پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہی
مصراور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر رہی، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق مصراور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر رہی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ڈبل اے ای ون اور سیم وی فائیو کیبل میں خرابی سامنے آئی، قبل ازیں رپورٹ ہونے والے متاثر ہ دو حصوں کی مرمت کر دی گئی ہے جبکہ اٹلی کے قریب آئی ایم ای ڈبلیوای کیبل میں ایک اور متاثرہ حصےکی مرمت جاری ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔