vni.global
Viral News International

پی ٹی آئی نے مشروط طور پر قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیدیا

انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک موخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مشروط طور پر قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں واپس جانا اس صورت ممکن ہے اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے، حکومت الیکشن کی تاریخ دے دیتی ہے تو پھر اگلے الیکشن کے فریم ورک کے لیے تحریک انصاف ایوان میں جاکر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے نامزد الیکشن کمیشن کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک موخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ ان تمام چیزوں پر بات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، اسمبلی کس تاریخ کو تحلیل ہونی ہے؟ وزیر اعظم اس کا اعلان کریں تو باقی سب کچھ ممکن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.