ڈالر کی پھرڈبل سنچری، انٹر بینک میں مزید 2 روپے 38 پیسے کا بڑا اضافہ
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، اونچی پرواز کے بعد انٹر بینک میں 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل کئی دن گراوٹ کا شکار رہنے والا امریکی ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا ہے آج 2 روپے 38 پیسے کے بڑے اضافے کے بعد 200 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 173 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔