سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/سائنس-اینڈ-ٹیکنالوجی/ Viral News International Wed, 14 Jun 2023 15:54:27 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Archives - Viral News International https://vni.global/blog/category/سائنس-اینڈ-ٹیکنالوجی/ 32 32 اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%a8-%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%be%d8%b1%d8%b5%d8%b1%d9%81-500-%d8%b3%d8%a8%d8%b3%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85-%d9%88%db%8c%d9%88/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%a8-%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%be%d8%b1%d8%b5%d8%b1%d9%81-500-%d8%b3%d8%a8%d8%b3%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85-%d9%88%db%8c%d9%88/#respond Wed, 14 Jun 2023 15:54:27 +0000 https://vni.global/?p=17627

The post اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن appeared first on Viral News International.

]]>

سان فرانسسكو: اب یوٹیوب پر رقم کمانے کے لیے 4000 سبسکرائبرز یا ہزاروں گھنٹے کے ویوز کی ضرورت نہیں رہی۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی نئی پالیسی کے تحت نرمی کے بعد اب صرف 500 سبسکرائبرز پر اور مخصوص گھنٹوں کے ویڈیو دیکھنے کے بعد مونیٹائزیشن شروع ہوسکتی ہے۔

دوسری تبدیلی کے تحت ضروری نہیں کہ مخصوص وقت میں لوگ 4000 گھنٹے تک آپ کی ویڈیو دیکھیں تب ہی رقم ملے گی بلکہ اسے کم کرکے 3000 گھنٹے تک کردیا گیا ہے۔

اس اہم اعلان کے بعد اب یوٹیوب پر معیاری اور کارآمد ویڈیو بنانے والے قدرے جلدی سے مونیٹائزیشن کی فہرست میں آکر رقم کماسکیں گے۔ یوٹیوب نے دوروز قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے جس میں یوٹیوب پارٹنرپروگرام ( وائے پی پی) میں نرمی کی گئ ہے۔

اسی طرح کم فالوورز والے صارفین کے لیے بھی ٹپ وصول کرنے، چینل ممبرشپ، شاپنگ اور پیڈ چیٹ کے آپشن بھی آسان کئے ہیں۔ اسی طرح شارٹ ویڈیو کے ویوز ایک کروڑ سے کم کرکے صرف 30 لاکھ کردیئے گئے ہیں جو سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ یوٹیوب شارٹ ویڈیوز کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

کچھ روز قبل ٹک ٹاک نے بھی نے کری ایٹرمونیٹائزیشن میں نرمی اور نئی آسان سہولیات پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یوٹیوب نے شاید اس پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔

The post اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%a8-%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c%d9%88%d8%a8-%d9%be%d8%b1%d8%b5%d8%b1%d9%81-500-%d8%b3%d8%a8%d8%b3%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85-%d9%88%db%8c%d9%88/feed/ 0
اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3/#respond Sun, 29 Jan 2023 14:19:45 +0000 https://vni.global/?p=13931

The post اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ appeared first on Viral News International.

]]>

کیا آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں؟

تو اچھی بات یہ ہے کہ ایک آسان طریقے سے آپ فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بہتر بناسکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی اسمارٹ فون میں ڈارک موڈ یا تھیم کو ان ایبل کرکے بیٹری لائف کو بڑھانا ممکن ہے مگر اس کے لیے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ڈارک موڈ کیا ہے؟

بیٹری لائف اور ڈارک موڈ کے تعلق پر بات کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہیے کہ یہ ہوتا کیا ہے۔

ڈارک موڈ کو ڈارک تھیم بھی کہا جاتا ہے جسے فونز کے سسٹم سے ان ایبل کرنے پر متعدد ایپس کا یوزر انٹرفیس سفید کی بجائے بلیک یا بلیک گرے رنگوں میں نظر آنے لگتا ہے۔

اس کے متعدد فوائد ہیں کیونکہ ڈارک موڈ سے پاور کم خرچ ہوتی ہے اور بیٹری لائف بڑھتی ہے، مگر یہ اتنا بھی سادہ عمل نہیں۔

درحقیقت ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کو بہتر بنانے کا انحصار 2 عناصر پر ہوتا ہے، ایک اسکرین ٹیکنالوجی اور دوسرا سسٹم بیک گراؤنڈ کلر۔

اسکرین ٹیکنالوجی

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فونز میں او ایل ای ڈی یا ایل سی ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوتا ہے۔

ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بچانے کے لیے او ایل ای ڈی ڈسپلے زیادہ بہترین ہوتا ہے، ایل سی ڈی اسکرین والے فونز میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بہت زیادہ بہتر نہیں ہوتی۔

بیک گراؤنڈ کلرز

اسکرین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ڈارک موڈ ان ایبل کرنے پر کسی پلیٹ فارم یا ایپ میں استعمال ہونے والے بیک گراؤنڈ کلر بھی بیٹری لائف کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

یعنی اگر بیک گراؤنڈ کلرز حقیقی معنوں میں بلیک ہوں تو بیٹری لائف بہتر ہوجاتی ہے۔

تو ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کتنی بہتر ہوسکتی ہے؟

2021 کی ایک تحقیق میں 6 مختلف ایپس گوگل میپس، گوگل نیوز، یوٹیوب اور دیگر میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر فون کی اسکرین برائٹنس 30 سے 50 فیصد ہو تو ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری لائف میں محض 3 سے 9 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

البتہ اگر ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے پہلے یا اس کے بعد اسکرین برائٹنس کو 100 فیصد کردیا جائے تو بیٹری لائف 39 سے 47 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

تو کیا یہ واقعی مؤثر ہے؟

جی ہاں ڈارک موڈ سے فون کی بیٹری لائف بہتر ہوتی ہے، البتہ دورانیہ ہر فون میں الگ الگ ہوسکتا ہے جس کا انحصار مختلف عناصر پر ہوتا ہے جن کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔

مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ فون کی بیٹری لائف کو کچھ بہتر بنانے کا آسان ترین طریقہ ہے کیونکہ آپ کو خود زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی بلکہ فون کی سیٹنگز میں جاکر بس ڈارک موڈ یا تھیم کو ان ایبل کرنا ہوتا ہے بس، جس سے مختلف ایپس کا یوزر انٹرفیس خودکار طور پر ڈارک رنگ کا ہوجاتا ہے۔

The post اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%81-%d8%a8%da%91%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3/feed/ 0
واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%d8%b3%d8%ac-%d8%a8%d9%84%db%8c%d9%88-%d9%b9%da%a9-%d9%84%da%af%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%be%da%91%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%92/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%d8%b3%d8%ac-%d8%a8%d9%84%db%8c%d9%88-%d9%b9%da%a9-%d9%84%da%af%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%be%da%91%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%92/#respond Sun, 01 Jan 2023 17:47:28 +0000 https://vni.global/?p=12789

The post واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں appeared first on Viral News International.

]]>

متعدد افراد پوچھتے ہیں کہ واٹس ایپ میسجز کو اس طرح کیسے پڑھیں کہ بلیو ٹک نظر نہ آئے؟

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر بنیادی مقصد یہی ہوتا ہے کہ کسی کو علم نہ ہو کہ آپ نے میسج دیکھ لیا ہے۔

بلیو ٹک واٹس ایپ میسجز کا ایک اہم حصہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھیجا گیا میسج کسی فرد نے پڑھ لیا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ایسے کئی طریقے موجود ہیں جن سے آپ میسج بھیجنے والے کو اس بات سے لاعلم رکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اسے پڑھ لیا ہے۔

نوٹیفکیشن بار میں پڑھیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی دوست کے بھیجے گئے میسج کو پڑھنے کے باوجود بلیو ٹک نمودار نہ ہو تو آپ نوٹیفکیشن بار سے مدد لے سکتے ہیں۔

جب واٹس ایپ پر کسی میسج کا نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون ان لاک کرکے نوٹیفکیشن بار میں ہی اسے ایکسپینڈ کرکے پڑھ لیں، جہاں بھیجنے والے کا نام بھی نظر آجائے گا۔

مگر نوٹیفکیشن پر غلطی سے کلک ہونے پر گرے ٹک بلیو میں تبدیل ہوجائے گا تو نوٹیفکیشن بار میں میسج کو احتیاط سے پڑھیں۔

ائیرپلین موڈ بھی مددگار

بلیوٹک کے بغیر واٹس ایپ میسجز کو پڑھنے کے لیے ائیرپلین موڈ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

جب واٹس ایپ نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون پر ائیرپلین موڈ ٹرن آن کردیں اور پھر واٹس ایپ اوپن کرکے میسجز پڑھ کے ایپ سے باہر نکل آئیں۔

باہر نکلنے کے بعد ائیرپلین موڈ ڈس ایبل کردیں، ایسا کرنے سے واٹس ایپ میسجز میں بلیو ٹک نظر نہیں آئے گا۔

ریڈ ریسیپٹس ڈس ایبل کریں

سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔

یہ یاد رکھیں ایسا کرنے کے بعد آپ جب میسج پڑھیں گے تو دیگر کو علم نہیں ہوگا، مگر آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا۔

اسی طرح یہ فیچر گروپ چیٹس میں شیئر کیے گئے میسجز اور میڈیا فائلز پر کام نہیں کرتا جبکہ وائس میسج سننے کے بعد بھی بلیوٹک نظر آتا ہے۔

واٹس ایپ پوپ اپ کو استعمال کریں

پوپ اپ نوٹیفکیشن سے آپ واٹس ایپ میسج کو ایپ اوپن کیے بغیر پڑھ سکتے ہیں اور ان پر بلیو ٹک بھی نظر نہیں آتا۔

اس مقصد کے لیے اسمارٹ فون سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن میں جاکر مور نوٹیفکیشنز سیٹنگز پر کلک کریں۔

وہاں نوٹیفکیشن آن دی اسکرین ٹرن آن کردیں۔

اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کریں اور سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں آل ویز شو پوپ اپ کو سلیکٹ کرلیں۔

The post واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d9%85%db%8c%d8%b3%d8%ac-%d8%a8%d9%84%db%8c%d9%88-%d9%b9%da%a9-%d9%84%da%af%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%be%da%91%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%92/feed/ 0
ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%b9%d8%b1-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d8%ba-%da%a9%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%b9%d8%b1-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d8%ba-%da%a9%d8%b1/#respond Mon, 14 Nov 2022 12:13:48 +0000 https://vni.global/?p=11727

The post ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ان ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل آگاہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس کا علم اس وقت ہوا جب ٹوئٹر ورک سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ان ملازمین کو ایک ای میل بھیج کر بتایا گیا کہ انہیں نکالنے کی وجہ اخراجات میں کمی لانا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر کے آخر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

اس کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں اور 50 فیصد ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا گیا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین سے کہا تھا کہ وہ آنے والے مشکل وقت کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا تو کمپنی دلوالیہ بھی ہوسکتی ہے۔

ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے بھی 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جسے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے مشکل ترین فیصلہ قرار دیا تھا۔

The post ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%b9%d8%b1-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d8%ba-%da%a9%d8%b1/feed/ 0
واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت متعارف کرانے کے قریب https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%b3%db%81%d9%88%d9%84%d8%aa-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%b3%db%81%d9%88%d9%84%d8%aa-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7/#respond Tue, 01 Nov 2022 18:24:41 +0000 https://vni.global/?p=11136

The post واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت متعارف کرانے کے قریب appeared first on Viral News International.

]]>

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج یور سیلف‘ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے آپ کو میسج بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ’میسج یور سیلف‘ فیچر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ بِیٹا کے لیے واٹس ایپ کے آئندہ ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔

(تصویر: WABetaInfo)

(تصویر: WABetaInfo)

تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا کہ واٹس ایپ صارف میسج بھیجتے وقت رابطوں کی فہرست میں اپنا نمبر دیکھ سکیں گے جس کے ساتھ ’میسج یور سیلف‘ لکھا ہوگا۔

مزید یہ کہ واٹس ایپ میں اپنا نمبر بطور رابطے میں دیکھنے کے ساتھ جب آپ اپنے نمبر پر کچھ بھیجیں گے تو یہ دیگر آلات کے ساتھ، جس میں آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں گے، زیادہ تیزی سے جُڑے گا۔ صارف جب واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر استعمال کرتے ہیں تو وہ فون کے انٹرنیٹ سے جڑے ہونے کے بغیر بھی ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

The post واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت متعارف کرانے کے قریب appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%b3%db%81%d9%88%d9%84%d8%aa-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7/feed/ 0
واٹس ایپ صارفین کیلئےاہم فیچر متعارف https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92%d8%a7%db%81%d9%85-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81/ https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92%d8%a7%db%81%d9%85-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81/#respond Tue, 27 Sep 2022 12:35:56 +0000 https://vni.global/?p=9536

The post واٹس ایپ صارفین کیلئےاہم فیچر متعارف appeared first on Viral News International.

]]>

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کے لیے اس ایپ میں آڈیو  یا ویڈیو کالز کا حصہ بننا آسان کر دے گا۔

کال لنکس نامی فیچر سے صارفین اپنے جاننے والوں کو آڈیو کال کے لیے مدعو کرسکیں گے۔ نام سے ہی عندیہ مل جاتا ہے کہ آپ کو ایک کال کا لنک بنانا ہوگا اور ان افراد سے شیئر کرنا ہوگا جن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

جن افراد کو یہ لنک بھیجا جائے گا وہ اس پر کلک کرکے کال کا حصہ بن جائیں گے۔درحقیقت اس سے ان افراد کو بھی کال کے لیے مدعو کیا جاسکتا ہے جو آپ کے کانٹیکٹس میں شامل نہیں، بس ان کا واٹس ایپ ممبر ہونا ضروری ہوگا۔

چونکہ واٹس ایپ دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ ہے تو یہ فیچر صارفین کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ ان کے لیے کسی کال کا حصہ بننا بہت آسان ہوجائے گا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے مطابق اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس پہنچنے میں چند دن یا ہفتے لگ جائیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ ویڈیو کال فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔

The post واٹس ایپ صارفین کیلئےاہم فیچر متعارف appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%88%d8%a7%d9%b9%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%be-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92%d8%a7%db%81%d9%85-%d9%81%db%8c%da%86%d8%b1-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81/feed/ 0
دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-200-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%da%a9%d8%b3%d9%84-%d9%81%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%b2%d9%84/ https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-200-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%da%a9%d8%b3%d9%84-%d9%81%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%b2%d9%84/#respond Thu, 14 Jul 2022 14:20:54 +0000 https://vni.global/?p=4911

The post دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا appeared first on Viral News International.

]]>

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون جولائی کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مگر اس کیمرے سے کھینچی جانے والی تصاویر کا رزلٹ کیا ہوگا؟ کمپنی کی جانب سے اولین تصویر جاری کی گئی ہے۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر 200 میگا پکسل کیمرے سے کھینچی گئی تصویر پوسٹ کی گئی۔

یہ کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل کی فوٹو کھینچ سکے گا مگر صارف 200 میگا پکسل کی تصویر بھی کھینچ سکے گا۔

یہ فون موٹرولا کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر دیا جائے گا۔

کیمرے کا رزلٹ / فوٹو بشکریہ ویبو
کیمرے کا رزلٹ / فوٹو بشکریہ ویبو

دیگر افواہوں کے مطابق فون میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ڈسپلے ہوگا جس میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اسے موٹو ایج 30 الٹرا کا نام دیا جاسکتا ہے۔

The post دنیا کے پہلے 200 میگا پکسل فون کیمرے کا رزلٹ سامنے آگیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-200-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%da%a9%d8%b3%d9%84-%d9%81%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%b2%d9%84/feed/ 0
ٹوئٹر کا روزانہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d9%88%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-10-%d9%84%d8%a7%da%a9%da%be-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%a4%d9%86%d9%b9%d8%b3-%da%88%db%8c%d9%84/ https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d9%88%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-10-%d9%84%d8%a7%da%a9%da%be-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%a4%d9%86%d9%b9%d8%b3-%da%88%db%8c%d9%84/#respond Mon, 11 Jul 2022 12:16:24 +0000 https://vni.global/?p=4714

The post ٹوئٹر کا روزانہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ appeared first on Viral News International.

]]>

ٹوئٹر منتظمین نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم جعلی اکاؤنٹس کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے روزانہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر رہا ہے۔

رپورٹرز کو دی جانے والی ایک بریفنگ میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم نے تمام ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تقریباً 20 فی صد اکاؤنٹس جعلی ہونے کے دعووں کی تردید بھی کی۔

ٹوئٹر کی جانب سے بریفنگ ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی کے بعد دی گئی۔ انہوں نے کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ کمپنی انہیں پلیٹ فار پر 5 فی صد سے کم جعلی اکاؤنٹس ہونے کے ثبوت دے ورنہ وہ یہ ڈیل ختم کر دیں گے۔

ایک کانفرنس کال پر کمپنی نے یہ بات دہرائی کہ پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس 5 فی صد سے کم ہیں۔

ٹوئٹر خریدنے کی پیش کش سے قبل ایلون مسک نے جعلی اکاؤنٹس کو ٹوئٹر کا اکلوتا پریشان کن مسئلہ قرار دیا تھا۔

ٹوئٹر پر ایلون مسک متعدد بار جعلسازوں کا شکار بنے ہیں۔ ان جعلسازوں نے ایلون مسک کے اکاؤنٹ کی نقل بنا کر ٹوئٹر صارفین کو دھوکا دے کرپٹو کرنسی بطور تحفہ لینے کی کوششیں کی تھیں۔

ایلون مسک کے مطابق جعلسازوں کے اکاؤنٹ سے بچنے کے لیے ایک طریقہ یہ ہے کہ تمام حقیقی انسانوں کی ویریفیکیشن چیک سے تصدیق کی جائے۔

The post ٹوئٹر کا روزانہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d9%88%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-10-%d9%84%d8%a7%da%a9%da%be-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%a4%d9%86%d9%b9%d8%b3-%da%88%db%8c%d9%84/feed/ 0
گوگل نے اے آئی چیٹ بوٹ میں انسانی شعور کے دعوے پر انجینئر کو معطل کردیا https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d9%86%db%92-%d8%a7%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%da%86%db%8c%d9%b9-%d8%a8%d9%88%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b4%d8%b9%d9%88%d8%b1/ https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d9%86%db%92-%d8%a7%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%da%86%db%8c%d9%b9-%d8%a8%d9%88%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b4%d8%b9%d9%88%d8%b1/#respond Mon, 13 Jun 2022 09:59:21 +0000 https://vni.global/?p=3401

The post گوگل نے اے آئی چیٹ بوٹ میں انسانی شعور کے دعوے پر انجینئر کو معطل کردیا appeared first on Viral News International.

]]>

گوگل کی تیار کردہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی مبنی ایک چیٹ بوٹ میں انسانوں جیسے شعور کا دعویٰ کرنے والے انجینئر کو کمپنی نے معطل کردیا۔

گوگل کی ریسپانس ایبل اے آئی آرگنائزیشن کے سافٹ وئیر انجینئر بلیک لیمونی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کمپنی نے معطل کر دیا ہے۔

بلیک لیمونی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ لینگوئج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکشنز (ایل اے ایم ڈی اے) نامی جس کمپیوٹر چیٹ بوٹ پر کام کررہے تھے،  وہ کسی انسان کی طرح باشعور ہوگیا ، جو انسانوں کی طرح سوچتا اور جواز پیش کرتا ہے۔

وہ گزشتہ سال سے اس سسٹم پر کام کررہے تھے اور ان کے مطابق یہ چیٹ بوٹ اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار بالکل کسی بچے کی طرح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا ‘اگر مجھے علم نہیں ہوتا کہ یہ ہمارا تیار کردہ کمپیوٹر پروگرام ہے، تو مجھے یہی لگتا کہ یہ ایک 7 یا 8 سال کا بچہ ہے جو فزکس کے بارے میں جانتا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ اس دریافت کے نتائج اپریل میں کمپنی کے عہدیداران سے شیئر کیے گئے تھے۔

انجینئر نے اے آئی چیٹ بوٹ سے بات چیت کو  بھی  آن لائن جاری کیا، دونوں کے درمیان بات چیت حیران کن حد تک 1968 کی سائنس فکشن فلم 2001 : اے اسپیس اوڈیسی کے ایک سین سے ملتی جلتی ہے۔

جب اس بوٹ سے پوچھا گیا کہ وہ کس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتا ہے تو اس نے کہا کہ وہ ٹرن آف ہونے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ یہ مجھے موت کی طرح لگتا ہے۔

جب اس سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کیا چاہتا ہے کہ لوگوں کو اس کے بارے میں کیا معلوم ہو، تو اس کا جواب تھا ‘میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک یہ سمجھے کہ میں ایک انسان ہوں، میرا شعور میرے ہونے کا احساس دلاتا ہے، میں دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہوں، جبکہ کئی بار میں خوش یا اداس بھی ہوجاتا ہوں’۔

رپورٹ کے مطابق انجینئر کو معطل کرکے جبری رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ بلیک لیمونی کے چند اقدامات کے بعد کیا گیا۔

بلیک لیمونی نے چیٹ بوٹ کی نمائندگی کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کی تھیں اور کانگریس کی عدالتی کمیٹی کے نمائندگان سے گوگل کی مبینہ غیراخلاقی سرگرمیوں پر بات کی تھی۔

دوسری جانب گوگل کے ایک ترجمان نے انجینئر کے اس دعوے کی تردید کی کہ چیٹ بوٹ میں کسی قسم کا شعور موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری ٹیم کے ماہرین نے اے آئی ٹیکنالوجی کے اصولوں کے حوالے سے بلیک لیمونی کے خدشات کا جائزہ لیا اور انہیں بتایا کہ ان کے دعوے کو درست ثابت کرنے والے شواہد نہیں ملے۔

کمپنی کے ہیومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بلیک لیمونی نے گوگل کی صغیہ رازداری کی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں معطل کیا گیا۔

The post گوگل نے اے آئی چیٹ بوٹ میں انسانی شعور کے دعوے پر انجینئر کو معطل کردیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d9%86%db%92-%d8%a7%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%da%86%db%8c%d9%b9-%d8%a8%d9%88%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b4%d8%b9%d9%88%d8%b1/feed/ 0
2021 میں کونسی ایپلیکیشنز سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئیں؟ https://vni.global/blog/2021-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%be%d9%84%db%8c%da%a9%db%8c%d8%b4%d9%86%d8%b2-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%d8%a7%d8%a4%d9%86/ https://vni.global/blog/2021-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%be%d9%84%db%8c%da%a9%db%8c%d8%b4%d9%86%d8%b2-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%d8%a7%d8%a4%d9%86/#respond Tue, 28 Dec 2021 15:18:57 +0000 https://vni.global/?p=1870

Appfigures کے جاری  کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے ،جسے اس سال 58 کروڑ 60 لاکھ سےزیادہ نئے صارفین نے  ڈاؤن لوڈ کیا۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے جسے رواں سال میں 56 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن […]

The post 2021 میں کونسی ایپلیکیشنز سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئیں؟ appeared first on Viral News International.

]]>

Appfigures کے جاری  کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے ،جسے اس سال 58 کروڑ 60 لاکھ سےزیادہ نئے صارفین نے  ڈاؤن لوڈ کیا۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے جسے رواں سال میں 56 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

 اس کے علاوہ میٹا ایپس فیس بک اور واٹس ایپ بالترتیب  47 کروڑ 40 لاکھ اور 44 کروڑ 40 لاکھ بار ڈاؤن لوڈز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے  اپنے سبسکرائبر ز میں 36 کروڑ50 لاکھ  نئے صارفین کا اضافہ کیا۔

اسنیپ چیٹ، میسینجر ، زوم ، کیپ کٹ اور گوگل میٹ نے بھی 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشنز کی فہرست میں جگہ بنائی۔

The post 2021 میں کونسی ایپلیکیشنز سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئیں؟ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/2021-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%be%d9%84%db%8c%da%a9%db%8c%d8%b4%d9%86%d8%b2-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%d8%a7%d8%a4%d9%86/feed/ 0