vni.global
Viral News International

کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے 16 کروڑ روپے لے کر فرار

پنجاب کے صنعتی شہر گوجرانوالہ میں بینک کی کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے 16 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔

 گارڈز بینک اسکوائر میں نجی بینک سے رقم لینے گئے تو ڈرائیور کیش وین سمیت فرار ہو گیا، ڈرائیور کیش وین دھلے کے علاقہ میں کھڑی کر کے رقم ساڑھے 16 کروڑ لیکر فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے پورے شہر میں ناکہ بندی کروائی بعد میں کیش وین دھلے کے علاقہ میں سڑک پر کھڑی ملی، تاہم وین پیسے اور ڈرائیور غائب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے وین سے انگلیوں کے نشانات سمیت دیگر نمونے حاصل کرلیے ہیں جبکہ ڈرائیور کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.