vni.global
Viral News International

کراچی دھماکوں میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران زخمی دہشتگردوں کا ایک ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران شہر میں حالیہ دھماکوں

تاہم انچارچ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد صدر دھماکے میں ملوث ہو سکتے ہیں، ملزمان کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی جبکہ کارروائی کے دوران زخمی دہشتگردوں کا ایک ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد بیگ سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بم بنانے کا سامان اور الیکٹرانک آلات برآمد کر لیے گئے ۔

میں مبینہ طور پر ملوث دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ماڑی پور میں چھاپہ حالیہ دہشتگردی میں ملوث مطلوب ملزمان کی اطلاع پر مارا گیا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو کر گرفتار  دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.