Amazing Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/amazing/ Viral News International Wed, 14 Jun 2023 15:54:27 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg Amazing Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/amazing/ 32 32 اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%a8-%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%be%d8%b1%d8%b5%d8%b1%d9%81-500-%d8%b3%d8%a8%d8%b3%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85-%d9%88%db%8c%d9%88/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%a8-%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%be%d8%b1%d8%b5%d8%b1%d9%81-500-%d8%b3%d8%a8%d8%b3%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85-%d9%88%db%8c%d9%88/#respond Wed, 14 Jun 2023 15:54:27 +0000 https://vni.global/?p=17627

The post اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن appeared first on Viral News International.

]]>

سان فرانسسكو: اب یوٹیوب پر رقم کمانے کے لیے 4000 سبسکرائبرز یا ہزاروں گھنٹے کے ویوز کی ضرورت نہیں رہی۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی نئی پالیسی کے تحت نرمی کے بعد اب صرف 500 سبسکرائبرز پر اور مخصوص گھنٹوں کے ویڈیو دیکھنے کے بعد مونیٹائزیشن شروع ہوسکتی ہے۔

دوسری تبدیلی کے تحت ضروری نہیں کہ مخصوص وقت میں لوگ 4000 گھنٹے تک آپ کی ویڈیو دیکھیں تب ہی رقم ملے گی بلکہ اسے کم کرکے 3000 گھنٹے تک کردیا گیا ہے۔

اس اہم اعلان کے بعد اب یوٹیوب پر معیاری اور کارآمد ویڈیو بنانے والے قدرے جلدی سے مونیٹائزیشن کی فہرست میں آکر رقم کماسکیں گے۔ یوٹیوب نے دوروز قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے جس میں یوٹیوب پارٹنرپروگرام ( وائے پی پی) میں نرمی کی گئ ہے۔

اسی طرح کم فالوورز والے صارفین کے لیے بھی ٹپ وصول کرنے، چینل ممبرشپ، شاپنگ اور پیڈ چیٹ کے آپشن بھی آسان کئے ہیں۔ اسی طرح شارٹ ویڈیو کے ویوز ایک کروڑ سے کم کرکے صرف 30 لاکھ کردیئے گئے ہیں جو سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ یوٹیوب شارٹ ویڈیوز کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

کچھ روز قبل ٹک ٹاک نے بھی نے کری ایٹرمونیٹائزیشن میں نرمی اور نئی آسان سہولیات پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یوٹیوب نے شاید اس پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔

The post اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%a8-%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%be%d8%b1%d8%b5%d8%b1%d9%81-500-%d8%b3%d8%a8%d8%b3%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85-%d9%88%db%8c%d9%88/feed/ 0
مردہ خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b1%d8%af%db%81-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%93%d8%ae%d8%b1%db%8c-%d8%b1%d8%b3%d9%88%d9%85%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b2/ https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b1%d8%af%db%81-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%93%d8%ae%d8%b1%db%8c-%d8%b1%d8%b3%d9%88%d9%85%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b2/#respond Tue, 13 Jun 2023 11:34:50 +0000 https://vni.global/?p=17568

The post مردہ خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں appeared first on Viral News International.

]]>

کیوٹو: امریکا میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں۔

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر موقع پر موجود لوگ ششدر رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ دوران علاج  دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی ہیں۔ خاتون بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

خاتون کے بیٹے کے مطابق انتقال کی خبر سن کر 76سالہ والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کرلی تھی۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہ سانس لے رہی تھیں۔

خاتون کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی ۔خاتون کی سانس بحال ہونے پر ان کے بیٹے اور اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا۔ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

The post مردہ خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b1%d8%af%db%81-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%93%d8%ae%d8%b1%db%8c-%d8%b1%d8%b3%d9%88%d9%85%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b2/feed/ 0
نمازتراویح کے دوران بلی امام کے کندھوں پر چڑھ کر بیٹھ گئی،ویڈیو وائرل https://vni.global/blog/%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d9%88%db%8c%d8%ad-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a8%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%85-%da%a9%db%92-%da%a9%d9%86%d8%af%da%be%d9%88%da%ba/ https://vni.global/blog/%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d9%88%db%8c%d8%ad-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a8%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%85-%da%a9%db%92-%da%a9%d9%86%d8%af%da%be%d9%88%da%ba/#respond Wed, 05 Apr 2023 19:17:33 +0000 https://vni.global/?p=16118

The post نمازتراویح کے دوران بلی امام کے کندھوں پر چڑھ کر بیٹھ گئی،ویڈیو وائرل appeared first on Viral News International.

]]>

نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو افریقی ملک الجزائر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز تراویح کے دوران قرأت کر رہے ہیں اور اچانک بلی ان کے اوپر چڑھنا شروع کردیتی ہے۔

امام کو اس دوران بلی کو گرنے سے بچانے کیلئے اپنے ہاتھ سے سہارا دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پھر بلی امام کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور امام قرأت جاری رکھتے ہیں۔

کچھ دیر کندھے پر بیٹھے رہنے کے بعد بلی چھلانگ لگاکر وہاں سے چلی جاتی ہے اور امام رکوع میں چلے جاتے ہیں۔

The post نمازتراویح کے دوران بلی امام کے کندھوں پر چڑھ کر بیٹھ گئی،ویڈیو وائرل appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d9%88%db%8c%d8%ad-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a8%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%85-%da%a9%db%92-%da%a9%d9%86%d8%af%da%be%d9%88%da%ba/feed/ 0
امریکی شہری نے سب سے بڑی 5 کھرب روپے کی لاٹری جیت لی https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c-%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-5-%da%a9%da%be%d8%b1%d8%a8-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c-%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-5-%da%a9%da%be%d8%b1%d8%a8-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7/#respond Wed, 15 Feb 2023 11:26:02 +0000 https://vni.global/?p=14649

The post امریکی شہری نے سب سے بڑی 5 کھرب روپے کی لاٹری جیت لی appeared first on Viral News International.

]]>

دنیا کے ہر شخص کی اچانک بہت بڑی رقم ہاتھ آجانے کی خواہش ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ کسی کو اس کی شناخت کا پتہ نہ چلے

امریکا میں 2.04 ارب ڈالرز کا لاٹری انعام جیتنے والے شخص کی بھی یہی خواہش تھی تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکے، مگر پھر بھی اس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کر دیا گیا۔

نومبر 2022 میں لاس اینجلس سے ایڈون کاسترو نے پاور بال لاٹری کا انعامی ٹکٹ خریدا تھا، مگر 14 فروری کو ان کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا گیا۔

اس انعام کے نتیجے میں ایڈون کاسترو دنیا کے 1292 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

ان کا نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کی وجہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا قانون ہے جس کے تحت لاٹری کے فاتح کا نام ظاہر کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق ایڈون کاسترو خود کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے اور انہوں نے اپنی عمر، پیشہ یا دیگر تفصیلات جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔

البتہ حکام کے نام اپنے ایک بیان میں ایڈون کاسترو نے کہا کہ وہ انعام جیتنے پر شاک اور پرجوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کیلیفورنیا پبلک اسکول سسٹم کے ایک پرانے طالبعلم ہیں اور ان کی انعامی رقم میں سے 15 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم تعلیمی نظام کو عطیہ کی جائے گی۔

اس انعامی ٹکٹ کو فروخت کرنے والی دکان کے مالک کو بھی 10 لاکھ ڈالرز کا بونس دیا جائے گا۔

امریکا میں پاور بال نامی اس لاٹری کو جیتنے والے افراد کے پاس اپنی رقم 30 سالانہ اقساط میں یا فوری طور پر لینے کے آپشن ہوتے ہیں۔

ایڈون کاسترو نے فوری رقم لینے کے آپشن کا انتخاب کیا، مگر اس کے نتیجے میں ٹیکسوں کی مد میں انعامی رقم میں بہت زیادہ کٹوتی ہوئی ہے۔

اس آپشن کے باعث ان کی انعامی رقم 2.04 ارب ڈالرز سے کٹ کر 99 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز رہ گئی۔

The post امریکی شہری نے سب سے بڑی 5 کھرب روپے کی لاٹری جیت لی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c-%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-5-%da%a9%da%be%d8%b1%d8%a8-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7/feed/ 0
گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کو تیار https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1/#respond Wed, 01 Feb 2023 14:58:27 +0000 https://vni.global/?p=14076

The post گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کو تیار appeared first on Viral News International.

]]>

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسابقت بڑھتی جارہی ہے۔

گوگل کے ملازمین کی جانب سے وائرل اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کے مقابلے کے لیے کمپنی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ اپرنٹس بارڈ کی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ اے آئی چیٹ بوٹ گوگل سرچ کے تجربے کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دے گا۔

سی این بی سی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ کے لیے گوگل نے اپنی تیار کردہ لینگوئج ٹیکنالوجی ایل اے ایم ڈی اے (LaMDA) کو استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے حالیہ مہینوں کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

اس کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث گوگل نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔

گوگل کا تیار کردہ چیٹ بوٹ بھی کافی حد تک چیٹ جی پی ٹی کی طرح کام کرتا ہے جس سے صارفین ڈائیلاگ باکس پر کسی سوال کا جواب حاصل کرسکیں گے۔

مگر چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں گوگل کا چیٹ بوٹ زیادہ اپ ٹو ڈیٹ ہے اور اس سے حالیہ ہفتوں کے سوالات کے جواب حاصل کرنا بھی ممکن ہے۔

اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی سے 2021 کے بعد کی تفصیلات تو حاصل کی جاسکتی ہیں مگر ان کے درست ہونے ضمانت نہیں ہوتی۔

اپرنٹس بارڈ کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس دیگر مصنوعات بشمول ایک سرچ پیج کی بھی آزمائش کی جارہی ہے۔

گوگل کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق تو نہیں کی گئی مگر ایک ترجمان نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہمارا ماننا ہے کہ اے آئی دنیا بدل دینے والی ٹیکنالوجی ہے جو انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور برادریوں کے لیے بھی بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

The post گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کو تیار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1/feed/ 0
اردو میں لکھا 90 سال پرانا شادی کا دعوت نامہ وائرل https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%84%da%a9%da%be%d8%a7-90-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%af%d8%b9%d9%88%d8%aa-%d9%86%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%84%da%a9%da%be%d8%a7-90-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%af%d8%b9%d9%88%d8%aa-%d9%86%d8%a7/#respond Mon, 02 Jan 2023 16:13:16 +0000 https://vni.global/?p=12848

The post اردو میں لکھا 90 سال پرانا شادی کا دعوت نامہ وائرل appeared first on Viral News International.

]]>

کراچی: برصغیر میں 90 سال قبل ہوئی ایک شادی کا اردو میں لکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا صارف سونیا بٹلہ نے اپنے دادا دادی کی 1933 میں ہوئی  شادی کا دعوت نامہ ٹوئٹرپرشئیرکیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

اردو میں تحریردعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11 بجے دیا گیا ہے۔اسی کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10 کا ہے۔

اردو میں لکھا گیا 90 سال پرانا دعوت نامہ سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں صارفین اس دعوت نامے کو دیکھ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی دعوت نامے کے وائرل ہونے کی خبر نمایاں طورپرلگائی ہے۔

The post اردو میں لکھا 90 سال پرانا شادی کا دعوت نامہ وائرل appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%84%da%a9%da%be%d8%a7-90-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%af%d8%b9%d9%88%d8%aa-%d9%86%d8%a7/feed/ 0
واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%d8%b3%d8%ac-%d8%a8%d9%84%db%8c%d9%88-%d9%b9%da%a9-%d9%84%da%af%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%be%da%91%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%92/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%d8%b3%d8%ac-%d8%a8%d9%84%db%8c%d9%88-%d9%b9%da%a9-%d9%84%da%af%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%be%da%91%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%92/#respond Sun, 01 Jan 2023 17:47:28 +0000 https://vni.global/?p=12789

The post واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں appeared first on Viral News International.

]]>

متعدد افراد پوچھتے ہیں کہ واٹس ایپ میسجز کو اس طرح کیسے پڑھیں کہ بلیو ٹک نظر نہ آئے؟

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر بنیادی مقصد یہی ہوتا ہے کہ کسی کو علم نہ ہو کہ آپ نے میسج دیکھ لیا ہے۔

بلیو ٹک واٹس ایپ میسجز کا ایک اہم حصہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھیجا گیا میسج کسی فرد نے پڑھ لیا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ایسے کئی طریقے موجود ہیں جن سے آپ میسج بھیجنے والے کو اس بات سے لاعلم رکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اسے پڑھ لیا ہے۔

نوٹیفکیشن بار میں پڑھیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی دوست کے بھیجے گئے میسج کو پڑھنے کے باوجود بلیو ٹک نمودار نہ ہو تو آپ نوٹیفکیشن بار سے مدد لے سکتے ہیں۔

جب واٹس ایپ پر کسی میسج کا نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون ان لاک کرکے نوٹیفکیشن بار میں ہی اسے ایکسپینڈ کرکے پڑھ لیں، جہاں بھیجنے والے کا نام بھی نظر آجائے گا۔

مگر نوٹیفکیشن پر غلطی سے کلک ہونے پر گرے ٹک بلیو میں تبدیل ہوجائے گا تو نوٹیفکیشن بار میں میسج کو احتیاط سے پڑھیں۔

ائیرپلین موڈ بھی مددگار

بلیوٹک کے بغیر واٹس ایپ میسجز کو پڑھنے کے لیے ائیرپلین موڈ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

جب واٹس ایپ نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون پر ائیرپلین موڈ ٹرن آن کردیں اور پھر واٹس ایپ اوپن کرکے میسجز پڑھ کے ایپ سے باہر نکل آئیں۔

باہر نکلنے کے بعد ائیرپلین موڈ ڈس ایبل کردیں، ایسا کرنے سے واٹس ایپ میسجز میں بلیو ٹک نظر نہیں آئے گا۔

ریڈ ریسیپٹس ڈس ایبل کریں

سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔

یہ یاد رکھیں ایسا کرنے کے بعد آپ جب میسج پڑھیں گے تو دیگر کو علم نہیں ہوگا، مگر آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا۔

اسی طرح یہ فیچر گروپ چیٹس میں شیئر کیے گئے میسجز اور میڈیا فائلز پر کام نہیں کرتا جبکہ وائس میسج سننے کے بعد بھی بلیوٹک نظر آتا ہے۔

واٹس ایپ پوپ اپ کو استعمال کریں

پوپ اپ نوٹیفکیشن سے آپ واٹس ایپ میسج کو ایپ اوپن کیے بغیر پڑھ سکتے ہیں اور ان پر بلیو ٹک بھی نظر نہیں آتا۔

اس مقصد کے لیے اسمارٹ فون سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن میں جاکر مور نوٹیفکیشنز سیٹنگز پر کلک کریں۔

وہاں نوٹیفکیشن آن دی اسکرین ٹرن آن کردیں۔

اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کریں اور سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں آل ویز شو پوپ اپ کو سلیکٹ کرلیں۔

The post واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%d8%b3%d8%ac-%d8%a8%d9%84%db%8c%d9%88-%d9%b9%da%a9-%d9%84%da%af%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%be%da%91%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%92/feed/ 0
سب سے طاقتور فرعون دیکھنے میں کیسا تھا؟ سائنس دانوں کا انکشاف https://vni.global/blog/%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b7%d8%a7%d9%82%d8%aa%d9%88%d8%b1-%d9%81%d8%b1%d8%b9%d9%88%d9%86-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%a7-%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%9f/ https://vni.global/blog/%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b7%d8%a7%d9%82%d8%aa%d9%88%d8%b1-%d9%81%d8%b1%d8%b9%d9%88%d9%86-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%a7-%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%9f/#respond Sun, 25 Dec 2022 09:16:06 +0000 https://vni.global/?p=12663

The post سب سے طاقتور فرعون دیکھنے میں کیسا تھا؟ سائنس دانوں کا انکشاف appeared first on Viral News International.

]]>

قاہرہ: جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 سالوں میں پہلی بار سالم صورت میں دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور مصر کے سائنس دانوں نے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کی موت کے وقت چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیے۔

نقوش کی دوبارہ تشکیل کے بعد انہوں نے فرعون کی عمر تقریباً نصف صدی تک کم کی تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیا جائے جس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔

اس کوشش کے نتیجے میں آںے والی فرعون کی تصویر، اس کے چہرے کی تشکیل نو کی پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین پر مبنی ہے۔

فرعون کی کھوپڑی کا تھری ڈی ماڈل بنانے والی قاہرہ یونیورسٹی کی سحر سلیم کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی کوشش کے نتیجے میں جو تصویر سامنے آئی وہ بہت جاذبِ نظر تھی۔

The post سب سے طاقتور فرعون دیکھنے میں کیسا تھا؟ سائنس دانوں کا انکشاف appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b7%d8%a7%d9%82%d8%aa%d9%88%d8%b1-%d9%81%d8%b1%d8%b9%d9%88%d9%86-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%a7-%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%9f/feed/ 0
اسٹیو جابز کے زیر استعمال پرانی چپل ریکارڈ قیمت میں نیلام https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%88-%d8%ac%d8%a7%d8%a8%d8%b2-%da%a9%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%86%d9%be%d9%84-%d8%b1%db%8c%da%a9/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%88-%d8%ac%d8%a7%d8%a8%d8%b2-%da%a9%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%86%d9%be%d9%84-%d8%b1%db%8c%da%a9/#respond Tue, 15 Nov 2022 18:05:44 +0000 https://vni.global/?p=11811

The post اسٹیو جابز کے زیر استعمال پرانی چپل ریکارڈ قیمت میں نیلام appeared first on Viral News International.

]]>

مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز کے زیر استعمال رہنے والی پرانی چپل ریکارڈ قیمت میں نیلام کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1970 اور 80 کی دہائی میں اسٹیو جابز کے زیر استعمال چپل 2 لاکھ 18 ہزار ڈالرز( یعنی 4 کروڑ 83لاکھ پاکستانی روپے) سے زائدکی بھاری قیمت میں فروخت ہوئی۔

اس نیلامی  نے چپل کے ایک جوڑے کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کا ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل کوئی بھی چپل اتنی بھاری قیمت میں نیلام نہیں ہوئی۔

اسٹیو جابز کے زیر استعمال پرانی چپل ریکارڈ قیمت میں نیلام—فوٹو: نیلامی کمپنی
اسٹیو جابز کے زیر استعمال پرانی چپل ریکارڈ قیمت میں نیلام—فوٹو: نیلامی کمپنی

نیلامی کروانے والی کمپنی کے مطابق اسٹیوجابر کی چپل کا یہ جوڑا  ایپل کے آنجہانی بانی کے ایک سابق ہاؤس منیجر نے گھر کے کچرے سے اٹھایا تھا، توقع کی جا رہی تھی کہ اس کی نیلامی 60 سے 80 ہزار ڈالرز میں ہوگی لیکن اس کے 2 لاکھ 18 ہزار ڈالرز میں فروخت نے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیو جابز کے زیر استعمال چپل کی نیلامی اتوار کو کی گئی، اسے خریدنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیو جابز 5 اکتوبر 2011 کو کینسر کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے بعد 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

The post اسٹیو جابز کے زیر استعمال پرانی چپل ریکارڈ قیمت میں نیلام appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%88-%d8%ac%d8%a7%d8%a8%d8%b2-%da%a9%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%86%d9%be%d9%84-%d8%b1%db%8c%da%a9/feed/ 0
شادی میں رس گلے پر لڑائی ایک شخص ہلاک 5 زخمی https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%b3-%da%af%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-5-%d8%b2%d8%ae/ https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%b3-%da%af%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-5-%d8%b2%d8%ae/#respond Thu, 27 Oct 2022 16:35:13 +0000 https://vni.global/?p=10896

The post شادی میں رس گلے پر لڑائی ایک شخص ہلاک 5 زخمی appeared first on Viral News International.

]]>

بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے پر ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے دوران رس گلے پر لڑائی کا واقعہ آگرہ کے محلہ شیخاں میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان رس گلے کم پڑنے پر ہونے والا تنازع تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا جسے انتہائی شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

The post شادی میں رس گلے پر لڑائی ایک شخص ہلاک 5 زخمی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%b3-%da%af%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-5-%d8%b2%d8%ae/feed/ 0