ڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے کا ہو گیا

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہو نے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 77 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 204 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 235 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔