vni.global
Viral News International

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف علاقوں اورخیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج لاہور، گوجرانوالہ سیالکوٹ اورجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعداز دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے، سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کیساتھ بوندا باندی متوقع ہے، سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ صوبے کا گرم ترین علاقہ ریکارڈ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 جبکہ تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.