے کچھ جوے لیں اور انہیں چھلکے سمیت پیس لیں، ساتھ ہی اس میں حسبِ مقدار لیمو کا رس یا سرکا ملا لیں، اس آمیزے کو اچھی طرح سے کلیجی پر ڈال دیں اور مکس کردیں۔

*اب اس کلیجی کو 20 سے 25 منٹ تک رکھ دیں، پھر اسے ایسے ہی پانی سے دھو لیں اور چھان لیں۔

یہ طریقہ آزمائیں اور پھر دیکھیں کلیجی کی بدبو کیسے ختم ہوتی ہے۔

مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب:

کلیجی کا سالن:

ایک کپ دہی میں آدھا چمچ لال پسی مرچیں، ایک چوتھائی کٹی مرچیں، تھوڑی سی ہلدی، ایک چمچ ثابت دھنیا، ایک چمچ کٹا ہوا زیرا ملا کر بوٹیوں کو آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

فوٹو فائل

کڑھائی میں آئل ڈال کر 4 ثابت کالی مرچیں، 2 لونگ اور 2 بڑی الائچی ڈال دیں، پھر کدوکش کی ہوئی ایک پیاز اس میں شامل کریں۔

پیاز ہلکی سی براؤن ہو جائے تو اس میں ایک سرخ ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں، ٹماٹر گل جائے تو اس میں دہی میں میرینیٹ کی گئی کلیجی شامل کریں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں، دہی کے پانی میں ہی کلیجی گل جائے گی۔

کلیجی آئل چھوڑ دے تو اس میں نمک شامل کریں، 2 سے 3 منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کردیں اور اوپر سے ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک کاٹ کر ڈال دیں۔

فرائی کلیجی:

 

فوٹو فائل

کڑھائی میں اچھا خاصا تیل ڈال کر کلیجی فرائی کرلیں، بوٹیاں سرخ ہوجائیں تو تیل سے نکال لیں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، باریک کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں، ایک چمچ چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر لطف اٹھائیں۔

اہم ہدایت: کلیجی میں نمک ہمیشہ پکنے کے بعد شامل کریں کیونکہ شروع میں ڈالنے سے کلیجی سخت ہو جائے گی۔

The post بغیر بو کے ملائی جیسی کلیجی کیسے بنائیں؟ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d8%a8%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ac%db%8c%d8%b3%db%8c-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%ac%db%8c-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%ba/feed/ 0
بارشوں کے موسم میں جھٹ پٹ آلو کے پراٹھے کیسے بنائیں؟ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%da%be%d9%b9-%d9%be%d9%b9-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%b9%da%be%db%92/ https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%da%be%d9%b9-%d9%be%d9%b9-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%b9%da%be%db%92/#respond Mon, 04 Jul 2022 09:43:40 +0000 https://vni.global/?p=4257

The post بارشوں کے موسم میں جھٹ پٹ آلو کے پراٹھے کیسے بنائیں؟ appeared first on Viral News International.

]]>

ملک بھر میں بارشوں کا موسم ہے، پھر بارشیں ہوں اور آلو کے پراٹھے گھر میں نہ بنیں، ایسا ہو نہیں سکتا۔

خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ کھانا ایسے پکایا جائے جو جھٹ پٹ تیار ہو اور زیادہ وقت نہ لے، اب آلو کے پراٹھوں میں اگر ذائقہ چاہیے تو اس میں محنت لگے گی۔

لیکن آج ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کردیں گے۔

آلو بھرے پراٹھوں کی جگہ اگر آلو والے پراٹھے ہوں اور بن بھی جلدی جائیں تو مزہ آجائے۔

آلو کے پراٹھے بنانے کا آسان طریقہ:

اس کے لیے پہلے آلوؤں کو ابال کر کدوکش کریں اور انہیں آدھا کلو میدے میں اچھی طرح مکس کرلیں، پھر پیاز اور ہری مرچیں کاٹ کر ملا لیں۔

اس آمیزے میں حسبِ ذائقہ نمک اور لال مرچیں ملائیں اور ساتھ ہی تھوڑا سا کوکنگ آئل اور میتھی شامل کریں، پھر اس میدے کو اچھی طرح گوندھ لیں۔

لیجیے، آلو کے پراٹھوں کا آٹا تیار ہے، اب اس سے پیڑے بنائیں اور عام پراٹھوں کی طرح پکالیں۔

The post بارشوں کے موسم میں جھٹ پٹ آلو کے پراٹھے کیسے بنائیں؟ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%da%be%d9%b9-%d9%be%d9%b9-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%b9%da%be%db%92/feed/ 0