Crime Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/crime/ Viral News International Mon, 06 Jul 2026 20:25:25 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Crime Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/crime/ 32 32 گوجرخان میں افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پرباپ بیٹا قتل https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-bdz296r8/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-bdz296r8/#respond Mon, 06 Jul 2026 19:17:06 +0000 https://vni.global/?p=19704

The post گوجرخان میں افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پرباپ بیٹا قتل appeared first on Viral News International.

]]>

پنجاب کے شہر گوجرخان میں معمولی تلخ کلامی  پر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرخان کی یونین کونسل جرموٹ کے نواحی گاؤں کینگھر خورد میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین ارشد بھٹی اور اسکے اکلوتا  بیٹا مصدق بھٹی  اپنے گاؤں میں موجود تھے کہ اچانک حملہ آورو ں نے ان پر آتشیں اسلحے سے سیدھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ باپ اور بیٹے کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کی فوری کارروائی اور شواہد اکٹھے کرلئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر وہاں سے تمام ضروری سائنسی اور مادی شواہد (جیسے گولیوں کے خول وغیرہ) اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

Gujar Khan; Police arrest 05 members involved in motorcycle theft and robbery – Pothwar News

ابتدائی معلومات

 پولیس ذرائع کے مطابق  جھگڑا حویلی میں مویشی باندھنے کے معاملے پر تلخ کلامی سے شروع ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول ارشد محمود کے بھائی محمد منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ماسٹر عاطف اور اس کے بھائی مدثر رفیق کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل اور اعانتِ جرم کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہوا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں

سی پی او راولپنڈی کا نوٹس اور اعلیٰ حکام کو ہدایات

راولپنڈی پولیس کے سربراہ (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور اے ایس پی گوجرخان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کے احکامات جاری کیے۔ سی پی او نے اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس سنگین واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Father, son shot dead in Gujar Khan,CPO orders immediate arrest of suspects

اہل علاقہ کا کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا مطالبہ

قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں شید خوف و ہراس پھیل گیا،اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک قتل کے کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالےکرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے

The post گوجرخان میں افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی پرباپ بیٹا قتل appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-bdz296r8/feed/ 0
پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قاتل گرفتار https://vni.global/blog/tinyurl-com-5mezuv9m/ https://vni.global/blog/tinyurl-com-5mezuv9m/#respond Sun, 05 Jul 2026 18:42:27 +0000 https://vni.global/?p=19684

The post پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قاتل گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>

اسلام آباد میں ایک خاتون کی عزت اور جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سعد عباسی کو تھانہ کھنہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

 گروپ کیپٹن عاصم طارق اسلام آباد میں نائنتھ ایوینیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو ایک خاتون  کے ساتھ زبردستی کرتے دیکھا۔  انہوں نے فوری طور پر اپنی گاڑی روکی اور بیچ بچاؤ کرانے کے لیے آگے بڑھے، جس پر خاتون موٹرسائیکل سے اتر کر دوسری طرف بھاگ گئی۔ اس دوران ملزم سعد عباسی نے گروپ کیپٹن عاصم طارق سے بدکلامی شروع کر دی اور بعد میں آگے جا کر یوٹرن لیا اور ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے

یہ بھی پڑھیں

پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کا آفس کولیگ تھا جس نے اسے کام پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ راستہ تبدیل کر کے اسے کہیں اور (پارک) لے جانا چاہتا تھا، جس پر خاتون نے مزاحمت کی اور اسی دوران پاک فضائیہ کے افسر نے بروقت مداخلت کر کے اس کی جان بچائی۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حاضر سروس گروپ کیپٹن کا فائرنگ میں شہید ہونا ایک انتہائی تشویش ناک اور چیلنجنگ کیس تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر پولیس کی 11 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے تندہی سے کام کرتے ہوئے واقعے کے محض 9 گھنٹوں کے اندر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم سعد عباسی کو دھر لیا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کیس میں قانون کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

The post پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قاتل گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/tinyurl-com-5mezuv9m/feed/ 0
لاہور،غیرملکی خواتین کے بیان حلفی میں تہلکہ خیز انکشافات https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2uyhrnp4/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2uyhrnp4/#respond Sat, 04 Jul 2026 12:20:29 +0000 https://vni.global/?p=19651

The post لاہور،غیرملکی خواتین کے بیان حلفی میں تہلکہ خیز انکشافات appeared first on Viral News International.

]]>

لاہور (خصوصی رپورٹ): پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور کے ایک پوش علاقے  میں دو غیر ملکی خواتین کو مبینہ طور پر اغوا، گینگ ریپ اور بھتہ خوری کا نشانہ بنانے کے ہولناک واقعے نے ملک کے سیاسی اور قانون نافذ کرنے والے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

مرکزی ملزم محمد رضا ڈار کو پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی رشتے دار (مبینہ نواسہ) بتایا جا رہا ہے۔

کرپٹو کرنسی کا جھانسا اور اغوا کا جال

ذرائع کے مطابق، متاثرہ خواتین (جن میں سے ایک کا تعلق نیدر لینڈز/اسپین اور دوسری کا وینزویلا سے ہے) کی ملاقات گزشتہ برس اکتوبر 2025 میں سنگاپور میں مرکزی ملزم رضا ڈار سے ہوئی تھی، جہاں وہ کرپٹو کرنسی کے ایک کاروباری منصوبے میں شراکت دار بنے۔

ملزم نے خواتین کو مزید سرمایہ کاری کا جھانسا دے کر بزنس ویزے پر پاکستان بلایا۔ خواتین 29 جون کو لاہور پہنچیں، جہاں پہنچتے ہی انہیں مبینہ طور پر اغوا کر کے ایک رہائش گاہ پر محبوس کر دیا گیا اور ان کی رہائی کے بدلے 15 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 45 کروڑ پاکستانی روپے) تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا مجسٹریٹ کے سامنے تہلکہ خیز بیان

متاثرہ غیر ملکی خاتون نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ خاتون کے مطابق:

پہلی ہی رات 4 مسلح افراد نے آ کر انہیں رسیوں سے باندھ دیا۔

مزاحمت کرنے پر خواتین کے چہروں پر گھونسے مارے گئے اور پستول کے بٹ سے سر پر وار کیا گیا۔

خواتین کو ڈراتے ہوئے کہا گیا کہ “اگر پیسے نہ دیے تو زندہ نہیں جاؤ گی”۔

متاثرہ خاتون نے تصدیق کی کہ کالے کپڑوں میں ملبوس ملزم انہیں دوسرے فلور پر لے گیا اور رونے دھونے اور منت سماجت کے باوجود متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی مداخلت اور ریسکیو آپریشن

اس ہائی پروفائل کیس کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب ایک متاثرہ خاتون کے والد نے اسپین سے ہنگامی طور پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔ لاہور پولیس نے جدید میونسپل سلیو لانس کیمروں  اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے لوکیشن ٹریس کی اور چھاپہ مار کر خواتین کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر نامزد ملزم رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 8 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایک اور مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

سیاسی ردِعمل اور استعفے کا مطالبہ

اس واقعے کے بعد ملک میں ایک نیا سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ اس حساس معاملے کو دبانے اور اسے “زیادتی” کے بجائے محض “بھتہ خوری” کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا: کہ اسحاق ڈار فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ اس شرمناک الزام کے بعد وہ دنیا کے سامنے پاکستان کے جھنڈے تلے ملک کی نمائندگی کرنے کا جواز کھو چکے ہیں۔”

سفارتی ذرائع کے مطابق متعلقہ غیر ملکی سفارت خانے بھی اس کیس کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت کے پیش نظر تمام زاویوں سے شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post لاہور،غیرملکی خواتین کے بیان حلفی میں تہلکہ خیز انکشافات appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2uyhrnp4/feed/ 0
سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ ہانیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mry2h8n8/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mry2h8n8/#respond Wed, 17 Jun 2026 12:07:50 +0000 https://vni.global/?p=19291

The post سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ ہانیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری appeared first on Viral News International.

]]>

چکوال (ویب ڈیسک): پنجاب کے ضلع چکوال میں 10 جون کو سی سی ڈی اہلکار کی مبینہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی 9 سالہ بچی ہانیہ عدیل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گولیوں کے گہرے زخموں اور شدید صدمے  کے باعث دل اور پھیپھڑوں کے کام چھوڑ جانے کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ کے اہم مندرجات:

جسم پر زخموں کے نشانات: میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق معصوم ہانیہ کے جسم پر گولیوں کے داخل اور خارج ہونے کے مجموعی طور پر 11 نشانات پائے گئے ہیں۔ گولیوں کے یہ گہرے زخم دائیں چھاتی، پیٹ، ران اور بائیں کہنی پر موجود تھے۔

اندرونی اعضاء شدید متاثر: فائرنگ کے نتیجے میں بچی کا دایاں پھیپھڑا بری طرح متاثر ہوا اور چھاتی میں خون جمع ہو گیا۔ اس کے علاوہ جگر، بڑی اور چھوٹی آنتیں بھی شدید زخمی ہوئیں جبکہ دائیں ران کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں 

چکوال میں آسٹریلیا سے آئی کم عمر لڑکی قتل ، سی سی ڈی اہلکار گرفتار

شواہد پولیس کے حوالے: ہسپتال انتظامیہ نے بچی کے جسم سے گولی کا ایک دھاتی ٹکڑا برآمد کر کے پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بچی کے خون آلود کپڑے اور ایکس ریز بھی سیل کر کے تحقیقاتی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

اینٹی مارٹم زخم: رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام زخم ‘اینٹی مارٹم’ ہیں، یعنی گولیاں موت واقع ہونے سے پہلے لگی تھیں اور زخم اتنے شدید تھے کہ گولی لگنے اور موت کے درمیان وقت ہی نہیں ملا۔

واضح رہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ 10 جون کو پیش آیا تھا جہاں سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آ کر 9 سالہ ہانیہ احمد (عدیل) جاں بحق اور ان کا خاندان شدید متاثر ہوا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق موت اور پوسٹ مارٹم کے درمیان 6 سے 8 گھنٹے کا وقت گزرا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

The post سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ ہانیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mry2h8n8/feed/ 0
چکوال میں آسٹریلیا سے آئی کم عمر لڑکی قتل ، سی سی ڈی اہلکار گرفتار https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3v2z2dye/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3v2z2dye/#respond Sun, 14 Jun 2026 12:15:33 +0000 https://vni.global/?p=19243

The post چکوال میں آسٹریلیا سے آئی کم عمر لڑکی قتل ، سی سی ڈی اہلکار گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>

چکوال (ویب ڈیسک): پنجاب کے شہر چکوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر ڈاکو سمجھ کر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں آسٹریلیا سے آئی 9 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اور والد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے سی سی ڈی اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمے میں دفعہ 302 کا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب واقعے میں ملوث 2 مبینہ ڈاکو بھی پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

واقعے کا پس منظر اور فائرنگ کا ہولناک واقعہ

ذرائع کے مطابق 39 سالہ آسٹریلوی شہری عدیل احمد حال ہی میں اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدرہ خان، 10 سالہ بیٹے عفان احمد اور 9 سالہ بیٹی ہانیہ احمد کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹے تھے۔ بدھ کی رات اپنے سسرال سے کھانا کھانے کے بعد جب وہ اپنی گاڑی میں روانہ ہوئے تو راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ڈاکٹر سدرہ سے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔

اسی دوران وہاں سے گزرنے والے ایک سی سی ڈی اہلکار نے ڈکیتی کی واردات دیکھی۔ وہ فوری طور پر قریبی اسٹیشن پہنچا، کانسٹیبل سے سرکاری بندوق (ایس ایم جی) چھینی اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اپنی موٹر سائیکل موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

غلط فہمی اور اندھا دھند فائرنگ

ڈاکوؤں کے فرار ہوتے ہی عدیل احمد نے خوف کے عالم میں اپنی گاڑی تیز رفتاری سے بھگا دی۔ سی سی ڈی اہلکاروں نے مبینہ طور پر یہ سمجھا کہ گاڑی میں ڈاکو سوار ہیں، چنانچہ انہوں نے موٹر سائیکلوں پر کار کا پیچھا کیا اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عدیل احمد فائرنگ کے باوجود گاڑی کو اپنے سسرال کے گیٹ تک پہنچانے میں کامیاب رہے جہاں کار بے قابو ہو کر گیٹ سے ٹکرا گئی۔

گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ ہانیہ احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ عدیل اور ان کا بیٹا عفان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے آپریشن کیے گئے۔ ڈاکٹر سدرہ خان واقعے میں محفوظ رہیں۔

ملزم اہلکار کی گرفتاری اور جے آئی ٹی کی تشکیل

ابتدائی طور پر ایف آئی آر میں سی سی ڈی اہلکار کا نام شامل نہیں تھا، تاہم بعد میں ایف آئی آر میں ترمیم کرتے ہوئے قتل کی دفعہ 302 شامل کی گئی جس کے تحت فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریجنل آفیسر راولپنڈی حسن جہانگیر وٹو اور ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقار نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے فوری انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او چکوال کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دے دی گئی ہے۔

دونوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس حکام کے مطابق، جمعرات کی رات سی سی ڈی کے ساتھ ایک اور مبینہ مقابلے میں واردات میں ملوث دونوں ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت شاہدرہ کے رہائشی محمد عباس اور فیروز والا کے رہائشی محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ڈی کے سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈاکو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے اور ماضی میں بھی ان پر فرد جرم عائد کی جا چکی تھی۔ ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ ملزم عباس اپنے ساتھی فیاض کی بیوی کا بھیس بدل کر دن میں ریکی کرتا تھا اور رات کو یہ دونوں مل کر وارداتیں انجام دیتے تھے۔

The post چکوال میں آسٹریلیا سے آئی کم عمر لڑکی قتل ، سی سی ڈی اہلکار گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-3v2z2dye/feed/ 0
انمول پنکی عدالت میں پیش، 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%86%d9%85%d9%88%d9%84-%d9%be%d9%86%da%a9%db%8c-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%db%8c%d8%b4%d8%8c-22-%d9%85%d8%a6%db%8c-%d8%aa%da%a9-%d8%ac%d8%b3%d9%85%d8%a7%d9%86/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%86%d9%85%d9%88%d9%84-%d9%be%d9%86%da%a9%db%8c-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%db%8c%d8%b4%d8%8c-22-%d9%85%d8%a6%db%8c-%d8%aa%da%a9-%d8%ac%d8%b3%d9%85%d8%a7%d9%86/#respond Sat, 16 May 2026 13:50:59 +0000 https://vni.global/?p=18902

The post انمول پنکی عدالت میں پیش، 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on Viral News International.

]]>

گرفتار لیڈی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کوکراچی کی عدالت میں پیش کردیا گیا،، عدالت نے  منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

دوسری جانب  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے قتل کیس میں ملزمہ پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔ ملزمہ کو پیر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم  دیا گیا ہے۔عدالت نے ضلع جنوبی کے دیگر 13 مقدمات میں ملزمہ کاجوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

دریں اثنا ملیر کی عدالت نے سچل تھانے کے کیس میں انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 14 روز میں چالان طلب کرلیا۔ اس حوالے سے  پراسیکویشن کا کہنا ہےکہ عدالتی فیصلہ چیلنج کریں گے۔

ملزمہ پنکی کو کراچی کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر آج چہرہ ڈھانپ کر لایا گیا۔ اس موقع ہر  ملزمہ نے پولیس پر تشددکرنے، جھوٹے مقدمات بنانے اور لاہور سے کراچی لانے کا الزام لگایا اور کہا اس کا سابق شوہر یہ سب کروا رہا ہے، تین ماہ پہلے اس نے طلاق دی ، پولیس نے جس گھر سے منشیات برآمد کی وہ 25 سال سے بند تھا۔

 تفتیشی افسر نےعدالت میں کہا کہ ملزمہ شاطر ہے، بار بار بیان بدل رہی ہے ، ملزمہ نے ابھی آتے ہوئےکہا کہ مجھے جانتے نہیں ہو  میرا نام پنکی ہے، ملزمہ کے فون سے 8 سو افراد کے نمبر ملے،کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ، ملزمہ کا شناختی کارڈ بلاک ہے، سادہ لوگوں کے ناموں پر نمبر نکلوا کر استعمال کیے ، ملزمہ کے رائیڈرز اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنا ہے ، مزید ریمانڈ دیا جائے۔

The post انمول پنکی عدالت میں پیش، 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%86%d9%85%d9%88%d9%84-%d9%be%d9%86%da%a9%db%8c-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%db%8c%d8%b4%d8%8c-22-%d9%85%d8%a6%db%8c-%d8%aa%da%a9-%d8%ac%d8%b3%d9%85%d8%a7%d9%86/feed/ 0
جیکب آباد میں پسند کی شادی پر مخالفین نے پورے گاؤں کو آگ لگادی https://vni.global/blog/%d8%ac%db%8c%da%a9%d8%a8-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%ae%d8%a7%d9%84%d9%81%db%8c%d9%86-%d9%86%db%92/ https://vni.global/blog/%d8%ac%db%8c%da%a9%d8%a8-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%ae%d8%a7%d9%84%d9%81%db%8c%d9%86-%d9%86%db%92/#respond Sat, 16 May 2026 12:22:57 +0000 https://vni.global/?p=18898

The post جیکب آباد میں پسند کی شادی پر مخالفین نے پورے گاؤں کو آگ لگادی appeared first on Viral News International.

]]>

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا  مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگادی۔

جیکب آباد کے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں 5مئی کو پیش آنے والاہولناک واقعہ، جس میں مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا ،ملزمان جدید اسلحہ سےفائرنگ کرتےرہے۔

ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش کےمطابق گائوں صدیق آرائیں اور گائوں غازی خان چنہ کےجوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزمان نے پسند کی شادی کرنے پرگاؤں کو آگ لگائی۔

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپےمار کر 5  ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقدمےمیں 12 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کےخلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کئی روز گزر جانے کے باوجود تمام ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر متاثرہ خاندانوں میں شدید پریشان ہیں۔

 واقعے نے درجنوں خاندانوں کو چھت سے محروم کر دیا ہے، جو اب بھی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

The post جیکب آباد میں پسند کی شادی پر مخالفین نے پورے گاؤں کو آگ لگادی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%ac%db%8c%da%a9%d8%a8-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%ae%d8%a7%d9%84%d9%81%db%8c%d9%86-%d9%86%db%92/feed/ 0
پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی گرفتار https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-%da%a9%d9%88%da%a9%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d9%85%d9%88%d9%84-%d8%b9%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-%da%a9%d9%88%da%a9%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d9%85%d9%88%d9%84-%d8%b9%d8%b1/#respond Tue, 12 May 2026 13:09:53 +0000 https://vni.global/?p=18886

The post پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>

وفاقی سول حساس ادارے کی نشان دہی پر کراچی کی گارڈن پولیس نے چھاپا مار کر پاکستان کی سب سے بڑی خاتون کوکین میکر انمول عرف پنکی کو پکڑ لیا، اپنا پروڈکشن یونٹ چلانے والی ملزمہ سے کروڑوں مالیت کی کوکین اور دیگر کیمیکلز برآمد ہوئے ہیں۔

گارڈن پولیس نے یہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیا، جس میں پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول پنکی پکڑی گئی، انمول پولیس سمیت دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھی۔

پولیس حکام کے مطابق انمول پنکی خود کوکین بنا کر عام کوکین سے مہنگی فروخت کرتی تھی، گرفتارملزمہ کوکین کے علاوہ اعلی کوالٹی کی ریڈ وائن بھی بناتی ہے، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سپلائی دیتی تھی۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی پنکی مڈل پاس ہے، انتہائی مطلوب ترین خاتون کو چلتی پھرتی لیب کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جو مکمل طور پر کوکین کا پروڈکشن یونٹ چلاتی ہے، انمول کے قبضے سے 1 کلو ہاف ریڈی کوکین برآمد ہوئی، 15 سے زائد کوکین کے انڈے گولڈن کیپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی 300 گرام کوکین سے 1 کلو کوکین تیار کرتی ہے، ایک کوکین کے انڈے کی قیمت 8 لاکھ سے زائد ہے، اور وہ پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی ہے، عام کوکین 8 سے 10 ہزار روپے گرام مل جاتا ہے، انمول وائٹ کوک 25 ہزار گولڈن کوک 40 ہزار میں فروخت کرتی ہے۔

گرفتار ملزمہ نے کراچی میں سپلائی کے لیے 4 رائڈرز رکھے ہوئے ہیں، ہر رائڈر کو ماہانہ تنخواہ اور کرایہ پر گھر بھی پنکی نے دلوایا، اور ہزاروں گاہکوں سے انمول پنکی خود رابطے میں رہتی ہے، خاتون منشیات سپلائر کو سڑک پر پیسے بانٹنے کی بھی عادت ہے، کبھی ایک دن میں بھی چالیس پچاس لاکھ روپے بانٹ دیتی ہے۔

The post پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-%da%a9%d9%88%da%a9%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d9%85%d9%88%d9%84-%d8%b9%d8%b1/feed/ 0
اڈیالا جیل میں 4 قیدیوں نے ساتھی قیدی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا https://vni.global/blog/%d8%a7%da%88%db%8c%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%ac%db%8c%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-4-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c-%da%a9%d9%88/ https://vni.global/blog/%d8%a7%da%88%db%8c%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%ac%db%8c%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-4-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c-%da%a9%d9%88/#respond Wed, 03 Jan 2024 16:38:05 +0000 https://vni.global/?p=18508

The post اڈیالا جیل میں 4 قیدیوں نے ساتھی قیدی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

جیل انتظامیہ کے مطابق جیل کے ایڈز وارڈ میں 4 قیدیوں نے قیدی کے گلے میں پھندا ڈال کر جان لی۔

واقعہ یکم اور دو دسمبر کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں پیش آیا ہے،جیل انتظامیہ کی درخوست پرتھانہ صدربیرونی میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مقتول قیدی سبیل کو وقاص ، آصف ،نکاش اور بلال نے زیادتی کے بعد قتل کیا ۔۔ جیل انتطامیہ کے مطابق مقتول قیدی بے ہوش پڑا تھا، ہسپتال منتقل کرنے پر موت کی تصدیق ہوئی

,آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئےابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد نائٹ آفیسراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ، نائٹ آفیسر، نائٹ پٹرولنگ آفیسر اوروارڈ انچارج کو معطل کردیا

مقتول حوالاتی ایڈز کے 9دیگر ملزمان کے ساتھ ہی اسیر تھا,مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی کی بھی ہدایت,سپریٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف پہلے ہی قتل,زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا یے

The post اڈیالا جیل میں 4 قیدیوں نے ساتھی قیدی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%da%88%db%8c%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%ac%db%8c%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-4-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c-%da%a9%d9%88/feed/ 0
سی ڈی اے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران گرفتار https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/ https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/#respond Wed, 20 Sep 2023 15:33:32 +0000 https://vni.global/?p=18327

The post سی ڈی اے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی ،،سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتارکر لیا گیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کئے۔

گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل ہیں، ملزم عنایت اللہ سی ڈی اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شیراز بطور گرداور، آفتاب احمد بطور اسٹیٹ مینیجمنٹ آفیسر جبکہ مختیار سولنگی بطور ڈیلینگ اسسٹنٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

ایف آئی اے نےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

The post سی ڈی اے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث چار افسران گرفتار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84/feed/ 0