vni.global
Viral News International

پنجاب اور کے پی کے میں امن و امان کیلئے فوج طلب

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے صوبوں میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔

‏فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا، فوجی اہلکار لاہور، ملتان راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق  پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور  ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں فوج کو طلب کرنے کے لیے وفاق کودرخواست دے دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.