vni.global
Viral News International

ہفتے کی چھٹی بحال، مارکیٹوں کی 7 بجے بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا

توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہیں ہوسکا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں ہفتے کی چھٹی بحال کردی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے  مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کےمطابق کابینہ نے  وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری  بھی دے دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.