یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر روس کی بمباری، جوہری مواد کے اخراج کا خطرہ
یوکرین کے شہر انربودار کے جوہری پلانٹ پر روس کی شیلنگ سے جوہرہ پلانٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

میئر انربودار نے جوہری پلانٹ پر شیلنگ سے عمارت میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں جوہری خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
میئر کا مزید کہنا ہے کہ روسی ٹینک انربودار شہر میں داخل ہو گئے ہیں اور روسی حملے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکا ہوا تو چرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہو گی، روس فوری طور پر سیز فائر کرے اور فائر فائٹرز کو سکیورٹی زون قائم کرنے دے۔
گزشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کی یوکرین میں کارروائیاں پلان کے مطابق ہو رہی ہیں۔