vni.global
Viral News International

ڈالر کی قدر میں اضافہ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر  281.61 روپے پر بند ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 84  پیسے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280.77  روپے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر  2 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا ہے۔ا

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں

آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 62 پوائنٹس اضافے سے 41856 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 506 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 10 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے اضافے سے 6407 ارب روپے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.