vni.global
Viral News International

پنجاب میں معصوم بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا کارندہ گرفتار،خبر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:پنجاب بھر میں معصوم بچوں کے اغوا میں ملوث ایک سرگرم گینگ کا انکشاف ہوا ہے جو کہ ان بچوں کو آگے فروخت کرنے اور اغوا برائے تاوان جیسے مکرو دھندے میں ملوث ہے۔
گزشتہ روز گھوڑے شاہ کے ایک رہائشی خالد کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جب وہ ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ملزم خالد کو بچے کے والد نے پکڑا اور بعد میں تھانے پہنچا دیا۔
خالد نے تھا نے میں اپنے بیان میں بتایا کہ وہ غبارے فروخت کرنے کے بہانے محلے گلیوں میں گھومتا اور جیسے ہی موقع ملتا وہ بچہ اٹھا لیتا۔ ملزم اب تک پانچ بچے اٹھا چکا ہے اور محض 5ہزار روپے میں آگے گرو کے دوسرے شخص دیما پرچون والے کو فروخت کردیتا ہے۔اغوا کار خالد کی گرفتاری اورپولیس میں بیان کی وڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.