پولیس سے ڈر کر تحریکیں منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کینسل کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ پولیس کے ڈر سے“تحریکیں” کینسل کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی لکھا کہ خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جو مشرف کی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرے اسے نواز شریف کہتے ہیں، گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دینے والے شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔