vni.global
Viral News International

ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی قرارداد منظور کرلی۔

قومی اسمبلی میں قرارداد کھیل داس کوہستانی نے پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی روایات سے ماورا اور خلاف قانون و ضابطہ نئے ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرنے کا آغاز کیا تھا اور 10 جولائی 2018 کو ’سپریم کورٹ آف پاکستان دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ‘ قائم ہوا تھا۔

قرارداد کے متن کے مطابق بینک منافع کے بعد یہ رقم بڑھ کر تقریباً 17 ارب روپے ہو چکی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے اور یہ وسائل 2022 کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے بروئے کار لائے جائیں۔

بعدازاں ایوان نے ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی قرارداد منظور کرلی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.