پشاور،معمولی تکرار پر میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں ہلاک

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں معمولی تکرار پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے دونوں ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ سے میاں بیوی کے ہلاک ہونے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، بیٹے کے مطابق والد اور والدہ نے معمولی تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ زخمی شوہر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔