Business Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/business/ Viral News International Fri, 03 Jul 2026 15:41:00 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Business Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/business/ 32 32 پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2hwazbzv/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2hwazbzv/#respond Fri, 03 Jul 2026 15:41:00 +0000 https://vni.global/?p=19627

The post پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈہوئی ہے۔جون 2026 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 22.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جون میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 اعشاریہ 77 فیصد کمی ہوئی ہے، اس کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات صفر اعشاریہ 34 فیصد بڑھی ہیں۔جون 2026 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔

Pakistan finalizing five-year textiles and industrial policies to boost exports — minister | Arab News

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی 2026ء میں 1 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ جون 2025ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 97 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 25-2026ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 91 کروڑ ڈالرز تھیں۔

The post پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-2hwazbzv/feed/ 0
ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور صنعتی پیداوار میں بہتری https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-wwr7ehes/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-wwr7ehes/#respond Tue, 30 Jun 2026 18:42:00 +0000 https://vni.global/?p=19566

The post ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور صنعتی پیداوار میں بہتری appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کی وزارت خزانہ نے جون 2026 کی ماہانہ معاشی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے معاشی اعشاریوں میں مجموعی طور پر بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹ کی اہم سرخیاں درج ذیل ہیں:

ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ

مجموعی حجم: جولائی سے مئی کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 38.1 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہیں۔

ماہانہ کارکردگی: صرف مئی 2026 کے مہینے میں 4.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جس میں سالانہ بنیادوں پر 15.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس: جولائی سے مئی کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 255 ملین ڈالر سرپلس (منافع) میں رہا۔

زرمبادلہ کے ذخائر: 19 جون 2026 تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21.5 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

۔ تجارت اور صنعتی پیداوار

درآمدات و برآمدات: جولائی سے مئی کے دوران برآمدات 5 فیصد کمی کے ساتھ 28.2 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 58.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

صنعتی ترقی: جولائی سے اپریل کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار (LSM) میں 6.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

۔ مہنگائی اور کاروباری رجسٹریشن

مہنگائی میں کمی: جولائی سے مئی کے دوران ملک میں اوسط مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں واضح کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

نئی کمپنیاں: کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث جولائی سے اپریل کے دوران 36 ہزار 59 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.8 فیصد زیادہ ہے۔

The post ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور صنعتی پیداوار میں بہتری appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-wwr7ehes/feed/ 0
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ https://vni.global/blog/%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%b9-%d8%a8%db%8c%d9%86%da%a9-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%d8%b1%d8%ad-%d8%b3%d9%88%d8%af-11-5-%d9%81%db%8c%d8%b5%d8%af-%d9%be%d8%b1-%d8%a8%d8%b1%d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%da%a9%da%be/ https://vni.global/blog/%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%b9-%d8%a8%db%8c%d9%86%da%a9-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%d8%b1%d8%ad-%d8%b3%d9%88%d8%af-11-5-%d9%81%db%8c%d8%b5%d8%af-%d9%be%d8%b1-%d8%a8%d8%b1%d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%da%a9%da%be/#respond Mon, 15 Jun 2026 17:00:15 +0000 https://vni.global/?p=19257

The post سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on Viral News International.

]]>

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کے مطابق مرکزی بینک نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔اعلامیہ کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمت کے دباؤ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

The post سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%b9-%d8%a8%db%8c%d9%86%da%a9-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%d8%b1%d8%ad-%d8%b3%d9%88%d8%af-11-5-%d9%81%db%8c%d8%b5%d8%af-%d9%be%d8%b1-%d8%a8%d8%b1%d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%da%a9%da%be/feed/ 0
ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے والے ہوجائیں ہوشیار https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-5cpffuy4/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-5cpffuy4/#respond Sun, 14 Jun 2026 09:55:12 +0000 https://vni.global/?p=19221

The post ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے والے ہوجائیں ہوشیار appeared first on Viral News International.

]]>

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں ٹیکس قوانین پر عمل درآمد سخت کرنے کے لیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے جرمانوں میں غیر معمولی اضافہ تجویز کر دیا ہے۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے محصولات بڑھانے کی اس نئی حکمت عملی کے تحت بعض جرمانے دو گنا سے بھی زیادہ کر دیے گئے ہیں۔

فنانس بل کے تحت تجویز کردہ اہم تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ  میں بحالی کی فیس

ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے فیسوں میں بھاری اضافہ تجویز کیا گیا ہے:

  • کمپنیوں کے لیے: 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے۔

  • ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے: 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے۔

  • انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے: 1 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے۔


آڈٹ ریکارڈ اور معلومات کی عدم فراہمی پر جرمانے

ٹیکس آڈٹ کے دوران دستاویزات فراہم نہ کرنے اور غلط بیانی پر سخت سزائیں مقرر کی جا رہی ہیں:

ریکارڈ نہ دینے پر: 25 ہزار، 50 ہزار اور 1 لاکھ روپے کے موجودہ جرمانوں کو بڑھا کر بالترتیب 1 لاکھ، 2 لاکھ اور 3 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

غلط یا گمراہ کن معلومات پر: جرمانہ 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے (یا ٹیکس کی کمی کا 100 فیصد) تجویز کیا گیا ہے۔

آمدنی چھپانے پر: جرمانہ 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔


ودہولڈنگ ٹیکس کی خلاف ورزیاں

ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹنے یا جمع نہ کرانے پر جرمانہ 40 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کیا جا رہا ہے۔

کمپنیوں کی صورت میں، خلاف ورزی پر کمپنی کے ذمہ دار افسران کو ذاتی حیثیت میں بھی 5 لاکھ روپے تک اضافی جرمانہ ہو سکے گا۔

ودہولڈنگ ٹیکس کریڈٹس کے غلط استعمال پر ناجائز حاصل کردہ کریڈٹ کے برابر جرمانہ عائد ہوگا۔


سیلز ٹیکس ریٹرن میں تاخیر

سیلز ٹیکس ریٹرن دیر سے جمع کرانے کا مقررہ جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔

مقررہ تاریخ کے بعد ابتدائی 10 دنوں کے اندر ریٹرن جمع کرانے کی صورت میں یومیہ جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

دیگر عام خلاف ورزیوں پر مقررہ یومیہ جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔اہم نوٹ: مسلسل دو ماہ تک ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موجودہ قانون کے تحت 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور کاروباری مراکز سیل کرنے کی دفعات برقرار ہیں، جبکہ نئے فنانس بل میں ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی راہ ہموار کی گئی ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹیکس چوری کا تدارک اور فائلرز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، تاہم معاشی ماہرین کا خدشہ ہے کہ اس سے چھوٹے ٹیکس دہندگان پر مالی بوجھ مزید بڑھے گا۔

The post ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے والے ہوجائیں ہوشیار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-5cpffuy4/feed/ 0
پاکستان معاشی ترقی کی طرف چل پڑا ہے،معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے،وزیر خزانہ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-4j3k9crj/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-4j3k9crj/#respond Sat, 13 Jun 2026 10:35:28 +0000 https://vni.global/?p=19186

The post پاکستان معاشی ترقی کی طرف چل پڑا ہے،معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے،وزیر خزانہ appeared first on Viral News International.

]]>

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں برآمدات کے فروغ اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے اور ہم بہت جلد معاشی استحکام سے پائیدار گروتھ (ترقی) کی جانب بڑھیں گے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ کے اہم خدوخال اور حکومتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

بجٹ کی اہم خصوصیات اور معاشی اقدامات

  • عوامی ریلیف اور سبسڈی: محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، جس میں عوامی ریلیف کے لیے 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

  • آئی ٹی اور فری لانسرز کے لیے خوشخبری: آئی ٹی برآمدات کو بڑھا کر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کے لیے ایف ٹی آر (FTR) کو برقرار رکھا گیا ہے۔

  • زراعت اور کسانوں کے لیے پیکج: کسانوں کے لیے ‘ذرخیزی سکیم’ متعارف کرائی گئی ہے۔ زرعی مشینری اور آلات پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو زیرو (0%) کر دیا گیا ہے، جبکہ زرعی قرضوں کا حجم 20 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

  • سپر ٹیکس کا خاتمہ: وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے اتفاق کیا ہے کہ تمام ایکسپورٹرز کے لیے سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے گا۔

  • نوجوانوں اور مڈل کلاس کے لیے اقدامات: نوجوانوں کے لیے ‘وزیراعظم یوتھ لون’ مختص کیا گیا ہے، جبکہ مڈل کلاس طبقے کے لیے ‘اپنا گھر سکیم’ متعارف کرائی گئی ہے تاکہ لوگ آسانی سے گھر بنا سکیں۔

مالی سال 2026/27کا 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا پہلی ترجیح تھی: بلال کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کانفرنس میں بتایا کہ بجٹ کی تیاری میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ:

سالانہ 6 لاکھ روپے تک کمانے والوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

 چھ لاکھ سے 12 لاکھ روپےسالانہ آمدنی پر محض 1 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہےہے  ۔

کم تنخواہ والے طبقے پر ٹیکس کی شرح کو کم کیا گیا ہے (مثلاً 5 فیصد سے 1 فیصد اور 15 فیصد سے 13 فیصد)، جبکہ بڑی تنخواہوں پر سرچارج عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 17 فیصد تک کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

‘تنکا تنکا جوڑ کر گنجائش پیدا کی’، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ایک وقت تھا جب ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں، لیکن معاشی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن براہِ راست وزیراعظم کی نگرانی میں ہوئی ہے جس سے سفارش کلچر کا خاتمہ ہوا ہے اور ٹیکس چوری (لیکج) میں کمی کا آغاز شوگر انڈسٹری سے کر دیا گیا ہے۔

غربت کا خاتمہ صرف ایکسپورٹ سے ممکن ہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ یہ بجٹ “ایکسپورٹ لیڈ گروتھ” (برآمدات پر مبنی ترقی) کا بجٹ ہے۔ پاکستان چیزیں فروخت کرنے کے لیے ایک چھوٹی مارکیٹ ہے، جب تک ہماری فیکٹریوں میں بنی اشیاء بیرون ملک فروخت نہیں ہوں گی، ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور ‘پرال’  میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نوجوان افسران کو لایا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس نظام کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا سکے۔

The post پاکستان معاشی ترقی کی طرف چل پڑا ہے،معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے،وزیر خزانہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-4j3k9crj/feed/ 0
مالی سال 2026/27کا 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mts5kcrv/ https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mts5kcrv/#respond Fri, 12 Jun 2026 14:22:39 +0000 https://vni.global/?p=19147

بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

The post مالی سال 2026/27کا 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش appeared first on Viral News International.

]]>

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےوفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 27-2026 کیلئے 18 ہزار 771 ارب روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ  منظوری کے لیے پیش کردیا

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنے کو اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔

معاشی اعشاریے اور دفاعی کامیابیاں

وزیر خزانہ نے معاشی اور دفاعی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ:

  • پاکستان کی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو کہ ایک نیا سنگ میل ہے۔

  • ملک میں فی کس آمدنی 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہو گئی ہے۔

  • لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 6.1 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، جو تین سال قبل محض 4 ارب ڈالر تھے، اب بڑھ کر 17 ارب ڈالر سے تجاوز

  • کر چکے ہیں، جو تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

تنخواہوں، پنشن اور ریلیف کے لیے اہم اعلانات

عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ میں درج ذیل اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں:

  • تنخواہیں اور پنشن: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

  • کم سے کم اجرت: ملک میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • تنخواہ دار طبقے کو ریلیف: تنخواہ دار طبقے پر عائد 9 فیصد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آمدنی کے 4 سلیبس کے حامل افراد کو ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

  • انکم ٹیکس کے نئے مجوزہ سلیبس:

  • 22 سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر: 20 فیصد ٹیکس

  • 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر: 25 فیصد ٹیکس

  • 41 سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر: 29 فیصد ٹیکس

  • 56 سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر: 32 فیصد ٹیکس

Pakistan Budget 2026-27 Likely Delayed Again » LCCI

ٹیکسوں میں چھوٹ اور کاروباری مراعات

حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے ٹیکسوں میں اہم تبدیلیاں کی ہیں:

  • چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس: 20 کروڑ روپے سے کم سالانہ فروخت والے دکانداروں کے لیے 1 فیصد فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان کا روٹین آڈٹ نہیں ہوگا اور پی او ایس مشین رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • پراپرٹی ٹیکس میں کمی: فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد، جبکہ نان فائلرز کے لیے جائیداد کی فروخت پر ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

  • خواتین کی صحت: سینیٹری پیڈز، خواتین کی صحت سے متعلق اشیاء اور مانع حمل ادویات پر سے ٹیکس مکمل ختم کرنے کی تجویز ہے۔

  • آئی ٹی اور ایکسپورٹ: آئی ٹی برآمدات پر 0.25 فیصد ایف ٹی آر کی رعایت مزید 3 سال تک برقرار رہے گی۔

دوسری جانب، امیر طبقے پر بوجھ ڈالنے کے لیے امپورٹڈ گاڑیوں، 2 سے 3 ہزار سی سی کی SUVs، اور 2 کروڑ روپے سے مہنگی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) عائد یا اس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترقیاتی منصوبے، توانائی اور پانی کا شعبہ

قومی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے لیے مجموعی طور پر 3 ہزار 675 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے وفاق کا حصہ ایک ہزار ارب روپے ہے۔

  • انفراسٹرکچر: کراچی کو چمن سے جوڑنے والی این-25 شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے لیے 100 ارب روپے اور سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ایم ایل ون (ML-1) کے کراچی تا روہڑی سیکشن پر کام کے لیے 25 ارب روپے مختص ہیں۔

  • آبی ذخائر: پانی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 43 آبی منصوبوں پر 103 ارب 10 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 14 ارب اور مہمند ڈیم کے لیے 22 ارب روپے شامل ہیں۔

  • سستی رہائش: ہاؤسنگ شعبے کے لیے 54 ارب 60 کروڑ روپے کی مدد سے ملک بھر میں 1 لاکھ 50 ہزار سستے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

بجٹ کے بنیادی ہندسے ایک نظر میں

شعبہ / مد مختص رقم / ہدف
کل وفاقی اخراجات کا تخمینہ 18 ہزار 771 ارب روپے
ایف بی آر (FBR) ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے
سود کی ادائیگی 8 ہزار 54 ارب روپے
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) 838 ارب روپے (17% اضافہ)
سبسڈی کی مد میں 1091 ارب روپے
اعلیٰ تعلیم (HEC) 46 ارب روپے
صحت کے منصوبے 25 ارب 10 کروڑ روپے

برآمد کنندگان کو بڑا ریلیف، پراپرٹی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس میں کمی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برآمدی شعبے کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ انکم پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت مارک اپ کی شرح 19 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد کردی گئی ہے تاکہ برآمد کنندگان کی لاگت میں کمی لائی جا سکے اور ملکی برآمدات کو فروغ ملے۔

دوسری وفاقی حکومت نے پراپرٹی سیکٹر کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریداری اور فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد جبکہ فروخت پر 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔

The post مالی سال 2026/27کا 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/https-tinyurl-com-mts5kcrv/feed/ 0
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا https://vni.global/blog/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%da%86%da%be%d9%88%d9%b9%db%92-%d8%af%da%a9%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%81%da%a9%d8%b3%da%88-%d9%b9%db%8c/ https://vni.global/blog/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%da%86%da%be%d9%88%d9%b9%db%92-%d8%af%da%a9%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%81%da%a9%d8%b3%da%88-%d9%b9%db%8c/#respond Fri, 05 Jun 2026 13:20:14 +0000 https://vni.global/?p=18998

The post حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان، سالانہ 20 کروڑ روپے تک فروخت والے تاجر مستفید ہوں گے

حکومتِ پاکستان نے تاجروں کی دیرینہ مانگ اور انجمن تنظیم تاجران کی مشاورت کی روشنی میں چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان اور سہل فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کروانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس نئی اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدام چھوٹے دکانداروں کے پرزور مطالبے پر اٹھایا گیا ہے کیونکہ ملک کے ٹیکس دہندگان اب پیچیدہ طریقہ کار کے بجائے ٹیکس نظام میں آسانی کے خواہاں ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اسکیم کے دائرہ کار اور اہلیت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اطلاق صرف ان دکانداروں پر ہوگا جن کی سالانہ فروخت یا ٹرن اوور 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی سہولت کے لیے صرف ایک صفحے کا انتہائی سادہ فارم متعارف کرایا گیا ہے، جس پر دکاندار اپنے مال کی کل فروخت درج کر کے اسکیم کا حصہ بن سکیں گے۔ اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فائلر اور نان فائلر دونوں طرح کے دکاندار شامل ہونے کے اہل ہیں۔

ٹیکس کی شرح اور طریقہ کار کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اسکیم میں شامل ہونے والے دکاندار کو کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانا ہوں گے۔ اگر کسی دکاندار کے ٹرن اوور کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس حساب سے اس پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جبکہ دکاندار کا ود ہولڈنگ ٹیکس اگر پہلے سے کٹا ہوا ہے تو وہ اس فکسڈ ٹیکس میں ایڈجسٹ یعنی منہا کر دیا جائے گا۔ حکومت نے اس اسکیم کو پرکشش بنانے کے لیے ایک بڑا ریلیف یہ بھی دیا ہے کہ اس میں شامل ہونے والے تمام دکانداروں کو پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم لگانے سے مکمل استثنا مل جائے گا۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ اسکیم میں آنے والے دکانداروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی طرف سے ایک خصوصی پلیٹ جاری کی جائے گی، جس پر دکاندار کا نام، دکان کا نام اور دیگر ضروری تفصیلات درج ہوں گی جو دکان پر آویزاں کی جا سکے گی۔ تاہم، انہوں نے ایک اہم شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ دکاندار کی ٹیکس ادائیگی کم از کم پچھلے سال جتنی ہونی چاہیے۔ حکومت پرامید ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے لائی جانے والی اس اسکیم کے نتیجے میں نہ صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا بلکہ چھوٹے تاجروں کو بھی روزمرہ کے پیچیدہ دستاویزی معاملات سے نجات ملے گی۔

The post حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%da%86%da%be%d9%88%d9%b9%db%92-%d8%af%da%a9%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%81%da%a9%d8%b3%da%88-%d9%b9%db%8c/feed/ 0
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان https://vni.global/blog/%d8%a2%d8%a6%d9%86%d8%af%db%81-%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-10-%d8%ac%d9%88%d9%86-%da%a9%d9%88%d9%be%db%8c%d8%b4-%da%a9/ https://vni.global/blog/%d8%a2%d8%a6%d9%86%d8%af%db%81-%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-10-%d8%ac%d9%88%d9%86-%da%a9%d9%88%d9%be%db%8c%d8%b4-%da%a9/#respond Thu, 04 Jun 2026 13:45:41 +0000 https://vni.global/?p=18978

The post آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان appeared first on Viral News International.

]]>

وفاقی حکومت کا بجٹ 27-2026 اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایوان صدر کو بجٹ اجلاس کی سمری موصول ہو گئی۔

بجٹ 27-2026 کے اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پبلک سیکٹر ڈوپلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

The post آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a2%d8%a6%d9%86%d8%af%db%81-%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-10-%d8%ac%d9%88%d9%86-%da%a9%d9%88%d9%be%db%8c%d8%b4-%da%a9/feed/ 0
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ae%d8%a7%d9%85-%d8%aa%db%8c%d9%84-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ae%d8%a7%d9%85-%d8%aa%db%8c%d9%84-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7/#respond Wed, 03 Jun 2026 19:13:44 +0000 https://vni.global/?p=18975

The post عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ appeared first on Viral News International.

]]>

عالمی مارکیٹ: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ اور امریکی خام تیل  دونوں کی قیمتیں یکدم اچھل کر حالیہ دنوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اچانک اضافے کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ (خصوصاً آبنائے ہرمز) میں بڑھتی ہوئی فوجی اور جیو پولیٹیکل کشیدگی ہے۔

بین الاقوامی کموڈٹی مارکیٹ سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق:

  • برینٹ کروڈ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد $97.93 فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

  • امریکی خام تیل: امریکی مارکیٹ میں لائٹ کروڈ کی قیمت بھی 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ $96.09 فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

  • قیمتوں میں اچانک تیزی کی بنیادی وجوہات

    1۔ آبنائے ہرمز کا بحران معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں فوجی نقل و حرکت اور میزائلوں کے تبادلے کے بعد خلیج فارس کی سب سے اہم بحری گزرگاہ “آبنائے ہرمز” سے تیل کی ترسیل شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ مارکیٹ میں یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ اگر سپلائی چین متاثر ہوئی تو عالمی منڈی میں تیل کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

    2۔ امریکی ذخائر میں ریکارڈ کمی قیمتوں کو اوپر لے جانے میں امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ  کی رپورٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس کے مطابق امریکہ کے تجارتی خام تیل کے ذخائر میں 6.7 ملین بیرل کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

    3۔ اوپیک پلس کی حکمتِ عملی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم “اوپیک پلس” کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی برقرار رکھنے کے اشاروں اور مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، جس کی وجہ سے خریدار مستقبل کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے مہنگے داموں بھی تیل خرید رہے ہیں۔

  • معیشت پر اثرات اور مستقبل کا امکان

    انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن  اور عالمی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کا یہ بحران سفارتی سطح پر حل نہ ہوا تو برینٹ کروڈ کی قیمتیں بہت جلد $100 فی بیرل کی نفسیاتی حد کو عبور کر سکتی ہیں۔

    تیل کی قیمتوں میں اس حالیہ اضافے سے پاکستان جیسے ترقی پذیر اور تیل درآمد کرنے والے ممالک پر شدید معاشی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں براہِ راست عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں۔

The post عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ae%d8%a7%d9%85-%d8%aa%db%8c%d9%84-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7/feed/ 0
پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کی طرف لے جارہے ہیں ،وزیرخزانہ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%da%88%db%8c%d8%ac%db%8c%d9%b9%d9%84-%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%88%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d9%81-%d9%84%db%92-%d8%ac%d8%a7%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%da%88%db%8c%d8%ac%db%8c%d9%b9%d9%84-%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%88%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d9%81-%d9%84%db%92-%d8%ac%d8%a7%d8%b1/#respond Wed, 11 Jun 2025 12:20:15 +0000 https://vni.global/?p=18658

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر کےہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

The post پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کی طرف لے جارہے ہیں ،وزیرخزانہ appeared first on Viral News International.

]]>

وفاقی وزیرخزانہ نے بجلی بلوں پرسرچارج کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جوکچھ دے رہی ہے قرضے لے کردے رہی ہے ملک کوآگے لے جانے کیلئے ٹیرف ریفارمزکرنا ہونگی ٹیکس سیشن بڑھانےکےبجائےحکومتی اخراجات کم ہونےچاہئیں اگرٹیکس قوانین میں ترمیمی مںظور نہ کی گئیں تو ہمیں اضافی ٹیکسز لگانے پڑیںگے ۔۔۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر کےہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ٹیرف اصلاحات بہت اہمیت کی حامل ہے ۔۔ چار ہزارٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کردیا جس سے وسائل کےبہترین استعمال کوفروغ ملےگا ،2 ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا انہوں نے کہاکہ کسٹم ڈیوٹی ختم ہونے سے ایکسپورٹرز کو فائدہ ہوگا مقصد برآمدات پرمبنی معیشت کوفروغ دینا ہے

،وزیر خزانہ نے کہاکہ تنخواہ دارطقےکوجتناریلیف دے سکتےتھے وہ دیا ہم مالی گنجائش کےمطابق ریلیف دےسکتے ہیں ،چادرکے حساب سے آگے بڑھنا ہے ،
زرعی شعبے پرکوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا ،چھوٹے کسانوں کوآسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے پینشن کےحوالے سے بھی اصلاحات کی گئی ہیں ملک کوآگے لے جانا ہے توٹیرف ریفارمزکرنا ہوںگی

وفاقی وزیرخزانہ نےکہاکہ حکومت جوکچھ دےرہی ہےقرضے لیکردے رہی ہے دیکھنا ہو گا حکومت کے اخراجات کم کیوں نہیں ہورہے،حکومت جوبھی دے رہی ہے قرضے لیکردے رہی ہے ،

اگست میں این ایف سی کمیشن بلا کر چیزوں کودیکھا جائے گا مرحلہ وارڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھتے جائیں گے مانتے ہیں تنخواہ دار طبقے پرحد سے زیادہ بوجھ پڑا ۔۔عوام کوریلیف دینے کا سفر جاری رکھیں گے، جن شعبوں میں اضافی بوجھ پڑا، انہیں ریلیف دیںگے ۔۔

The post پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کی طرف لے جارہے ہیں ،وزیرخزانہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%da%88%db%8c%d8%ac%db%8c%d9%b9%d9%84-%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%88%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d9%81-%d9%84%db%92-%d8%ac%d8%a7%d8%b1/feed/ 0