imranqureshi, Author at Viral News International https://vni.global/blog/author/imranqureshi/ Viral News International Tue, 25 Jan 2022 14:42:29 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg imranqureshi, Author at Viral News International https://vni.global/blog/author/imranqureshi/ 32 32 اسٹار وارز کی مخصوص تلوار کو سمٹنے کے قابل بنانے پر یوٹیوبر کا ورلڈ ریکارڈ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%88%d8%a7%d8%b1%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d8%aa%d9%84%d9%88%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%b3%d9%85%d9%b9%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%88%d8%a7%d8%b1%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d8%aa%d9%84%d9%88%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%b3%d9%85%d9%b9%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7/#respond Tue, 25 Jan 2022 14:42:29 +0000 https://vni.global/?p=2203

یلیکس کا یوٹیوب پر ‘ایلیکس لیب’ کے نام سے ایک چینل ہے جہاں وہ سائنسی تجربات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسٹار وارز سے متاثر ہوکر فلم میں دکھائی جانے والی لائٹ سیبر کی نقل کی ہے اور ایسی ہی تلوار بنائی ہے جو سمٹ بھی جاتی ہے۔ […]

The post اسٹار وارز کی مخصوص تلوار کو سمٹنے کے قابل بنانے پر یوٹیوبر کا ورلڈ ریکارڈ appeared first on Viral News International.

]]>

یلیکس کا یوٹیوب پر ‘ایلیکس لیب’ کے نام سے ایک چینل ہے جہاں وہ سائنسی تجربات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسٹار وارز سے متاثر ہوکر فلم میں دکھائی جانے والی لائٹ سیبر کی نقل کی ہے اور ایسی ہی تلوار بنائی ہے جو سمٹ بھی جاتی ہے۔

اُن کی ایجاد کردہ قابلِ گرفت مشین پلازما بلیڈ خارج کرتی ہے جس کی اونچائی 3 فٹ اور اس کا درجہ حرارت 5،072 ڈگری ہے۔ اس درجہ تپش کی وجہ سے ایلیکس کی تلوار اسٹیل کو کاٹنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔

ایلیکس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو اپنی ایجاد سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میری لائٹ سیبر میں اصل کام الیکٹرولائزر کا ہے۔ الیکٹرولائزر ایسا آلہ ہے جو ہائڈروجن اور آکسیجن کی بڑی مقدار کو پیدا کرتا ہے اور گیس کو بغیر کسی پریشر کے منقبض (compress) کرسکتا ہے۔

The post اسٹار وارز کی مخصوص تلوار کو سمٹنے کے قابل بنانے پر یوٹیوبر کا ورلڈ ریکارڈ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%88%d8%a7%d8%b1%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d8%aa%d9%84%d9%88%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%b3%d9%85%d9%b9%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7/feed/ 0
گزشتہ سال 600 سے زائد نئے جانور اور پودے دریافت https://vni.global/blog/%da%af%d8%b2%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%b3%d8%a7%d9%84-600-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%be%d9%88%d8%af%db%92-%d8%af%d8%b1/ https://vni.global/blog/%da%af%d8%b2%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%b3%d8%a7%d9%84-600-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%be%d9%88%d8%af%db%92-%d8%af%d8%b1/#respond Wed, 12 Jan 2022 10:33:42 +0000 https://vni.global/?p=2062

یلی فورنیا اکادمی برائے سائنس کے ماہرین نے خوبصورت تارہ مچھلی، نیلی نشانات والی گٹار فِش اور پائپ ہارس سمیت 70 نئی انواع کا اعلان کیا۔ اکادمی کے سربراہ شینن بینٹ کے مطابق ان دریافتوں سے حیاتیاتی درخت یا ٹری آف لائف کو مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق نئی دریافتیں مڈغاسکر، […]

The post گزشتہ سال 600 سے زائد نئے جانور اور پودے دریافت appeared first on Viral News International.

]]>

یلی فورنیا اکادمی برائے سائنس کے ماہرین نے خوبصورت تارہ مچھلی، نیلی نشانات والی گٹار فِش اور پائپ ہارس سمیت 70 نئی انواع کا اعلان کیا۔ اکادمی کے سربراہ شینن بینٹ کے مطابق ان دریافتوں سے حیاتیاتی درخت یا ٹری آف لائف کو مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق نئی دریافتیں مڈغاسکر، میکسیکو اور ایسٹر جزائر سے ہوئی ہیں۔

ان جان داروں میں 14 بھنورے، 12 اقسام کی سی سلگ، نو اقسام کی چیونٹیاں، مچھلیوں کی چھ اقسام، چھ طرح کے بچھو، پانچ اقسام کے پھول دار پودے، چارمختلف شارک، تین مکڑیاں، ایک قسم کی سمندری گھاس اور دیگر جان دار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایک خوبصورت تارہ مچھلی بھی دریافت ہوئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی ماہرین نے کووڈ لاک ڈاؤن میں اپنے اس خزانے کو کھنگالا جن میں لاتعداد رکازات (فاسلز) موجود تھے۔ سب سے پہلے انہوں نے دو نئے گوشت خور ڈائنوسار دریافت کیے جن میں سے ایک کو چیف ڈریگن کا نام دیا گیا ہے۔

میوزیم سے تعلق رکھنے والی سائنسداں سوسانا مینڈمنٹ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے باہرنکلنا ممکن نہ تھا لیکن میوزیم کے اسٹاف نے دنیا کے ڈیٹا اور پہلے سے موجود نمونوں پر غور کیا۔

لندن میں واقع نیچرل ہسٹری میوزیم کے ماہرین نے اس تحقیق کو لاک ڈاؤن منصوبے کا نام بھی دیا ہے۔ اس پورے مرحلے میں نئے پودوں، جانوروں، حشرات اور ناپید ہوجانے والے کئی جاندار بھی سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر برطانوی ماہرین نے 550 سے زائد نئی انواع کا انکشاف کیا ہے۔

The post گزشتہ سال 600 سے زائد نئے جانور اور پودے دریافت appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%da%af%d8%b2%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%b3%d8%a7%d9%84-600-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%be%d9%88%d8%af%db%92-%d8%af%d8%b1/feed/ 0
پہلی حاملہ ممی کی دریافت کے بعد ماہرین نے غلطی کا اعتراف کرلیا https://vni.global/blog/%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%d9%85%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1%db%8c%d8%a7%d9%81%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%85%d8%a7%db%81%d8%b1%db%8c%d9%86-%d9%86/ https://vni.global/blog/%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%d9%85%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1%db%8c%d8%a7%d9%81%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%85%d8%a7%db%81%d8%b1%db%8c%d9%86-%d9%86/#respond Wed, 12 Jan 2022 10:25:06 +0000 https://vni.global/?p=2059

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں فرعونوں کے قبرستان کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی ٹیم نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک ممی دریافت کی۔ اس ممی کے بارے میں ماہرین کا خیال تھا کہ شاید یہ کوئی مرد ہے مگر جب حنوط شدہ لاش پر تحقیق کی گئی تو ماہرین […]

The post پہلی حاملہ ممی کی دریافت کے بعد ماہرین نے غلطی کا اعتراف کرلیا appeared first on Viral News International.

]]>

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں فرعونوں کے قبرستان کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی ٹیم نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک ممی دریافت کی۔

اس ممی کے بارے میں ماہرین کا خیال تھا کہ شاید یہ کوئی مرد ہے مگر جب حنوط شدہ لاش پر تحقیق کی گئی تو ماہرین کے سامنے یہ بات آئی کہ یہ مرد نہیں بلکہ حاملہ خاتون تھیں۔

آثار قدیمہ کے ماہرین حاملہ خاتون کی حنوط شدہ لاش ملنے بعد سرجوڑ کر بیٹھے اور انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ملنے والی ممیز کی جنس یا حاملہ ہونے کے حوالے سے کبھی غور نہیں کیا گیا۔

وارسا ممی پروجیکٹ کے سربراہ وجشیش نے بتایا کہ ممکن ہے ماضی میں دریافت ہونے والی ممیز میں سے کچھ حاملہ خواتین کی بھی ہوں جن پر غور نہیں کیا گیا مگر ہم آئندہ اس بات کا خیال ضرور رکھیں گے۔

انہوں نے دریافت ہونے والی حنوط شدہ لاش کے حوالے سے کہا کہ جدید مشین کی مدد سے ایکسرے کیا گیا تو اُس میں بچے کی ہڈیاں نظر نہیں آئیں، ممکن ہے کہ کیمیکل کی وجہ سے وہ ختم ہوگئیں ہوں۔

ریڈولوجسٹ نے جب اس ممی کا مشاہدہ کیا تو انہیں ہڈیوں کی جگہ نرم پٹھے منفرد انداز میں نظر آئے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ انڈے کو تیزاب میں ڈال دیں تو یہ محلول ہوجائے گا مگر اس کے اندر کا موجود مادہ بعد میں نظر آئے گا‘۔

The post پہلی حاملہ ممی کی دریافت کے بعد ماہرین نے غلطی کا اعتراف کرلیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%d9%85%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1%db%8c%d8%a7%d9%81%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%85%d8%a7%db%81%d8%b1%db%8c%d9%86-%d9%86/feed/ 0
بڑی بڑی آنکھوں والا ننھا منا کیکڑا https://vni.global/blog/%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%86%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d9%86%d9%86%da%be%d8%a7-%d9%85%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c%da%a9%da%91%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%86%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d9%86%d9%86%da%be%d8%a7-%d9%85%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c%da%a9%da%91%d8%a7/#respond Wed, 12 Jan 2022 10:07:35 +0000 https://vni.global/?p=2055

اس کیکڑے کے رکازات (فوسلز) 2019 میں امریکی ریاست کولمبیا اور وایومنگ میں الگ الگ مقامات سے دریافت ہوئے تھے جن کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ وہ تقریباً ساڑھے نو کروڑ (95 ملین) سال قدیم ہیں۔ ان رکازات کی جسامت صرف ایک انچ (2.4 سینٹی میٹر) کے لگ بھگ تھی لیکن واضح طور پر […]

The post بڑی بڑی آنکھوں والا ننھا منا کیکڑا appeared first on Viral News International.

]]>

اس کیکڑے کے رکازات (فوسلز) 2019 میں امریکی ریاست کولمبیا اور وایومنگ میں الگ الگ مقامات سے دریافت ہوئے تھے جن کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ وہ تقریباً ساڑھے نو کروڑ (95 ملین) سال قدیم ہیں۔

ان رکازات کی جسامت صرف ایک انچ (2.4 سینٹی میٹر) کے لگ بھگ تھی لیکن واضح طور پر وہ ننھے منے کیکڑوں کے تھے جنہیں Callichimaera perplexa (کالیچیمائرا پرپلیکسا) کا سائنسی نام دیا گیا۔

ماہرین پہلے ہی دن سے ان فوسلز کے سروں پر موجود آنکھوں جیسے ابھاروں کی باقیات سے حیران تھے۔

مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ابھار واقعی میں ان کیکڑوں کی ’مرکب آنکھیں‘ تھیں۔ مطلب یہ کہ مکھیوں کی طرح ان کیکڑوں کی ہر آنکھ درجنوں اور سیکڑوں چھوٹی چھوٹی آنکھوں سے مل کر بنی تھی۔

اس کے علاوہ، یہ آنکھیں کسی حفاظتی سانچے میں بند نہیں تھیں بلکہ کیکڑے کے جسم سے گویا باہر کو لٹکی ہوئی تھیں۔

جب ان کا موازنہ قدیم اور جدید کیکڑوں کی آنکھوں سے کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ جسامت کے لحاظ سے ان معدوم کیکڑوں کی آنکھیں 16 فیصد تھیں۔

اس کے برعکس، دوسری اقسام کے کیکڑوں میں پوری جسامت کا صرف 1 سے 3 فیصد حصہ ان کی آنکھوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ کالچیمائرا پرپلیکسا کی آنکھیں دوسرے تمام کیکڑوں کے مقابلے میں 5 سے 16 گنا زیادہ بڑی رہی ہوں گی۔

اس کیکڑے کے دوسرے جسمانی خدوخال میں مڑے ہوئے پنجے، منہ کے حصے جو ٹانگوں سے مشابہ ہیں، کھلی ہوئی دُم اور لمبوترا جسم شامل ہیں۔

غیر معمولی طور پر بڑی آنکھوں کی بناء پر سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ معدوم کیکڑا غالباً ایک ماہر شکاری تھا جو اپنے شکار کو دور سے دیکھ سکتا تھا اور شاید اپنے سے بڑی جسامت والے آبی جانوروں کا شکار کرنے کے قابل بھی تھا۔

نوٹ: یہ تحقیق ’آئی سائنس‘ ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔

The post بڑی بڑی آنکھوں والا ننھا منا کیکڑا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%86%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d9%86%d9%86%da%be%d8%a7-%d9%85%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c%da%a9%da%91%d8%a7/feed/ 0
آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b1%d9%b9-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%86%d9%88%da%a9%da%be%d8%a7-%d8%b4%d8%a7%db%81%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%8c-140-%d9%b9%d9%86-%d9%85%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%be%d8%b1%d8%a7-%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b1%d9%b9-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%86%d9%88%da%a9%da%be%d8%a7-%d8%b4%d8%a7%db%81%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%8c-140-%d9%b9%d9%86-%d9%85%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%be%d8%b1%d8%a7-%d8%a7/#respond Wed, 10 Nov 2021 10:39:56 +0000 https://vni.global/?p=1223

نیویارک میں اسے ارتھ روم کا نام دیا گیا ہے جو ووسٹر اسٹریٹ پر واقع ہے جسے 1977 میں والٹر ڈی ماریا نے قائم کیا تھا۔ اسے انوکھا اور غیرمعمولی آرٹ قرار دیا گیا ہے۔ 1977 میں ڈایا آرٹ فاؤنڈیشن نے ایک مقامی مصور والٹر ڈی ماریا کو بھرتی کیا تھا جس نے تمام کمروں کو […]

The post آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ appeared first on Viral News International.

]]>

نیویارک میں اسے ارتھ روم کا نام دیا گیا ہے جو ووسٹر اسٹریٹ پر واقع ہے جسے 1977 میں والٹر ڈی ماریا نے قائم کیا تھا۔ اسے انوکھا اور غیرمعمولی آرٹ قرار دیا گیا ہے۔ 1977 میں ڈایا آرٹ فاؤنڈیشن نے ایک مقامی مصور والٹر ڈی ماریا کو بھرتی کیا تھا جس نے تمام کمروں کو ٹنوں مٹی سے بھردیا اور 1980 میں اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ والٹر اس سے قبل جرمنی میں ایسے ہی دو کمرے بنائے تھے۔ کمروں میں جاتے ہی مٹی کی خاص مہک محسوس ہوتی ہے۔

اگرچہ عام افراد اسے دیکھنے کے لیے آتے لیکن انہیں تصویر لینے اور مٹی پر پاؤں رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ لیکن مسلسل چالیس سال سےزائد عرصے تک مٹی کی اتنی بڑی مقدار کو سنبھالنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔ اسے وقفے وقفے سے پانی دیا جاتا ہے، الٹ پلٹ کر ہموار کیا جاتا ہے اور کسی کونپل کے پھوٹ پڑنے پر اسے صاف بھی کیا جاتا ہے۔

یہاں موجود ایک میزبان 1989 سے اس کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ ایک کاؤنٹر پر بیٹھ کر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی تعداد نوٹ کرتے ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

میزبان بِل ڈل ورتھ کا خیال ہے کہ لوگ شوق سے یہاں آتے ہیں وہ ہمیشہ یہی سوال کرت ہیں کہ آخر اس کا کیا مطلب ہے۔ اس پر ان کاخیال ہے کہ اس سے کوئی نتیجہ نہ نکالیں اور اسے آرٹ کے ایک نمونے کے طور پر دیکھیں۔

بعض افراد کا خیال ہے کہ اس کمرے کی قیمت کم ازکم ایک ملین ڈالرضرور ہونی چاہیے۔ لیکن 1970 میں اس کی اچھی قیمت ضرور مل رہی تھی لیکن اسے فروخت نہیں کیا گیا۔

مٹی بھرے اس گھر کو دیکھنے کے لیے روزانہ ایک سو افراد یہاں آتے ہیں۔

The post آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%b1%d9%b9-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%86%d9%88%da%a9%da%be%d8%a7-%d8%b4%d8%a7%db%81%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%8c-140-%d9%b9%d9%86-%d9%85%d9%b9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%be%d8%b1%d8%a7-%d8%a7/feed/ 0
دنیا کی روشن ترین ایکسرے مشین جو سی ٹی اسکین سے بھی 100 گنا بہتر ہے https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%b1%d9%88%d8%b4%d9%86-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9%d8%b3%d8%b1%db%92-%d9%85%d8%b4%db%8c%d9%86-%d8%ac%d9%88-%d8%b3%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7/ https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%b1%d9%88%d8%b4%d9%86-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9%d8%b3%d8%b1%db%92-%d9%85%d8%b4%db%8c%d9%86-%d8%ac%d9%88-%d8%b3%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7/#respond Wed, 10 Nov 2021 10:29:54 +0000 https://vni.global/?p=1220

ذراتی اسراع گر(پارٹیکل ایسلریٹر) کی مدد سے تیار کردہ اس ٹیکنالوجی کو ہیئرآرکیکل فیز کنٹراسٹ ٹوموگرافی ( ایچ آئی پی سی ٹی) کا نام دیا گیا ہے۔ اب یہ تمام جسمانی اعضا کی باریک ترین تفصیلات کو تھری ڈی انداز میں ظاہر کرتی ہے۔ سب سے پہلے اسے کووڈ سے فوت شدہ ایک مریض کے […]

The post دنیا کی روشن ترین ایکسرے مشین جو سی ٹی اسکین سے بھی 100 گنا بہتر ہے appeared first on Viral News International.

]]>

ذراتی اسراع گر(پارٹیکل ایسلریٹر) کی مدد سے تیار کردہ اس ٹیکنالوجی کو ہیئرآرکیکل فیز کنٹراسٹ ٹوموگرافی ( ایچ آئی پی سی ٹی) کا نام دیا گیا ہے۔ اب یہ تمام جسمانی اعضا کی باریک ترین تفصیلات کو تھری ڈی انداز میں ظاہر کرتی ہے۔ سب سے پہلے اسے کووڈ سے فوت شدہ ایک مریض کے پھیپھڑے پرآزمایا گیا ے جس میں خون کی نالیوں میں آکسیجن رکنے کا منظر بھی دیکھا گیا ہے۔

ایکس رے ٹیکنالوجی یورپی سنکروٹرون ریسرچ مرکز (ای ایس آر ایف) میں وضع کی گئی ہے جہاں دنیا کی روشن ترین ایکس رے حاصل کی گئ ہے جو روایتی ایکس رے سے 100 ارب گنا طاقتور ہے۔ کورونا وبا کے دوران اس پر سنجیدگی سے کام شروع کیا گیا۔ اب یہ حال ہے کہ اس سے خون کی باریک ترین نالیوں کو تھری ڈی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے بلکہ بعض اقسام کے خلیات بھی دکھائی دینے لگتے ہیں۔

اب یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین اسی ٹیکنالوجی سے پورے انسانی جسم کا تھری ڈی اٹلس تیار کرر ہے ہیں جو دنیا بھر کے ڈاکٹروں، سرجن اور سائنسدانوں کے لیے بہت مددگار ہوگا۔ واضح رہے کہ دنیا کے طاقتور ترین ایم آر آئی اور سی ٹی اسکینر ایک ملی میٹر سے نیچے کی شے نہیں دکھا سکتے۔ لیکن نئی ٹیکنالوجی سے تیارشدہ انسانی جسمانی اٹلس پوری دنیا کے لیے مفت میں دستیاب ہوگا۔

امید ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے کووڈ میں پھیپھڑوں پر ہونے والے نقصانات اور دیگر تفصیل کو بھی سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔ اگلے مرحلے میں مشین اکتساب اور مصنوعی ذہانت سے مزید بہتر انداز میں تشخیص میں مدد مل سکے گی۔ تاہم ماہرین کی اکثریت نے اس کام کو غیرمعمولی انقلاب سے تعبیر کیا ہے۔

The post دنیا کی روشن ترین ایکسرے مشین جو سی ٹی اسکین سے بھی 100 گنا بہتر ہے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%b1%d9%88%d8%b4%d9%86-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9%d8%b3%d8%b1%db%92-%d9%85%d8%b4%db%8c%d9%86-%d8%ac%d9%88-%d8%b3%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7/feed/ 0
دنیا کے ویران ترین صحرا کا جینیاتی خزانہ عالمی بھوک مٹاسکتا ہے… شاید! https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%88%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b5%d8%ad%d8%b1%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%db%8c%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86/ https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%88%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b5%d8%ad%d8%b1%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%db%8c%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86/#respond Wed, 10 Nov 2021 08:10:59 +0000 https://vni.global/?p=1216

لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں اب بھی زراعت اور کھیتی باڑی ہورہی ہے جس کی وجہ یہاں پائے جانے والے وہ عجیب وغریب پودے ہیں جو انتہائی ناموافق حالت میں غذا اور غذائیت دونوں فراہم کررہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں وسیع رقبہ گرمی اور خشک سالی کی لیپٹ میں […]

The post دنیا کے ویران ترین صحرا کا جینیاتی خزانہ عالمی بھوک مٹاسکتا ہے… شاید! appeared first on Viral News International.

]]>

لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں اب بھی زراعت اور کھیتی باڑی ہورہی ہے جس کی وجہ یہاں پائے جانے والے وہ عجیب وغریب پودے ہیں جو انتہائی ناموافق حالت میں غذا اور غذائیت دونوں فراہم کررہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں وسیع رقبہ گرمی اور خشک سالی کی لیپٹ میں ہے اور یہاں کے پودوں کی جینیات کو سمجھ کر تیزی سے بدلتے خطوں میں بھی زراعت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے اتاکامہ ریگستان میں پھلنے پھولنے والے درختوں اور پودوں پر سنجیدہ تحقیق شروع کردی ہے۔

نیویارک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پودوں کی ماہر ڈاکٹر گلوریا کوروزی کہتی ہیں کہ بدلتی آب و ہوا کے تناظر میں جینیاتی تحقیق بہت ضروری ہے تاکہ غذائیت سے محروم ، گرم اور خشک علاقوں میں کھانے کے قابل فصلوں کی کاشت کی جاسکے۔ ان کے خیال میں عالمی بھوک ختم کرنے کا یہ ایک اہم اور مؤثر طریقہ ہوگا۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے واقعی خاک چھانی ہے اور دس سال کی محنت سے22 ایسے مقامات سے پودوں کے نمونے لیے ہیں جو انسان کے کام آسکتے ہیں۔ ان پودوں کے تمام نمونوں اور مٹی کے ذرات کو احتیاط سے تجربہ گاہ لایا گیا اور تحقیق کے لیے مائع نائٹروجن میں محفوظ کیا گیا ہے۔ پھر محفوظ کردہ پودوں کی تفصیلی جینیاتی ترکیب پر تحقیق کی جائے گی۔

اب تک 32 پودوں کا جینیاتی سیکوینس معلوم کیا گیا ہے اور ان کا موازنہ 32 ایسی ہی انواع سے کیا گیا جو بہت قریب تھیں۔ ماہرین کا ہدف تھا کہ کسی طرح امائنو ایسڈ کی جینیاتی اساس کو سمجھا جاے جن کی بدولت پودے خون جلادینے والی گرمی میں بھی پھلتے پھولتے ہیں۔

پھر ایک قدرے نئی ٹیکنالوجی سے 256 ایسے جین تلاش کئے گئے جو تبدیل ہوکر ان پودوں کو سخت جاں بنارہے تھے۔ مزید تفصیل سے معلوم ہوا کہ ان میں 59 جین ایسے تھے جنہیں پودوں کی حیاتیات میں بڑے پیمانے پر پڑھا گیا ہے۔

یعنی اگر یہ جین کسی پودے میں ڈالے جائیں تو وہ کئی طرح سے سخت حالات جھیلنے کے قابل ہوجاتے ہیں اور یہی ان ماہرین کی تحقیق کا مرکز بھی تھا۔ تحقیق مزید بتاتی ہے کہ اس صحرا میں دالوں، آلوؤں اور دیگر سبزیوں کے قریب قریب اجناس بھی اگ رہی ہیں۔ گویا یہ علاقہ ایک جینیاتی حل فراہم کرتا ہے جس کےتحت ہم مستقبل میں آبادی کی بڑی تعداد کو غذا فراہم کرسکتے ہیں۔

The post دنیا کے ویران ترین صحرا کا جینیاتی خزانہ عالمی بھوک مٹاسکتا ہے… شاید! appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%88%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b5%d8%ad%d8%b1%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%db%8c%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86/feed/ 0
آب و ہوا میں تبدیلی پر نظر رکھنے کیلیے جدید ترین سیٹلائٹ نے پہلی تصاویر جاری کردیں https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%a8-%d9%88-%db%81%d9%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%d8%a8%d8%af%db%8c%d9%84%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%b1%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%a8-%d9%88-%db%81%d9%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%d8%a8%d8%af%db%8c%d9%84%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%b1%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92/#respond Wed, 10 Nov 2021 08:04:09 +0000 https://vni.global/?p=1208

دو ماہ قبل ستمبر میں بھیجے گئے جدید ترین سیٹلائٹ میں جدید ترین لینڈ امیجر مرئی، زیریں سرخ اور شارٹ ویو انفراریڈ سمیت نو طرح کی فری کوئنسیوں میں تصاویر لے سکتا ہے۔ اس طرح ماہرین فصلوں کی صحت، آب پاشی، پانی کے معیار، جنگلی حیات، جنگل کی آگ، سبزے کے خاتمے، شہری پھیلاؤ، گلیشیئر […]

The post آب و ہوا میں تبدیلی پر نظر رکھنے کیلیے جدید ترین سیٹلائٹ نے پہلی تصاویر جاری کردیں appeared first on Viral News International.

]]>

دو ماہ قبل ستمبر میں بھیجے گئے جدید ترین سیٹلائٹ میں جدید ترین لینڈ امیجر مرئی، زیریں سرخ اور شارٹ ویو انفراریڈ سمیت نو طرح کی فری کوئنسیوں میں تصاویر لے سکتا ہے۔ اس طرح ماہرین فصلوں کی صحت، آب پاشی، پانی کے معیار، جنگلی حیات، جنگل کی آگ، سبزے کے خاتمے، شہری پھیلاؤ، گلیشیئر کے پگھلاؤ اور دیگر قدرتی تبدیلیوں پر گراں قدر معلومات حاصل کرسکتےہیں۔

اس کے علاوہ سیٹلائٹ میں تھرمل انفراریڈ سینسر ٹو بھی نصب ہ جو زمینی سطح سے اٹھنے والی حرارت کی خبر دیتا ہے۔ اس سے عالمی تپش اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ناسا کے علاوہ امریکی جیالوجیکل سروے نے بھی اس سیٹلائٹ سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ناسا کے سربراہ بل نیلسن کے مطابق اس کا ڈیٹا کئی طرح سے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے جس سے ارضی تبدیلیوں کی سائنسی توجیہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ناسا کے مطابق سیٹلائٹ ڈیٹا ملکی اداروں بلکہ پوری دنیا کو فراہم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں، زرعی مسائل اور قدرتی آفات کو سمجھنے میں آسانی ہوسکے۔ یوں زندگی بہتربنانے اور زندگی بچانے دونوں میں ہی مدد ملے گی۔

اولین تصاویر میں جھیل سینٹ کلیئر، فلوریڈا کی بدلتی ہوئی ساحلی پٹی، اور زرعی پانی کے ذخائر کی تصاویر لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے اہم ماحولیاتی اور قدرتی مسکن کی تصاویر بھی اتاری گئی ہیں۔

لینڈ سیٹ ایٹ کے مقابلے میں اس کی ریڈیو میٹرک ریزولوشن بہت بلند ہے اور ڈیٹا بھیجنے کی رفتار بھی غیرمعمولی ہے۔ اس طرح 16000 شیڈز میں معمولی تبدیلی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے خواہ وہ دریا میں ہوں یا جنگلات سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم اس وقت لینڈ سیٹ ایٹ بھی مدار میں موجود ہے اور ہر ہفتے قیمتی تصاویر اور ڈیٹا زمین تک بھیج رہا ہے۔

The post آب و ہوا میں تبدیلی پر نظر رکھنے کیلیے جدید ترین سیٹلائٹ نے پہلی تصاویر جاری کردیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%93%d8%a8-%d9%88-%db%81%d9%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%d8%a8%d8%af%db%8c%d9%84%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%b1%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92/feed/ 0
ہاتھیوں کے برتاؤ کو بیان کرنے والی پہلی آن لائن لائبریری تیار https://vni.global/blog/%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b1%d8%aa%d8%a7%d8%a4-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c/ https://vni.global/blog/%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b1%d8%aa%d8%a7%d8%a4-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c/#respond Wed, 10 Nov 2021 07:48:41 +0000 https://vni.global/?p=1199

  ایلیفنٹ وائسس نامی ویب سائٹ پر سائنسی طور پر مستند معلومات رکھی گئی ہیں جہاں ہاتھیوں کے رویوں کی پوری تفصیل ’ایتھنوگرام‘ کی صورت رکھی گئی ہے علاوہ ازیں اس بھرپور ویب سائٹ پر ان کی آوازوں اور مطلب کا مکمل ڈیٹا بیس موجود ہے۔ ایک اور جگہ آپ یہ جان سکیں گے کہ […]

The post ہاتھیوں کے برتاؤ کو بیان کرنے والی پہلی آن لائن لائبریری تیار appeared first on Viral News International.

]]>

 

ایلیفنٹ وائسس نامی ویب سائٹ پر سائنسی طور پر مستند معلومات رکھی گئی ہیں جہاں ہاتھیوں کے رویوں کی پوری تفصیل ’ایتھنوگرام‘ کی صورت رکھی گئی ہے علاوہ ازیں اس بھرپور ویب سائٹ پر ان کی آوازوں اور مطلب کا مکمل ڈیٹا بیس موجود ہے۔

ایک اور جگہ آپ یہ جان سکیں گے کہ آخر ہاتھی ایک دوسرے تک کس طرح پیغام پہنچاتے ہیں۔ ان کا احساس کیا ہوتا ہے جس کا وہ اظہار کرتے ہیں۔ اس طرح ہاتھیوں کے تمام رویوں کو بغور پڑھا اور دیکھا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ کے بائیں جانب ہاتھیوں کی عمر کے حساب سے جسم کے وہ حصے دیکھ سکتے ہیں جو ان کے اظہار میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جن میں سر اور سونڈ بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے جب ہاتھی تنہا ہو تو اس کا اظہار کیسے ہوتا ہے اور جب وہ ایک غول کی صورت میں چل رہا ہو تب اس کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ افریقی ہاتھیوں کو جاننے اور انہیں بچانے کی بہت ضرورت ہے۔ افریقی ہاتھیوں کو ان کے دانتوں کی وجہ سے بے رحمی سے مارا جارہا ہے۔ اگرچہ ہاتھی دانت (آئیوری) کی تجارت پر پابندی عائد ہے لیکن چوری چھپے یہ کام جاری ہے۔ تو ضروری ہے کہ ہاتھیوں کی تحفظ کے لیے اس انتہائی ذہین جانور کو سمجھا جائے۔ ہاتھی بالکل انسانوں کی طرح اپنی خوشی، غم، اداسی، تنہائی اور دکھ کا بہت شاندار اظہار کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ ویب سائٹ بھی ہاتھی کی جسامت جتنی ہے جہاں صرف ایک جگہ سیکڑوں آوازیں جمع ہیں۔ 425 تصاویر پر 130 سلائیڈ شوز بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تین جگہوں پر آڈیو، ویڈیو، سلائیڈ شو اور رویوں کو الگ سے سرچ کیا جاسکتا ہے۔

The post ہاتھیوں کے برتاؤ کو بیان کرنے والی پہلی آن لائن لائبریری تیار appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b1%d8%aa%d8%a7%d8%a4-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c/feed/ 0
زلزلے درختوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں https://vni.global/blog/%d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%92-%d8%af%d8%b1%d8%ae%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1%d8%aa%db%92-%db%81/ https://vni.global/blog/%d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%92-%d8%af%d8%b1%d8%ae%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1%d8%aa%db%92-%db%81/#respond Fri, 05 Nov 2021 10:43:09 +0000 https://vni.global/?p=1147

سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناسکتے ہیں۔ لیکن یہ ایک ابتدائی مفروضہ ہے اور […]

The post زلزلے درختوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں appeared first on Viral News International.

]]>

سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناسکتے ہیں۔

لیکن یہ ایک ابتدائی مفروضہ ہے اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب شجری تاریخ نگاری یا ڈینڈروکرونالوجیکل سے زلزلوں کے وقت میں درختوں کی افزائش کا اچھا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں جرمنی کی یونیورسٹی آف پوٹسڈام کے آبی ماہر کرسچیان موہر کہتے ہیں کہ کہ بڑے زلزلوں سے زمین کے نیچے پانی کے چشموں کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور ان کی سطح بلند ہوتی ہے۔ پودوں کی جڑوں کو پانی کی وافر مقدار ملتی ہے اور یوں پودا تیزی سے نمو پاتا ہے۔ لیکن بہت بلندی پر اگنے والے درختوں پر اس کے خاص اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے لیے چلی کا انتخاب کیا تھا جہاں 2010 میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ 2014 میں اس کا جائزہ شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وادی اور ہموار میدان میں لگے درختوں کی افزائش میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی تصدیق درختوں کے دائرے اور دیگر پیمانوں سے بھی ہوئی ہے۔

ڈھلانی اور پہاڑی علاقوں پر درختوں کی افزائش سست رہی اور اگر ان میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ وقتی طور پر ہوا تھا۔ تاہم اس طرح ہزاروں سال قدیم درخت سے زلزلوں کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ضرور کی جاسکتی ہے۔

The post زلزلے درختوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%92-%d8%af%d8%b1%d8%ae%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81-%da%a9%d8%b1%d8%aa%db%92-%db%81/feed/ 0