vni.global
Viral News International

کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان،15اکتوبر کو پاکستان بھارت ٹاکرا

ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔ پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

  پاکستان کے ورلڈکپ شیڈول میچز

پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے گا۔

6 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1

12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2

15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا

20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش

4 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

12 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ انڈیا اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے، تین ہفتوں پر مشتمل یہ اہم ٹورنامنٹ فیصلہ کرے گا کہ کون سی ٹیمیں اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گی، اس ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا۔

ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی آج سے بھارت کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی جبکہ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.