administrator, Author at Viral News International https://vni.global/blog/author/administrator/ Viral News International Thu, 12 May 2022 11:48:06 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.4 https://vni.global/wp-content/uploads/2021/07/cropped-VNI-logo-4-e1626358724880-32x32.jpg administrator, Author at Viral News International https://vni.global/blog/author/administrator/ 32 32 سیاسی تنازعات کے لیے مذہب کا استعمال درست نہیں: جسٹس اطہرمن اللہ https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%d8%af%d8%b1/ https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%d8%af%d8%b1/#respond Thu, 12 May 2022 11:48:06 +0000 https://vni.global/?p=2460

The post سیاسی تنازعات کے لیے مذہب کا استعمال درست نہیں: جسٹس اطہرمن اللہ appeared first on Viral News International.

]]>

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے مسجد نبوی واقعے پر فواد چوہدری، قاسم سوری اور شہباز گل کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ سیاسی قیادت ہی سوسائٹی میں تبدیلی اور صبر لا سکتی ہے، مذہب کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنا خود توہین مذہب ہے، اس طرح 2018 میں بھی ہوا اور پہلے بھی ہوتا رہا، یہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایک غیر ملکی کو سیالکوٹ میں مارا گیا اور مشال خان کا واقعہ بھی سامنے ہے، یہاں پر بھی جو کیسز درج ہو رہے ہیں وہ درست معلوم نہیں ہوتے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جذبات کا احترام ہے مگر ریاست کی بھی ذمہ داری ہے، مدینہ منورہ میں واقعہ ہوا، ریاست کا کام ہے یقینی بنائے کہ مذہبی استحصال نہ ہو، اس کورٹ کے پاس بھی ایسی پٹیشن آئی تھی جسے خارج کر دیا، اگر تاثر ہے کہ سیاسی طور پریہ ہورہا ہے تویہ تاثر زائل کرنا بھی ریاست کا کام ہے، ریاست نے ماضی میں مذہب کی بنیاد پر اس طرح کی حرکتیں کی ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالاگیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں کرنا چاہیے، ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے لہٰذا ریاست کو چاہیے سیاسی قیادت کو بٹھائے اور پالیسی بنائےکہ مذہب کو سیاست میں نہیں لانا کیونکہ سیاسی تنازعات کے لیے مذہب کا استعمال درست نہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی بہت بے توقیری ہو چکی ہے،  آئین پاکستان ہی لوگوں کو اکٹھا رکھ سکتا ہے، ہم آئین کو سپریم نہیں سمجھتے ورنہ آج ملک میں یہ حالات نہ ہوتے،  ادارے بھی اسی آئین کے تابع ہیں، سب کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، آئین کے تحت ہر ادارہ جوابدہ ہے۔

The post سیاسی تنازعات کے لیے مذہب کا استعمال درست نہیں: جسٹس اطہرمن اللہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%84-%d8%af%d8%b1/feed/ 0
پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-29-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85/ https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-29-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85/#respond Tue, 16 Nov 2021 12:14:21 +0000 https://vni.global/?p=1288

The post پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی appeared first on Viral News International.

]]>

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے 8 ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان 2025 میں چیمپئنز  ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔

2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقا منتقل ہوگئی تھی۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 کے دوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

2024کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا  اور  ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔ 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

2028کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔

انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلا دیش کریں گے۔

The post پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-29-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85/feed/ 0
83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں پاکستان آکر شادی کرلی https://vni.global/blog/83-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%85%d9%84%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d9%86%db%92-28-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d9%86%d9%88%d8%ac%d9%88%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85/ https://vni.global/blog/83-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%85%d9%84%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d9%86%db%92-28-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d9%86%d9%88%d8%ac%d9%88%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85/#respond Tue, 16 Nov 2021 12:10:57 +0000 https://vni.global/?p=1285

The post 83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں پاکستان آکر شادی کرلی appeared first on Viral News International.

]]>

دُلہا سے عمر میں تقریباً تین گنا بڑی اس دُلہن کا تعلق  پولینڈ سے ہے جو پاکستانی نوجوان کی محبت میں ساری مشکلات کوپس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان چلی آئی ہے اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ان دنوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے ہیں۔

اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی:28 سالہ نوجوان کی گفتگو —فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اپنے ایک بیان میں 28 سالہ نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی 83 سالہ خاتون سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، شادی سے قبل پولش خاتون بابرا نے اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے بابرا سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی، اس حوالے سے گرین کارڈ کی لالچ ان کے دل میں نہیں پائی جاتی۔

The post 83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں پاکستان آکر شادی کرلی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/83-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%85%d9%84%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d9%86%db%92-28-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d9%86%d9%88%d8%ac%d9%88%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85/feed/ 0
حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں: افغان وزیر خارجہ https://vni.global/blog/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%af%d9%85-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d9%be%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85/ https://vni.global/blog/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%af%d9%85-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d9%be%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85/#respond Sat, 13 Nov 2021 13:13:21 +0000 https://vni.global/?p=1281

The post حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں: افغان وزیر خارجہ appeared first on Viral News International.

]]>

نجی نیوز چینل کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ امن کا قیام اور جنگ کا خاتمہ سب کے فائدے میں ہے۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا کردار ثالث کا ہے اس لیےکسی فریق کی طرف جھکاؤ ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔

امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی قوت کو اجازت نہیں کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف ابھارے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر چکے ہیں۔

چند روز قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مکمل فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے اور فریقین کے درمیان افغانستان کی ثالثی میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔

نوٹ: افغان وزیر خا رجہ امیر خان متقی کا مکمل انٹر ویو پروگرام جرگہ میں پیر کی شب گیارہ بجے اس نجی نیوز چینل پر نشر کیا جائے گا۔

The post حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں: افغان وزیر خارجہ appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%af%d9%85-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d9%be%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85/feed/ 0
ملک میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 175 روپے سے بڑھ گیا https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%82%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b3%d9%84%d8%b3%d9%84-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%8c-%da%88%d8%a7%d9%84%d8%b1-175/ https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%82%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b3%d9%84%d8%b3%d9%84-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%8c-%da%88%d8%a7%d9%84%d8%b1-175/#respond Sat, 13 Nov 2021 12:58:03 +0000 https://vni.global/?p=1278

The post ملک میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 175 روپے سے بڑھ گیا appeared first on Viral News International.

]]>

سعودی معاونت پر ملک میں ڈالر کا بھاؤ جو گرا تھا وہ اب پھر بڑھ رہا ہے۔ سعودی عرب سے رقم نہیں ملی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ عالمی ادارہ قرض دینے سے پہلے اس کی واپسی یقینی بنا رہا ہے۔ روپے کی قدر گرنے سے درآمدی سامان کی لاگت بڑھے گی استعمال کم ہوگا، اس کا ایک اور فائدہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کے زیادہ جمع ہونے کا ہوگا لیکن اس سے مہنگائی بڑھے گی جو پہلے ہی حکومت کے لیے درد سر ہے۔

عام اندازے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام میں طلب روکنے کے لیے شرح سود میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف حکومت کی اسٹیٹ بینک سے قرض گیری ختم کراچکا ہے۔ یہ کہہ کر کہ اس سے مہنگائی بڑھتی ہے لیکن مہنگائی تو اب بھی بڑھ رہی ہے۔ حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض پر جو سود ادا کرتی تھی وہ اس کے ادارے کے منافع کے طور پر واپس آجاتا تھا،کمرشل بینکوں کو جو گیا وہ گیا۔

ملک کا سب سے بڑا خرچ قرضوں کا سود ہے۔ امریکی معیشت دان تھامس سارجنٹ کی اس پر تھیوری ہے، ’اَن پلیزنٹ مانیٹری ارتھ میٹک‘، لیکن محسوس ہوتا کہ اس پر بات نہیں ہوتی بلکہ فنڈ نے سود ادائیگی کو پرائمری خسارے کا پردہ کرادیا ہے، ہمارا مسئلہ وہ ہمیں سمجھا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی ایک شرط اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی بھِی ہے۔ تقاضہ ہے کہ انہیں فیصلے کا اختیار بھی ہو اور ان کے فیصلوں پر پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔  عام خیال ہے کہ ڈالر کا انتظام بھی وہی کرا رہے ہیں۔  ڈالر کا ریٹ بڑھا ہے لیکن زرمبادلہ ذخائر کم نہیں ہوئے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب سعودی عرب سے ڈالر جمع کرانے کی اطلاعات ہیں تو ایسے میں کیا طلب و رسد کا ترازو ڈالر کا بھاؤصحیح تول رہا ہے؟

The post ملک میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 175 روپے سے بڑھ گیا appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%82%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b3%d9%84%d8%b3%d9%84-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%8c-%da%88%d8%a7%d9%84%d8%b1-175/feed/ 0
افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک اور دھماکا، 3 افراد جاں بحق https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%81%d8%ba%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2-%d8%ac%d9%85%d8%b9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%88/ https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%81%d8%ba%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2-%d8%ac%d9%85%d8%b9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%88/#respond Sat, 13 Nov 2021 12:56:18 +0000 https://vni.global/?p=1275

The post افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک اور دھماکا، 3 افراد جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے علاقے اسپن غر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں امام مسجد بھی شامل ہے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خوست، پکتیا، قندھار اور ہرات میں بھی جمعے کے روز مساجد میں دھماکے ہو چکے ہیں۔

The post افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک اور دھماکا، 3 افراد جاں بحق appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d8%a7%d9%81%d8%ba%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%b2-%d8%ac%d9%85%d8%b9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%88/feed/ 0
مہنگائی کے وار جاری، ملک میں دودھ کی قیمتیں بھی بے لگام ہوگئیں https://vni.global/blog/%d9%85%db%81%d9%86%da%af%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%a7%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%8c-%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88%d8%af%da%be-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85/ https://vni.global/blog/%d9%85%db%81%d9%86%da%af%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%a7%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%8c-%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88%d8%af%da%be-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85/#respond Sat, 13 Nov 2021 12:16:19 +0000 https://vni.global/?p=1272

The post مہنگائی کے وار جاری، ملک میں دودھ کی قیمتیں بھی بے لگام ہوگئیں appeared first on Viral News International.

]]>

ڈیری فارمرز کا کہنا ہےکہ جانوروں کے چارے اوراجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے مقرر کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کو تنبیہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی دودھ کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور شہر میں دودھ فی لیٹر 140 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت بدستور  94 روپے موجود ہے جس پر شہر بھر میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔

عوام کمشنر کے بڑھتی قیمتوں کا نوٹس نہ لینے پر نالاں  ہیں۔

The post مہنگائی کے وار جاری، ملک میں دودھ کی قیمتیں بھی بے لگام ہوگئیں appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%db%81%d9%86%da%af%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%a7%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%8c-%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88%d8%af%da%be-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85/feed/ 0
فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو روز کیلئے لاک ڈاؤن کی تجویز https://vni.global/blog/%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%af%db%81%d9%84%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92/ https://vni.global/blog/%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%af%db%81%d9%84%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92/#respond Sat, 13 Nov 2021 12:11:43 +0000 https://vni.global/?p=1269

The post فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو روز کیلئے لاک ڈاؤن کی تجویز appeared first on Viral News International.

]]>

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی حکومت سے نئی دہلی کی فضائی آلودگی سے متعلق ایمرجنسی پلان طلب کرلیا۔

بھارتی چیف جسٹس این وی رمانا نے ریمارکس دیے کہ نئی دہلی اور اس کے قریبی شہر ایک ہفتے سے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، آپ دیکھیں صورتحال کتنی خراب ہے، ہمیں اپنے گھروں میں بھی ماسک کا استعمال کرنا پڑرہا ہے، مرکزی حکومت اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر ایمرجنسی پلان تشکیل دے۔

بھارتی چیف جسٹس نے ریاست نئی دہلی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر کہا کہ حکام نے بتایا کہ وہ ایمرجنسی اقدامات اٹھانے کے لیے کیا منصوبہ بندی کرتے ہیں، کیا دو روز کا لاک ڈاؤن لگادیں؟ ائیر کوالٹی انڈیکس کی بہتری کے لیے حکومت کے پاس کیا منصوبہ بندی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں اعتراف کیا ہےکہ نئی دہلی کی فضا میں سانس لینا روزانہ 20 سیگریٹس پینے جیسا ہے لیکن ہم صورتحال کی بہتری کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ نئی دہلی میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جارہا ہے؟ حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر اپنے پلان سے آگاہ کرے۔

The post فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو روز کیلئے لاک ڈاؤن کی تجویز appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%af%db%81%d9%84%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92/feed/ 0
ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے: پرویز الٰہی https://vni.global/blog/%db%81%d9%85-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%d9%86%d8%a8%da%be%d8%a7-%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba-%d9%84%db%8c%da%a9%d9%86-%db%8c%db%81-%d9%86%db%81/ https://vni.global/blog/%db%81%d9%85-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%d9%86%d8%a8%da%be%d8%a7-%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba-%d9%84%db%8c%da%a9%d9%86-%db%8c%db%81-%d9%86%db%81/#respond Sat, 13 Nov 2021 12:08:24 +0000 https://vni.global/?p=1266

The post ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے: پرویز الٰہی appeared first on Viral News International.

]]>

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی سربراہی چوہدری پرویز الہی کریں گے۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم 3 سال سے وفاق اور صوبے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، حکمران بھول گئےکہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا۔

کامل علی آغا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے انہیں سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں کامیابی کے ساتھ نکالا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔

The post ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے: پرویز الٰہی appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%db%81%d9%85-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%d9%86%d8%a8%da%be%d8%a7-%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba-%d9%84%db%8c%da%a9%d9%86-%db%8c%db%81-%d9%86%db%81/feed/ 0
معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d8%a7%d8%af%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%b3%db%81%db%8c%d9%84-%d8%a7%d8%b5%d8%ba%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d9%82%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%b1-%da%af%d8%a6%db%92/ https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d8%a7%d8%af%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%b3%db%81%db%8c%d9%84-%d8%a7%d8%b5%d8%ba%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d9%82%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%b1-%da%af%d8%a6%db%92/#respond Sat, 13 Nov 2021 11:59:47 +0000 https://vni.global/?p=1263

The post معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے appeared first on Viral News International.

]]>

اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل (2021-11-14) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

سہیل اصغر کا شمار ان کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں جاندار اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی  اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں  چاند گرہن، خدا کی بستی،  دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

The post معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے appeared first on Viral News International.

]]>
https://vni.global/blog/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d8%a7%d8%af%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%b3%db%81%db%8c%d9%84-%d8%a7%d8%b5%d8%ba%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d9%82%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%b1-%da%af%d8%a6%db%92/feed/ 0